ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وادی کشمیر میں گرم دن اور سرد راتیں: محکمہ موسمیات

پہلگام میں دن کا درجہ حرارت معمول سے۱۰ ڈگری زیادہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-16
in اہم ترین
A A
منفی۴ء۳:سرینگر میں رواں سیزن کی سرد ترین رات

Kashmir- Icicles

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

سرینگر//
وادی کشمیر میں۲۴جنوری تک موسم کی کوئی خاص سرگرمی نہ ہونے کی وجہ سے موسم گرم اور سرد راتیں گزر رہی ہیں۔
سرینگر اور وادی کشمیر کے دیگر حصوں میں موسم گرما کی طرح کے حالات موجود ہیں اور لوگوں کو موسم سرما کے سخت ترین حصے ’چلہ کلان‘ کے دوران پارکوں اور مشہور ڈل جھیل کے کنارے دھوپ میں سیکتے ہوئے دیکھا گیا۔
محکمہ موسمیات سرینگر نے پیش گوئی کی ہے کہ موسم۲۴جنوری تک خشک رہے گا اور۱۶؍اور۲۰تاریخ کی شام کو کمزورمغربی ہواؤں کا امکان ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ ان مغربی ہواؤںکے اثر سے موسم عام طور پر ابر آلود رہے گا اور جموں و کشمیر کے دور دراز وسط اور اونچے علاقوں میں ہلکی بارش / برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ مجموعی طور پر۲۴ جنوری تک کوئی اہم موسمی سرگرمی نہیں ہے۔مختلف ماڈلز کے اشارے کے مطابق ۲۵سے۲۷جنوری کے دوران مختلف مقامات پر ہلکی بارش یا برفباری کا امکان ہے۔
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں واقع مشہور سیاحتی مقام پہلگام کی تاریخ میں پیر کے روز ماہ جنوری کا گرم ترین دن ریکارڈ ہوا ہے۔
ماہر موسمیات فیضان عارف کے مطابق سیاحتی مقام پہلگام میں پیر کے روز درجہ حرارت۱ء۱۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۰ء۱۰ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلگام کی تاریخ میں ماہ جنوری میں ریکارڈ ہونے والا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پہلگام میں اتنا درجہ حرارت ماہ مارچ کے آخر میں درج ہوتا تھا۔
قبل ازیں پہلگام میں۱۴جنوری۲۰۱۸ کو درجہ حرارت۸ء۱۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
دریں اثنا گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۴۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۲ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۸ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۲ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۶ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۵ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۱ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۰ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۲ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی ۰ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۲ء۸ڈگری سینٹی گریڈ اور ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۳ء۸ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قصبہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۱ء۱۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’ کشمیر میں حالات قابو میں ہیں‘…..’ راجوری پونچھ میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے‘

Next Post

کولگام میں بدنام زمانہ منشیات فروش کا رہائشی مکان قرق:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم
اہم ترین

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

2026-10-17
ُاین سی اور پی ڈی پی اکھٹا الیکشن لڑیں گی /فاروق‘محبوبہ
اہم ترین

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

2026-10-17
لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا
اہم ترین

لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا

2026-10-17
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سوشل میڈیا پر بچوں کے تحفظ کیلئےضابطہ بندی کا معاملہ‘ سپریم کورٹ کامرکز سے جواب طلب

2026-10-17
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

لداخ میں ایک اور ضلع سانکو قائم، مجموعی تعداد آٹھ ہوگئی

2026-10-17
جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں آئی ای ڈی ناکارہ بنادی گئی: پولیس
اہم ترین

راجوری میں تلاشی کارروائی کے دوران آئی ای ڈی برآمد‘ناکارہ

2026-10-17
بغیر اجازت تعمیر ہونے والی سرکاری عمارتوں کو بجلی اور پانی کا کنکشن نہیں
اہم ترین

ملازمین کو پیشہ ورانہ آداب  برقرار رکھنے کی ہدایت‘ نامناسب زبان کے استعمال سے گریز کرنے پر زور

2026-10-17
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

ایس ایم سی کا وارڈ افسر رشوت  لینے کے الزام میں گرفتار

2026-10-17
Next Post
جموںکشمیر پولیس کی ایمرجنسی خدمات حاصل کرنیکی موبائل ایپ

کولگام میں بدنام زمانہ منشیات فروش کا رہائشی مکان قرق:پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.