ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

۸؍فروری، پاکستان کے لئے اہم 

کیا نئی حکومت سیاسی معاشی اور آئینی بحرانوں پر قابو پائیگی؟

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-08
in اداریہ
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

آج ۸؍فروری کو پاکستان میںقومی اور صوبائی اسمبلیوں کیلئے ووٹ ڈالے جارہے ہیں ۔ پاکستان کے کچھ حلقوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا ملک دُنیاکی پانچویں بڑی جمہوریت کااعزاز حاصل کرنے کی دہلیز پر دستک دے رہا ہے۔ یہ دعویٰ کہا ں تک درست ہے اور کس حد تک محض ایک خیال ہے اس کا اندازہ تو آنے والے ایام میںہوگا البتہ جمہوریت کے حوالہ سے عالمی سطح پر جو انڈیکس موجود ہے اُس پر اعتبار کیا جائے اور درست زمرہ بندی تصور کیاجائے تو پاکستان کا شمار جمہوری ممالک کی صف میں نہیں بلکہ ہائی برڈ جمہوری ممالک کی صف میں کیا جارہاہے جس صف میں دُنیا کے ۱۹۰؍ ممالک میں سے تقریباً ۹۰ ؍ممالک شمار کئے جاتے ہیں۔
قطع نظر اس دعویٰ کے پاکستان گذشتہ کچھ برسوں سے سیاسی اتھل پتھل ، آئینی بحران، معاشی ابتری اور دہشت گردی ایسے سنگین نوعیت کے مسائل سے جھوج رہا ہے۔ ایک سیاسی لیڈر جیل کی چار دیواری سے چھوٹ کر باہر آرہا ہے تو دوسرا جیل کی سلاخوں کے پیچھے کی زینیت بن رہا ہے پاکستانی سیاست کے حوالہ سے یہ آواگون چکر اُس کی آزادی عمر کی ہی مماثلت سے عبارت ہے۔ بہرحال ایک تخمینہ کے مطابق ۱۶؍ کروڑ کے قریب رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے جارہے ہیں۔ نتائج کے حوالہ سے کس کی تقدیر بن جائیگی اور کس کی بگڑ جائیگی، اس بارے میں قبل از وقت اگر چہ کچھ قطعیت کے ساتھ نہیں کہاجاسکتا ہے لیکن اکثر مبصرین، سیاسی اور صحافتی حلقے، اعلیٰ اداروںسے وابستگان اشارہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی طرف کررہے ہیں اور دعویٰ کررہے ہیں کہ وہ چوتھی مرتبہ ملک کے وزیراعظم بن جائیںگے۔
لیکن ایک اور حلقہ وہ بھی ہے جو دعویٰ کررہاہے کہ فوج اور دوسرے اداروں کی معاونت کے باوجود سرپرائز غیر متوقع نہیں، اور عین ممکن یہ بھی ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی پارٹی اکثریت حاصل کرجائے۔ لیکن ان قیاس آرائیوں، پیش گوئیوں، پاکستانی مزاج انداز فکر اور اپروچ کے حوالہ سے نجومیوں کی کہی باتوں پر سو فیصد تک یقین کرنے والوں کے ملک پاکستان میںکچھ بھی ہونی اور ان ہونی حیران کن نہیں۔
فوج جس کا پاکستان کی سیاست ، فیصلہ سازی، اختیارات اور سیاسی جماعتوں کو گودلینے کی اپنی ایک مخصوص تاریخ اور منفردانداز رہاہے کا مزاج کب تبدیل ہوجائے، ان کے اہداف، ایجنڈا اور ضروریات کے حوالہ سے ان کے مرتب خاکے میںکون فٹ ہوتا ہے اور کب کچھ کہا نہیں جاسکتا ہے، کبھی نواز شریف ان کا لاڈلا تھا، کبھی آصف زرداری، کبھی شیخ رشید کو گیٹ نمبر ۴ کی چوکیداری تفویض کی جاتی رہی تو کبھی نواز کو اقتدار سے بے دخل کرکے جیل اور جلائے وطن ایسے انجام سے دوچار کرکے عمران خان کے گلے میںاقتدار کاہار پہنانے کیلئے ہوائی جہازوں میںملک بھر سے منتخبہ ممبران کی خریداری کرکے پروجیکٹ عمران خان کی عمل آوری کے حوالہ سے قصے اور کہانیاں پاکستان کی سیاست ،صحافت اور عوامی زندگی کا اب مستقل عنوان اور تمہید بن چکے ہیں۔
بہرحال پاکستان کے بارے میں کچھ حقیقتیں تاریخی ہیں جن سے انکار کی گنجائش نہیں، ملک کی تشکیل کے پہلے روز ہی فوج نے اپنے لئے سیاسی، معاشی اور فیصلہ سازی کا کردار چن لیا اور تب سے برابرآج تک وہ یہ کردار اپنے اہداف کے مطابق نبھارہی ہے۔ تاہم ۸؍فروری کے انتخابی نتائج کے بعد کون اقتدار میں آتا ہے اس پر پاکستان کی ہمسائیگی میںہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر نگاہ رکھی جارہی ہے۔
جو بھی حکومت برسراقتدار آئے گی اس کیلئے نہ صرف اندرون خانہ سنگین نوعیت کے چیلنج منہ پھاڑے منتظر ہیں بلکہ خارجی سطح پر بھی کچھ معاملات درپیش ہیں۔ اس کی ہمسائیگی میںباالخصوص اس کے تعلقات خوشگوار نہیں۔ افغانستان کے ساتھ تعلقات بگڑتے جارہے ہیں کیونکہ پاکستان کی موجودہ نگران حکومت اور فوج مسلسل دعویٰ کررہی ہے کہ افغانستان کی طالبان حکومت تحریک طالبان پاکستان ایسی دہشت گرد تنظیم کی تربیت ، معاونت اور پناہ دے رہی ہے اور یوں افغانستان سے اس دہشت گرد تنظیم کو پاکستان میںدہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینے کیلئے لانچ کیاجارہاہے۔
ایران کے ساتھ بھی تعلقات سرد وگرم کے مرحلے سے گذررہے ہیں۔ ہندوستان کے ساتھ مخاصمت  کی تاریخ بہت لمبی ہے۔ تاہم نواز شریف نے اپنے چنائو منشور میں ہمسایہ ملکوں کے ساتھ باہمی اشتراک عمل پر مبنی خوشگوار تعلقات قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے جبکہ ہندوستان کا خصوصی تذکرہ کرتے ہوئے پاکستان کے تعلقات کو بہتر بنانے کی خواہش بھی ظاہر کی ہے لیکن اس خواہش کی تکمیل کیلئے یہ شرط بھی رکھی ہے کہ ہندوستان کے ساتھ امن چاہتے ہیں اس کے لئے دفعہ ۳۷۰ کی بحالی کا فیصلہ ضروری ہے۔
جیل کی سلاخوں کے پیچھے سابق وزیراعظم عمران خان کے دور اقتدار میں کنٹرول لائن پر جنگ بندی کا معاہدہ ہوا جو فی الوقت تک جاری ہے۔ وہ بھی اقتدار کے دوران ہندوستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے رہے ہیں لیکن اپنی طبیعت کے تغیرات کے حوالہ سے اس مخصوص معاملے پر کبھی ہاں تو کبھی نا کے مخمصہ کا شکار رہے۔ جبکہ وزیراعظم نریندرمودی کے خلاف کچھ ایسے نازیبا اور ناشائستہ زبان بھی استعمال کرتے رہے جو تعلقات کی راہ میں مزید حائل ہوتے رہے۔
بہرکیف سرحد کے آر پار دونوںممالک کے لئے آنے والے چند مہینے کئی اعتبار سے توجہ کا مرکز بنیں رہینگے، کیونکہ یہاں بھی عام انتخابات اب زیادہ دور نہیں، البتہ توقع کے مطابق نواز شریف کی اقتدار پر واپسی اور نریندر مودی کی متوقع تیسری باری کے بعد یہ توقع کی جاسکتی ہے کہ تعلقات میں سدھار کے حوالہ سے کچھ نہ کچھ مثبت ضرور سامنے آجائے گا۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دھوڈالا…مودی جی نے دھو ڈالا

Next Post

1000 ون ڈے میچز؛ آسٹریلیا دوسری ٹیم بن گئی، پاکستان کا نمبر کیا ہے؟

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

2025-04-12
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

2025-04-10
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

کتوں کے جھنڈ ، آبادیوں پر حملہ آور

2025-04-09
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اختیارات اور فیصلہ سازی 

2025-04-06
اداریہ

وقف، حکومت کی جیت اپوزیشن کی شکست

2025-04-05
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اظہار لاتعلقی، قاتل معصوم تونہیں

2025-03-29
اداریہ

طفل سیاست کے یہ مجسمے

2025-03-27
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اسمبلی سے واک آؤٹ لوگوں کے مسائل کا حل نہیں

2025-03-26
Next Post
ٹکر کی زبردست کوشش کی بدوت آسٹریلیا کی جیت

1000 ون ڈے میچز؛ آسٹریلیا دوسری ٹیم بن گئی، پاکستان کا نمبر کیا ہے؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.