منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

شوپیاںجھڑپ:لشکر جنگجو جاں بحق۔کئی حملوں میں ملوث تھا:پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-06
in اہم ترین
A A
کولگام معرکہ میں ۲ جنگجو ہلاک

encounter

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

سرینگر//
جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے چوٹی گام علاقے میں جمعہ کی علی الصبح شروع ہونے و الی جھڑپ لشکر طیبہ سے وابستہ ایک مقامی ملی ٹنٹ کی ہلاکت کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق جنگجو ایک فوجی جوان اور دو غیر مقامی مزدوروں کی ہلاکت کے علاوہ کئی حملوں میں ملوث تھا۔انہوں نے کہا کہ جائے انکائونٹر سے اسلحہ و گولہ بارود بھی بر آمد کیا گیا۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شوپیاں کے چوٹی گام علاقے میں جمعہ کو سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم آرائی کے دوران لشکر طیبہ سے وابستہ ایک دہشت گرد مارا گیا۔
ترجمان نے اس انکائونٹر کے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا’’جنگجوئوں کے چھپنے کے متعلق ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے پولیس، فوج کی۳۴آر آر اور سی آر پی ایف کی۱۷۸بٹالین کی ایک مشترکہ پارٹی نے شوپیاں کے چوٹی گام کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا‘‘۔
پولیس ترجمان نے کہا’’جوں ہی ایک تلاشی پارٹی ایک مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے دہشت گرد نے اس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’اس انکائونٹر کے دوران ایک دہشت گرد کو مارا گیا جس کی لاش کو جائے انکائونٹر سے باز یاب کیا گیا جس کی شناخت بلال احمد بٹ ساکن چک چھولان کے بطور ہوئی ہے جو لشکر طیبہ کے ساتھ وابستہ تھا‘‘۔
بیان میں کہا گیا’’بلا ل احمد بٹ کئی دہشت گردانہ جرائم کیسوں میں ملوث تھا جن میں ایک مقامی فوجی جوان عمر فیاض ساکن کولگام کی ہلاکت اور غیر مقامی مزدوروں پر گرینیڈ حملہ کرنے ،جس کے نتیجے میں دو غیر مقامی مزدور ہلاک ہوئے تھے ، میں شامل ہے ‘‘۔
پولیس ترجمان نے کہا’’بلال احمد ایک کشمیری پنڈت سنیل کمار بٹ کی ہلاکت اور دوسرے پریتمبر ناتھ کو زخمی کرنے میں بھی ملوث تھا جو دونوں چوٹی گام شوپیاں کے رہائشی تھے علاوہ ازیں وہ بال کرشن عرف سونو ساکن چوٹی گام پر حملہ کرنے میں بھی ملوث تھا‘‘۔
ترجمان نے کہا’’جاںبحق دہشت گرد مقامی نوجوانوں کو دہشت گرد تنظیموں میں شمولیت کرنے کے لئے اکسانے میں ملوث تھا اور اس نے۱۲نوجوانوں کو بندوق اٹھانے کی ترغیب دی تھی‘‘۔
پولیس ترجمان نے کہا’’علاوہ ازیں وہ ایک گرفتار شدہ دہشت گرد کو ہلاک کرنے میں بھی ملوث تھا جو سال۲۰۲۲میں نوگام میں تلاشی آپریشن کے دوران ایک تلاشی پارٹی کی قیادت کر رہا تھا‘‘۔
ان کا کہنا تھا کہ جائے انکائونٹر سے قابل اعتراض مواد کے علاوہ اسلحہ وگولہ بارود جس میں ایک اے کے سیریز رائفل اور دو میگزین شامل ہیں، کو بر آمد کیا گیا۔
پولیس بیان میں کہا گیا کہ بر آمد شدہ تمام مواد کو مزید تفتیش اور دیگر دہشت گردی کے جرائم میں ملوث ہونے کی تحقیقات کیلئے کیس ریکارڈ میں لے لیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس سلسلے میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پولیس سربراہان کانفرنس شروع۔وزیر اعظم مودی ہفتہ اور اتوار ‘دو دن کانفرنس میں موجود رہیں گے

Next Post

آرٹیکل 370 کی منسوخی:ہندوستان نے وہ کھڑکی بند کر دی ہے، جسے کھولنا ’بے وقوفی‘ تھی:جئے شنکر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت

آرٹیکل 370 کی منسوخی:ہندوستان نے وہ کھڑکی بند کر دی ہے، جسے کھولنا ’بے وقوفی‘ تھی:جئے شنکر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.