منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

یوکرین کو اسلحہ کی فراہمی جاری رکھیں گے: امریکا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-14
in عالمی خبریں
A A
امریکایوکرین میں روس کے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تصدیق نہیں کرسکتا:پینٹاگون
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کے بعد تہران سے کوئی رابطہ نہیں:امریکی صدر

امریکا، آئیڈاہو میں فائر فائٹرز پر فائرنگ، 2 ہلاک

پیرس//
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے جُمعرات کو زور دے کر کہا ہے کہ ملٹری ٹرانسپورٹ لیڈرشپ امریکی ذخیرے سے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھے گی۔
محکمہ دفاع نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’”ٹویٹر” پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے مزید کہا کہ وہ "یوکرین کو فوجی امداد کی ترجیحی درخواستوں کو پورا کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ "ہم اتحادیوں اور شراکت داروں کے ذریعے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی میں سہولت فراہم کر رہے ہیں۔”
اس سے قبل پینٹاگان کے ترجمان نے ایک پریس بریفنگ میں وضاحت کی تھی کہ ان کے ملک نے صدارتی فیصلوں کے ذریعے یوکرین کو فوجی امداد دی ہے جو کہ تقریباً 2021 کے لیے اس کے دفاعی بجٹ کے برابر ہے۔
امریکی حکام نے گذشتہ پیرکوکہا تھا کہ واشنگٹن باقی امدادی ذخیرے کو ہوشیاری سے استعمال کرنا چاہتا ہے تاکہ یوکرین کو موجودہ لڑائی میں ضرورت کے مطابق سامان فراہم کیا جا سکے۔
انہوں نے توقع ظاہر کی کہ کانگریس کی طرف سے منظور کردہ امدادی پیکج اس ماہ کے تیسرے ہفتے کے آخر تک ختم ہو جائے گا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ کی طرف سے درخواست کردہ دوسرے پیکج کو جلد منظور کیا جائے۔
قابل ذکر ہے کہ یوکرین کی سرزمین پر روسی فوجی کارروائی کے آغاز کے بعد سے امریکا یوکرین کو فوجی اور انٹیلی جنس مدد فراہم کر رہا ہے۔
تازہ ترین امریکی بیانات میں اقوام متحدہ میں امریکا کے مستقل نمائندے نے کہا کہ واشنگٹن کییف کو انٹیلی جنس ڈیٹا فراہم کرتا رہے گا لیکن یہ معلومات کس طرح استعمال کی جاتی ہیں اس کا تعلق یوکرین کی فوج سے ہے۔
مندوب لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے CNN کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ "ہم انہیں انٹیلی جنس فراہم کرتے ہیں تاکہ وہ روس کے خلاف اپنا دفاع کر سکیں اور ساتھ ہی روسی فریق کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بہتر پوزیشن حاصل کر سکیں”۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کا ملک یوکرین کی فوجی ضرورت کے مطابق اس کی معاونت جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ روس نے یوکرین کے لیے امریکی معاونت کے نتائج کو محسوس کیا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شمالی کوریا میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق

Next Post

نیٹو میں شمولیت پر روس کی فن لینڈ اور سویڈن کو دھمکی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

عالمی خبریں

ایران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کے بعد تہران سے کوئی رابطہ نہیں:امریکی صدر

2025-07-01
عالمی خبریں

امریکا، آئیڈاہو میں فائر فائٹرز پر فائرنگ، 2 ہلاک

2025-07-01
عالمی خبریں

جرمنی کا رافیل گروسی کو مبینہ ایرانی دھمکیوں پر اظہار تشویش

2025-07-01
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کیسز کا امریکہ ساتھ نہیں دے گا

2025-06-30
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

امریکہ کے ساتھ معاہدہ ہوا تو افزدوہ یورینیم بیرون ملک منتقل کردینگے: ایران

2025-06-30
سمندر میں موسکوا بحری جہاز سے دھویں کے بادل …کیئف اور ماسکو کے متضاد دعوے
عالمی خبریں

ملائیشیا میں کشتی پلٹنے سے تین افراد ہلاک

2025-06-30
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

فلپائن کے جنوبی علاقے میں 6.1شدت کا زلزلہ

2025-06-29
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

ٹرمپ نے ایران کے ساتھ 30 ارب ڈالر کی ڈیل کی تردید کر دی!

2025-06-29
Next Post
نیٹو میں شمولیت پر روس کی فن لینڈ اور سویڈن کو دھمکی

نیٹو میں شمولیت پر روس کی فن لینڈ اور سویڈن کو دھمکی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.