منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

بلغاریہ کے پارلیمانی وفد کی لوک سبھا اسپیکر سے ملاقات

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-06
in قومی خبریں
A A
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

نئی دہلی// جمہوریہ بلغاریہ کی قومی اسمبلی کے صدر مسٹر روزن زیلیازکوف کی قیادت میں ہندوستان کے دورے پر آئے ہوئے پارلیمانی وفد نے لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا سے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں آج ملاقات کی۔ .
ہندوستان اور بلغاریہ کے درمیان پرانے اور مضبوط دوستانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ دونوں ملک جمہوریت، قانون کی حکمرانی، عوام پر مبنی حکمرانی اور شفافیت کی مشترکہ اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ دسمبر 2024 میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 70 سال مکمل ہو رہے ہیں۔ لوک سبھا کے اسپیکر نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی پارلیمانی تعلقات پر بات چیت کے دوران بلغاریہ کی قومی اسمبلی میں "فرینڈشپ گروپ فار انڈیا” کے قیام پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ گروپ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں فعال کردار ادا کرے گا۔ مسٹر برلا نے وفد کو بتایا کہ ہندوستان کی پارلیمنٹ میں ایک "فرینڈشپ گروپ” بھی تشکیل دیا گیا ہے ۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں دنیا میں ہندوستان کے بڑھتے ہوئے قد کا حوالہ دیتے ہوئے لوک سبھا اسپیکر نے کہا کہ ہندوستان سماجی و اقتصادی تبدیلی کے ایک مرحلے سے گزر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی کی قیادت میں مضبوط اور مستحکم حکومت کی وجہ سے ہندوستان عالمی مسائل کا حل فراہم کر رہا ہے اور عالمی ایجنڈا ترتیب دے رہا ہے ۔ جی 20 میں ہندوستان کی قیادت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ سربراہی اجلاس کے دوران ہندوستان اپنی جمہوری اقدار کی بنیاد پر، عالمی ایجنڈا طے کرنے اور کئی اہم اور متنازعہ مسائل پر اتفاق رائے پیدا کرنے میں کامیاب رہا۔
ہندوستان کی جمہوری وراثت کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ آزادی کے 75 برسوں میں ہندوستانی جمہوریت مضبوط ہوئی ہے اور اس کی جڑیں گہری ہو چکی ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کی مشترکہ اقدار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کی طاقت سے آج دونوں ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

الیکشن کمیشن نے ای وی ایم سے متعلق کانگریس کی درخواست کو مسترد کر دیا

Next Post

اے اے پی نے سواتی مالیوال، سنجے سنگھ اور این ڈی گپتا کو راجیہ سبھا بھیجنے کا فیصلہ کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ
قومی خبریں

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

2026-08-31
زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ
قومی خبریں

زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ

2026-08-31
پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
قومی خبریں

وزیر اعظم نے وکرم یان بنانے والی کمپنی اسکائی روٹ کے بانیوں کو مبارکباد دی

2026-08-31
وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال
قومی خبریں

وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال

2026-08-31
وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل
قومی خبریں

وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل

2026-08-31
قومی خبریں

ویشنو اور دھامی نے دکھائی رام نگر-دہرادون ایکسپریس کو ہری جھنڈی

2026-08-31
Next Post
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے

اے اے پی نے سواتی مالیوال، سنجے سنگھ اور این ڈی گپتا کو راجیہ سبھا بھیجنے کا فیصلہ کیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.