منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

تسلیم شدہ آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کا وقت آگیا ہے: سعودی عرب

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-01
in عالمی خبریں
A A
سعودی عرب اور چین مشترکہ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہیں: شہزادہ فیصل بن فرحان

Faisal

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جنیوا//
اقوام متحدہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ ہم امن کے سفیر ہیں، ہمیشہ سے ہی امن ہماری تزویراتی پسند رہا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ امن کی خواہش دوسری جانب ہونی چاہیے۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے خطاب میں کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ کی قرارداد کی روشنی میں بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں لایا جائے اور اسے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دی جائے۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ ہم قیام امن کیلئے اقوام متحدہ سے بین الاقوامی امن کانفرنس بلانے کا مطالبہ کرتے ہیں، جس کے ذریعے سنجیدہ اور قابل اعتماد امن عمل شروع کیا جائے اور یہ کانفرنس بین الاقوامی معاہدوں اور اقوام متحدہ کی قرارداد کے تحت مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر عمل درآمد یقینی بنائے۔
اقوام متحدہ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شہزادہ فیصل بن فرحان نے حماس اور اسرائیل کے درمیان عارضی جنگ بندی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت مستقل قیام امن کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔
صحافیوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ عارضی جنگ بندی ناکافی ہے اس وقت دیرپا امن کی ضرورت ہے جو مکمل جنگ بندی کے علاوہ ممکن نہیں۔
سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایسا مستقل امن ہی واحد حل ہے جس کے ذریعے اسرائیلی اور فلسطینی ایک دوسرے کے برابر میں امن سے رہ سکتے ہیں، جبکہ دوسرے کسی بھی حل کا مطلب خطے میں تنازعے کو طول دینا ہوگا۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ایسے کسی بھی ایجنڈا کی کبھی حمایت نہیں کرے گا جو فلسطینیوں کو اپنی زمین سے بے دخل کرنے سے متعلق ہو، فلسطینی اپنی سرزمین نہیں چھوڑنا چاہتے اور ہم انہیں اپنی سرزمین سے بے دخل کرنے کی حمایت نہیں کرسکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنی سرزمین پر مکمل اختیار ، محفوظ اور باوقار مستقبل فلسطینیوں کا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا کسی اور کا ہے اور ہم فلسطینیوں کے اس حق کے حصول کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندوستان تحقیقاتی رپورٹ کے بعد امریکہ کے الزامات پر کارروائی کرے گا: وزارت خارجہ

Next Post

صدارتی انتخابات میں بائیڈن کو ووٹ نہیں دوں گا: مسک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں
عالمی خبریں

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں

2026-08-31
عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
عالمی خبریں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

2026-08-31
ڈنمارک میں بھی تعلیمی اداروں میں برقعہ پر پابندی لگانے کی تیاریاں
عالمی خبریں

ڈنمارک میں بھی تعلیمی اداروں میں برقعہ پر پابندی لگانے کی تیاریاں

2026-08-31
ایران کا آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکے سے تباہ ہونے کا دعویٰ، سینٹکام کی تردید
عالمی خبریں

ایران کا آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکے سے تباہ ہونے کا دعویٰ، سینٹکام کی تردید

2026-08-31
عالمی خبریں

جے ڈی وینس کی فیملی کے اچانک سفری مطالبات پر خفیہ سروس کے اہلکار نالاں

2026-08-31
عالمی خبریں

لبنانی صدر جوزف عون امریکہ کے دورے پر روانہ

2026-08-31
عالمی خبریں

آخری سانس تک ایران کا دفاع کیا جائے گا: عباس عراقچی

2026-08-31
عالمی خبریں

اسرائیل کا فلسطینیوں کے خلاف ’کرمسن تھریڈ‘ نامی نیا منصوبہ

2026-08-31
Next Post
ایلون مسک نے ٹوئٹر 44 ارب ڈالرز میں خرید لیا

صدارتی انتخابات میں بائیڈن کو ووٹ نہیں دوں گا: مسک

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.