جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ۴۶رنز سے شکست دے دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-13
in کھیل
A A
سہ فریقی سیریز: پاکستان اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو کھیلے گا

Pakistan's

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 46 رنز سے شکست دے دی۔کیویز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 227 رنز کا بڑا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں گرین شرٹس 180 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے بابر اعظم سب سے کامیاب بلے باز رہے، انہوں نے 57 رنز بنائے۔ان کے علاوہ اوپنر صائم ایوب 27، محمد رضوان 25، فخر زمان 15 اور افتخار احمد 24 رنز بناکر آوٹ ہوئے، دیگر کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکا اور 227 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پوری ٹیم 18 اوورز میں 180 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور پاکستان کو 46 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایڈم ملنے اور بین سیئرز نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ اش سودھی نے ایک وکٹ لی۔
میچ میں 4 وکٹیں لینے والے کیوی باؤلر ٹم ساؤتھی 150 ٹی 20 وکٹیں لینے والے پہلے عالمی کھلاڑی بن گئے۔اس فتح کے ساتھ نیوزی لینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی، سیریز کا دوسرا میچ – 14 جنوری، اتوار کو سیڈن پارک ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے جارحانہ بلے بازی کرنے پر مڈل آرڈر بلے باز ڈیرل میچل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔قبل ازیں آکلینڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم نے میزبان ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔میزبان ٹیم نے ابتدا سے ہی جارحانہ بیٹنگ کی، فن ایلن 15 گیندوں پر 34 رنز بناکر آوٹ ہوئے، کپتان کین ولیمن سن نے 42 گیندوں پر 57 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
ان کے علاوہ ڈیرل مچل نے 27 گیندوں پر 61 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، مہمان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 226 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے فاسٹ باؤلر عامر جمال نے 4 اوورز میں 56 اور ڈیبیو کرنے والے لیگ اسپنر اسامہ میر نے 4 اوورز میں 51 رنز دیے۔
ڈیبیو کرنے والے عباس آفریدی نے 4 اوورز میں 34 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں جب کہ کپتان شاہین شاہ آفریدی نے بھی 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ان کے علاوہ حارث رؤف نے دو کیوی کھلاڑیوں کا شکار کیا۔
میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں کی فیلڈنگ ناقص رہی، بابر اعظم اور افتخار احمد نے کیچ ڈراپ کیے۔سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں جب کہ لیگ اسپنر اسامہ میر اور فاسٹ باؤلر محمد عباس آفریدی نے ڈیبیو کیا، اسامہ میر کو سعید اجمل اور عباس آفریدی کو عمر گل نے کیپ دی، اس کے علاوہ بطور وکٹ کیپر اعظم خان بھی میدان میں اتریں گے۔
5 میچوں کی ٹی 20 سیزیر کا پہلے میچ کے لیے قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون کا اعلان ٹاس سے پہلے ہی کردیا گیا تھا۔
ٹیم میجنمنٹ کے مطابق محمد رضوان اور صائم ایوب اوپننگ کریں گے، بابر اعظم ون ڈاؤن جبکہ فخر زمان چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے میدان میں اتریں گے۔
آکلینڈ میں موجود ڈان نیوز کے نمائندے کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹی 20 میچ دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد گراؤنڈ میں آئی جبکہ آکلینڈ اسٹیڈیم آنے والے پاکستانیوں کا جوش و خروش عروج پر تھا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، شاہین آفریدی (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان)، صائم ایوب، بابر اعظم، فخر زمان، افتخار احمد، اعظم خان (وکٹ کیپر)، عامر جمال، اسامہ میر، عباس آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔
اسپنر ابرار احمد، جو ابتدائی طور پر اسکواڈ کا حصہ تھے، گزشتہ ماہ پاکستان کے دورہ آسٹریلیا کے دوران انجری کے سبب ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب مہمان ٹیم کو میچ سے قبل دھچکا لگا جب آل راؤنڈر مچل سینٹنر میں کووڈ-19 کی تصدیق ہونے کے بعد ٹیم سے باہر ہوگئے۔
نیوزی لینڈ اسکواڈ:
کین ولیمسن، ڈیون کونوے، فن ایلن، ٹم سیفرٹ، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، مچل سینٹنر، میٹ ہنری، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگوسن، ایڈم ملنے، بین سیئرز
پاک-نیوزی لینڈ سیریز:
پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ – 12 جنوری 2024 ایڈن پارک، آکلینڈ میں
دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ – 14 جنوری 2024 سیڈن پارک، ہیملٹن میں
تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ – 17 جنوری 2024 یونیورسٹی اوول، ڈنیڈن میں
چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ – 19 جنوری 2024 ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں
پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ – 21 جنوری 2024 ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

میونسپلٹی تقرری گھوٹالہ: ای ڈی نے ریاستی وزیر سوجیت بوس ، ممبر اسمبلی تاپس رائے اور کونسلر سبودھ چکرورتی کے گھر پر چھاپہ مارا

Next Post

شاہین آفریدی نے کیویز کیخلاف ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

2026-06-04
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

2026-06-04
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

2026-06-02
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

2026-06-02
آسٹریلیا۔پاکستان سیریز کے پروگرام میں تبدیلی
کھیل

پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ متاثر کرتی ہے، آسٹریلوی کپتان

2026-05-31
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

انڈین اوپن آف سرفنگ: مینس اوپن کے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ

2026-05-31
Next Post
شاہین آفریدی میرے لیے نمبر ون بولر ہے: بابر اعظم

شاہین آفریدی نے کیویز کیخلاف ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.