ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں و کشمیرمیں آپریشن آل آؤٹ شروع ہوگا

یوٹی میں مستقل امن قائم کیا جا رہا ہے:ایل جی سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-16
in اہم ترین
A A
انتظامیہ زیادہ شفافیت‘ذمہ دار اور جوابدہ ہوئی ہے:سنہا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

نئی دہلی//
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے پیر کو کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے کی حکومت پاکستان کے اکسانے پر دہشت گردی کو زندہ کرنے کی کوششوں کے خلاف فوج کے ساتھ مل کر آپریشن آل آؤٹ شروع کرنے جا رہی ہے۔
چھ ماہ میں اس کے نتائج معلوم ہو جائیں گے۔
سنہا نے یہ بات یہاں پنج جنیہ کے۷۷ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
پنچ جنیہ کے ایڈیٹر ہتیش شنکر اور آرگنائزر کے ایڈیٹر پرفلا کیتکر کے ساتھ ایک انٹرویو میں سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں دفعہ۳۷۰؍اور۳۵؍اے ہٹائے جانے کے بعد وادیوں میں گولیوں کی آواز کے بجائے ترقی کا شور سنائی دے رہا ہے۔
ایل جی کاکہنا تھا’’ نوجوانوں کے ہاتھوں میں پتھر کی بجائے لیپ ٹاپ ہیں۔ سال۲۰۲۲ میں ایک کروڑ ۸۳ لاکھ سیاح ریاست میں آئے، جبکہ ۲۰۲۳میں سیاحوں کی تعداد دو کروڑ ۱۱لاکھ سے زیادہ تھی۔ جی۔۲۰؍اجلاسوں کے بعد سیاحوں کی تعداد میں ساڑھے تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ ریاست میں تعلیمی سیشن وقت پر شروع ہو گیا ہے‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں و کشمیر ڈیجیٹل گورننس میں مدھیہ پردیش کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون بن گیا ہے۔ دربار موو کی روایت رک گئی۔ تین درجے جمہوری نظام کام کر رہا ہے۔ منصوبے تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں۔
سنہا کاکہنا تھا’’جموںکشمیر میں ۳۰ہزار۵۰۰ سرکاری نوکریاں دی گئی ہیں۔ سات لاکھ کاروباری بن چکے ہیں۔یوٹی میں۹۰ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجاویز آئی ہیں اور۲۰ہزار کروڑ روپے کی تجاویز کو لاگو کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر زراعت کے شعبے میں نویں سے پانچویں نمبر پر چلا گیا ہے‘‘۔
ایل جی کاکہنا تھا اس سال وادی کشمیر کو ریلوے لنک کے ذریعے ملک کے باقی حصوں سے جوڑ دیا جائے گا۔
دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ ریاست میں دہشت گردی اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے۔ ’’ہم نے نہ صرف دہشت گردوں بلکہ دہشت گردی کے پورے ایکو سسٹم کو ختم کر دیا ہے۔ جموں و کشمیر میں سودے بازی کا امن نہیں بلکہ مستقل امن قائم کیا جا رہا ہے۔جموں و کشمیر میں سودے بازی کا امن نہیں بلکہ مستقل امن قائم کیا جا رہا ہے ۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

 نو سالوں میں۸۲ء۲۴کروڑ لوگ غربت سے باہر آئے‘ غربت کا تناسب۲۸ء۱۱پر آگیا

Next Post

’ کشمیر میں حالات قابو میں ہیں‘…..’ راجوری پونچھ میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم
اہم ترین

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

2026-10-17
ُاین سی اور پی ڈی پی اکھٹا الیکشن لڑیں گی /فاروق‘محبوبہ
اہم ترین

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

2026-10-17
لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا
اہم ترین

لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا

2026-10-17
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سوشل میڈیا پر بچوں کے تحفظ کیلئےضابطہ بندی کا معاملہ‘ سپریم کورٹ کامرکز سے جواب طلب

2026-10-17
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

لداخ میں ایک اور ضلع سانکو قائم، مجموعی تعداد آٹھ ہوگئی

2026-10-17
جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں آئی ای ڈی ناکارہ بنادی گئی: پولیس
اہم ترین

راجوری میں تلاشی کارروائی کے دوران آئی ای ڈی برآمد‘ناکارہ

2026-10-17
بغیر اجازت تعمیر ہونے والی سرکاری عمارتوں کو بجلی اور پانی کا کنکشن نہیں
اہم ترین

ملازمین کو پیشہ ورانہ آداب  برقرار رکھنے کی ہدایت‘ نامناسب زبان کے استعمال سے گریز کرنے پر زور

2026-10-17
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

ایس ایم سی کا وارڈ افسر رشوت  لینے کے الزام میں گرفتار

2026-10-17
Next Post
جموں و کشمیر میں تشدد کے مجموعی واقعات میں کمی: آرمی چیف

’ کشمیر میں حالات قابو میں ہیں‘.....’ راجوری پونچھ میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.