جمعہ, جولائی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

سعودی عرب میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-24
in عالمی خبریں
A A
برنہ وار چرار شریف میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یوکرین کو مزید ہتھیار بھیجیں گے:ٹرمپ

’آزاد فلسطینی ریاست اسرائیل کو تباہ کرنے کا پلیٹ فارم ہوگی‘ 

ریاض///
سعودی عرب کے علاقے جازان میں شدید بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے اس طرح رواں برس ایسے واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو درجن سے زائد ہوگئی۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں جنوب مغربی علاقے جازان کے علاقے الادبی میں مسلسل ہونے والی بارشوں نے تباہی مچا دی اور معمولاتِ زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئے۔
اسی علاقے میں آسمانی بجلی گرنے کے ایک واقعے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے تاہم اس حوالے سے مقامی حکام کی جانب سے متاثرین سے متعلق معلومات فراہم نہیں کی گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی کھجور کے کھیت میں آسمانی بجلی گرنے سے آگ لگ گئی تھی اور پورا کھیت جل کر خاکستر ہوگیا تھا۔
مقامی میڈیا کی رپورٹس میں کوئی مخصوص اعداد و شمار تو نہیں بتائے گئے تاہم وزارت صحت کا حوالہ دیکر کہا گیا ہے کہ جازان میں رواں برس آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں درجنوں اموات ہوئی ہیں۔
سعودی عرب میں اس بار غیر معمولی مون سون بارشیں ہوئی ہیں۔ اگست میں ہی مکہ مکرمہ میں ہونے والی بارشوں اور طوفان کے باعث اسکول بند کردیئے گئے تھے اور آن لائن تعلیم دی گئی تھی۔
اگست میں وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں خانہ کعبہ کے نزدیک ایک تاریخی عمارت پر آسمانی بجلی کلاک ٹاور سے ٹکرا رہی تھی تاہم خوش قسمتی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔
ایک اور ویڈیو میں خانہ کعبہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارشوں میں صحن میں صفائی کرنے والے اہلکار توازن کھو بیٹھے اور ہوا میں اُڑتے ہوئے دور جا گرے تھے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

غزہ کی سرحد پر اسرائیلی حملہ پسپا؛ حماس نے ٹینک اور 2 بلڈوزر تباہ کردیے

Next Post

بائیڈن کا اہم مغربی ممالک کے رہنماؤں سے فون پر رابطہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

یوکرین کو مزید ہتھیار بھیجیں گے:ٹرمپ

2025-07-09
45 یہودیوں کے حادثے میں مرنے کی تحقیقات ، نیتن یاہو کے بھی لپیٹ میں آنے کا امکان
عالمی خبریں

’آزاد فلسطینی ریاست اسرائیل کو تباہ کرنے کا پلیٹ فارم ہوگی‘ 

2025-07-09
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ٹیکساس میں طوفانی بارشیں اور سیلاب ہلاکتوں کی تعداد 104 ہوگئی

2025-07-09
عالمی خبریں

ٹیکساس میں ہولناک سیلاب؛ 82افراد ہلاک

2025-07-08
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ نے برکس کو دھمکی دے دی

2025-07-08
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
عالمی خبریں

نائیجیریا میں سڑک حادثہ 21 افراد ہلاک

2025-07-08
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایران نے اپنی فضائی حدود کو بین الاقوامی پروازوں کیلئے کھول دی

2025-07-05
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

جنگ بندی کی تجویز پر حماس کا فیصلہ آئندہ 24 گھنٹے میں معلوم ہوجائے گا: امریکی صدر

2025-07-05
Next Post
ولادی میر پوتین ایک جنگی مجرم ہے: امریکی صدر

بائیڈن کا اہم مغربی ممالک کے رہنماؤں سے فون پر رابطہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.