ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

فوج کی شمالی کمان کے سربراہ کا مژھل سیکٹرکا دورہ

ایل او سی پر فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-14
in اہم ترین
A A
وادی میں شبانہ بارشیں اور تیز ہوائیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

سرینگر//
فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دویدی نے ہفتے کے روز مژھل سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر اگلی چوکیوں کا دورہ کرکے آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا ۔
اس موقع پر انہیں آپریشنل صلاحیت میں اضافے کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
دفاعی ترجمان نے ’ایکس‘پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دیویدی نے ہفتے کے روز مژھل سیکٹر کا دورہ کیا اور وہاں پر فوج کے سینئر آفیسران کے ساتھ ایل او سی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی کو بتایا گیا کہ ایل او سی میں اگلی چوکیوں پر تعینات فوجی جوان دن رات کڑی نظر گذر رکھے ہوئے ہیں تاکہ در اندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنا جا سکے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ان علاقوں میں مشتبہ نقل وحمل دیکھتے ہی بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کئے جاتے ہیں۔
دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحدوں پر تعینات فوجی جوانوں کو چوکس رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں تاکہ ملک دشمن عناصر کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا جا سکے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل اوپندر دویدی نے مژھل سیکٹرمیں تعینات افواج کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے ۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر ایل او سی پر فوج کی مستعدی ناگزیر ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ شمالی کمان کے سربراہ کے ہمراہ پولیس اور بی ایس ایف کے سینئر آفیسران بھی موجود تھے ۔
کور کمانڈر نے شمالی کمان کے سربراہ کو ایل او سی کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر فوج اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہی ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ سرحدی ضلع کپواڑہ میں ایل او سی پرتعینات افواج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔
اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل اوپندر دویدی کو فوج کے سینئر آفیسران نے سرحدوں کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔
فوجی کمانڈر کو مخالفین کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی گئی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فوج کا جنگجو مخالف ’آپریشن سرو شکتی‘….مقصد پیر پنجال کے آر پار دہشت گردی کی بحالی کی کوششوں کو روکنا ہے

Next Post

برطانوی سفیر کا مقبوضہ کشمیر کا دورہ ہندوستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی:دہلی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم
اہم ترین

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

2026-10-17
ُاین سی اور پی ڈی پی اکھٹا الیکشن لڑیں گی /فاروق‘محبوبہ
اہم ترین

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

2026-10-17
لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا
اہم ترین

لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا

2026-10-17
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سوشل میڈیا پر بچوں کے تحفظ کیلئےضابطہ بندی کا معاملہ‘ سپریم کورٹ کامرکز سے جواب طلب

2026-10-17
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

لداخ میں ایک اور ضلع سانکو قائم، مجموعی تعداد آٹھ ہوگئی

2026-10-17
جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں آئی ای ڈی ناکارہ بنادی گئی: پولیس
اہم ترین

راجوری میں تلاشی کارروائی کے دوران آئی ای ڈی برآمد‘ناکارہ

2026-10-17
بغیر اجازت تعمیر ہونے والی سرکاری عمارتوں کو بجلی اور پانی کا کنکشن نہیں
اہم ترین

ملازمین کو پیشہ ورانہ آداب  برقرار رکھنے کی ہدایت‘ نامناسب زبان کے استعمال سے گریز کرنے پر زور

2026-10-17
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

ایس ایم سی کا وارڈ افسر رشوت  لینے کے الزام میں گرفتار

2026-10-17
Next Post
برطانوی سفیر کا مقبوضہ کشمیر کا دورہ ہندوستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی:دہلی

برطانوی سفیر کا مقبوضہ کشمیر کا دورہ ہندوستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی:دہلی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.