منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وادی میں حالیہ حملوں کے بعد سرینگرمیں سکیورٹی انتظامات مزید سخت

جنگجویانہ سرگرمیوں میں’ غیرمعمولی‘ اضافے کے بعد سیکورٹی ایجنسیوں کی اعلیٰ سطحی میٹنگیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-11-02
in اہم ترین
A A
وادی میں حالیہ حملوں کے بعد سرینگرمیں سکیورٹی انتظامات مزید سخت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

سرینگر//
حالیہ ملی ٹینٹ حملوں کے پیش نظروادی کے قرب و جوار بالخصوص حساس اضلاع میں سیکورٹی بندوبست کو مزید سخت کر دیا گیا ہے ۔
شہر میں جہاں ناکوں کے جال کو مزید توسیع دی گئی ہے وہیں حساس مقامات پر سیکورٹی کی نفری میں بھی اضافہ کیا گیا ہے اور انہیں مزید چوکنا بھی رکھا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق سری نگرسمیت وادی کے باقی اضلاع میں سیکورٹی بندوبست کو مزید سخت کر دیا گیا ہے ۔ بعض مقامات پر سیکورٹی فورسز اہلکار سکوٹر سواروں کو روک کر ان کے بیگوں کی تلاشی لے رہے تھے ۔
ذرائع نے بتایا کہ شہر سرینگر میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے لوگوں پر نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لا کر راہگیروں اور گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہے۔
پائین شہر کے حساس علاقوں میں بھی ناکوں کا جال بچھایا گیا ہے جہاں پر سیکورٹی فورسز کے اہلکار راہگیروں اور مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کر رہے ہیں۔کسی بھی امکانی حملے کو ناکام بنانے کی خاطر شہر بھر میں رات کا گشت تیز کیا گیا جبکہ اہم شاہراہوں پر اضافی نفر ی کو بھی تعینات کیا گیا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ عید گاہ میں پولیس آفیسر پر حملے میں ملوث ملی ٹینٹوں کو ڈھونڈ نکالنے کی خاطر پائین شہر میں سیکورٹی بندوبست کو مزید سخت کردیا گیا ہے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش کی گئی ہے اور بہت جلد انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
دریں اثنا جنوبی کشمیر کے چار اضلاع شوپیاں، کولگام ، اننت ناگ اور پلوامہ میں بھی سیکورٹی فورسز کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرگرم ملی ٹینٹوں اور ان کے معاونین کے خلاف پوری وادی میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا گیا ہے تاکہ امکانی حملوں کو رونما ہونے سے پہلے ہی ٹالا جاسکے ۔
علاوہ ازیں پولیس اہلکاروں پر حملوں کے بعد سری نگر میں سیکورٹی ایجنسیوں کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں پولیس ، فوج ، سی آر پی ایف اور سراغ رساں ایجنسیوں سے وابستہ آفیسران نے شرکت کی۔
ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران سرگرم ملی ٹینٹوں اور حالیہ حملوں میں ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی خاطر کارڈن اینڈ سرچ آپریشنز میں مزید شدت لانے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فوجی سربراہ کا لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن اور سیاچن کا دورہ

Next Post

ایک سو الیکٹرک بسوں کا آغاز:ایل جی سنہا نے سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت بسوں کو ہری جھنڈی دکھائی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
ایک سو الیکٹرک بسوں کا آغاز:ایل جی سنہا نے سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت بسوں کو ہری جھنڈی دکھائی

ایک سو الیکٹرک بسوں کا آغاز:ایل جی سنہا نے سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت بسوں کو ہری جھنڈی دکھائی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.