ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’جموں کشمیر میںنجی اسکولوں میں داخلہ فیس وصول کرنے پر مکمل پابندی ہے‘

خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہو گی‘ رجسٹریشن منسوخ ہوسکتی ہے :حالی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-23
in اہم ترین
A A
’جموں کشمیر میںنجی اسکولوں میں داخلہ فیس وصول کرنے پر مکمل پابندی ہے‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

سرینگر//
جموںکشمیر میں پرائیویٹ اسکولوں کیلئے فیس مقرر کرنے والی کمیٹی نے پرائیویٹ اسکولوں کی طرف سے داخلہ فیس کا تقاضا کرنے اور وصول کرنے پر مکمل پابندی عائد کی ہے ۔
کمیٹی کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کے مرتکبین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اگرکسی سکول کے خلاف داخلہ فیس وصول کرنے کی شکایت درج ہوئی تو اس کی تحقیقات سی بی آئی سے کرائی جائے گی۔
ان باتوں کا اظہار کمیٹی کے چیئر پرسن‘ جسٹس سنیل حالی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
جسٹس حالی نے کہا’’پرائیویٹ اسکولوں کی طرف سے داخلہ فیس کا تقاضا کرنے اور وصول کرنے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے اور خلاف ورزی کے مرتکب اسکولوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جس میں اسکول کی افلیشن اور ریکوگنیشن کی منسوخی شامل ہے ‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’میرے دفتر کو مسلسل شکایتیں موصول ہو رہی ہیں کہ جموں اور کشمیر کے چند نجی اسکول قانون کی خلاف ورزی کرکے طلبہ اور ان کے والدین سے داخلہ فیس کے عوض موٹی رقمیں وصول کرتے ہیں‘‘۔
چیئر پرسن نے کہا کہ یہ شکایت بھی موصول ہوئی کہ والدین سے نقدی داخلہ فیس کی رقم نقد وصول کی جاتی ہے اور اصرار کے باوجود بھی والدین کو رسید نہیں دی جا رہی ہے ۔
جسٹس حالی نے جموں وکشمیر سکول ایجوکیشن ایکٹ۲۰۰۲کا حوالہ دیتے ہوئے کہا’’ترمیم شدہ ایکٹ میں وضاحت کی گئی ہے کہ پرائیویٹ سکول ٹیوشین فیس، ٹرانسپورٹ فیس اور سالانہ فیس کے بغیر کوئی دوسری فیس وصول نہیں کر سکتے ہیں جبکہ پکنک، ٹور اور سیر وغیرہ کی فیس رضاکارانہ طور وصول کی جاسکتی ہے ‘‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ان فیسوں کے سوا کسی قسم کا کوئی فیس وصول نہیں کیا جا سکتا ہے ۔
چیئر پرسن نے کہا کہ ان شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے کمیٹی نے۲۰نومبر کو ایک سرکیولر جاری کرکے تازہ ہدایات جاری کی گئیں جن میں پرائیویٹ سکول مالکان و منتظمین پر واضح کیا گیا کہ وہ داخلہ فیس کا تقاضا نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی اسکول کے خلاف داخلہ فیس وصول کرنے کی شکایت موصول ہوئیں تو ان کو تحقیقات کے لئے سی بی آئی کو بھیجا جائے گا۔
جسٹس حالی کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی ایجنسی کی طرف سے منفی رپورٹ موصول ہونے کی صورت میں اسکول کے خلاف تحت قانون کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس کے تحت اسکول کی افلیشن اور ریکوگنیشن کی منسوخی کے اقدام کئے جائیں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جامع مسجد سرینگر میں ۱۰ ہفتوں کے بعد نماز جمعہ ادا کی گئی:انجمن

Next Post

راجوری‘پونچھ اورریاسی اضلاع میں ۱۹ فورسز اہلکاراور۲۸ملی ٹینٹوں مارے گئے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم
اہم ترین

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

2026-10-17
ُاین سی اور پی ڈی پی اکھٹا الیکشن لڑیں گی /فاروق‘محبوبہ
اہم ترین

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

2026-10-17
لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا
اہم ترین

لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا

2026-10-17
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سوشل میڈیا پر بچوں کے تحفظ کیلئےضابطہ بندی کا معاملہ‘ سپریم کورٹ کامرکز سے جواب طلب

2026-10-17
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

لداخ میں ایک اور ضلع سانکو قائم، مجموعی تعداد آٹھ ہوگئی

2026-10-17
جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں آئی ای ڈی ناکارہ بنادی گئی: پولیس
اہم ترین

راجوری میں تلاشی کارروائی کے دوران آئی ای ڈی برآمد‘ناکارہ

2026-10-17
بغیر اجازت تعمیر ہونے والی سرکاری عمارتوں کو بجلی اور پانی کا کنکشن نہیں
اہم ترین

ملازمین کو پیشہ ورانہ آداب  برقرار رکھنے کی ہدایت‘ نامناسب زبان کے استعمال سے گریز کرنے پر زور

2026-10-17
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

ایس ایم سی کا وارڈ افسر رشوت  لینے کے الزام میں گرفتار

2026-10-17
Next Post
کشمیر کے پنچاتی نمائندے سخت سیکورٹی میں جموں روانہ

راجوری‘پونچھ اورریاسی اضلاع میں ۱۹ فورسز اہلکاراور۲۸ملی ٹینٹوں مارے گئے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.