منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

اجین میں بی جے پی حکومت کی لاپرواہی سے لڑکی کی موت: کانگریس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-30
in قومی خبریں
A A
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

نئی دہلی//کانگریس نے مدھیہ پردیش میں ایک نابالغ لڑکی کی عصمت دری کے لیے ریاست کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ شیوراج حکومت نے اجین میں اس واقعہ کو دبانے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں اور اس معاملے میں ریاستی حکومت کے کردار نے ثابت کر دیا ہے کہ یہ ریاست خواتین اور لڑکیوں کے لیے غیر محفوظ ہے ۔
کانگریس کی ترجمان سپریہ شرینیت نے جمعہ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ شیو راج حکومت مدھیہ پردیش میں جنگل راج چلا رہی ہے جہاں عورت ہونا جرم بن گیا ہے ۔ ریاست میں گزشتہ چند برسوں میں 13 لاکھ خواتین لاپتہ ہو چکی ہیں۔ بی جے پی کی حکومت میں مدھیہ پردیش خواتین، دلتوں اور قبائلیوں کے لیے جہنم بن گیا ہے اور وہاں ہر دو گھنٹے بعد ایک لڑکی کی عصمت دری ہوتی ہے ۔ نابالغ بچیوں کی عصمت دری کے معاملے میں مدھیہ پردیش پہلے نمبر پر آ گیا ہے ۔
کانگریس کی ترجمان نے کہا ‘‘اجین کی لڑکی کے ساتھ جو ظلم ہوا اس کو چھپانے کی کوشش کی گئی ہے اور لڑکی کو بھکاری اور اتر پردیش کی رہنے والی کے طور پر پیش کرکے مقدمہ چلایا گیا ہے ۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ 12 سالہ یہ لڑکی مدھیہ پردیش کے ستنا کی رہنے والی ہے اور دلت خاندان سے تعلق رکھتی ہے ۔ اس لڑکی کو ذہنی طور پر پریشان اتر پردیش کی بھکاری بتایا جا رہا تھا۔ جب لڑکی اسکول سے گھر نہیں لوٹی تو اس کے اہل خانہ ستنا پولیس اسٹیشن گئے ۔ وہاں لڑکی کے گھر والوں کو کہا گیا کہ وہ یہاں سے چلے جائیں اور اپنی بیٹی کو خود تلاش کریں۔ ہم ایف آئی آر درج نہیں کریں گے ۔’’
ترجمان نے کہا ‘‘بڑا سوال یہ ہے کہ یہ لڑکی ستنا سے اجین کیسے آئی اور پولس نے اس کے معاملے میں جلد بازی کیوں نہیں دکھائی۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے سے کیوں انکار کیا؟ اخبارات میں اس بارے میں خبریں آتی رہیں تو کوئی کارروائی کیوں نہیں کی گئی۔ اجین پولیس نے کرائم اینڈ کریمنل ٹریکنگ نیٹ ورک سسٹم کی تفتیش کیوں نہیں کی؟ لڑکی کی بولی بندیل کھنڈ تھی، تو اُجّین پولس نے اسے اتر پردیش کا کیوں بتایا؟ وہ لڑکی جس نے آٹھ کلومیٹر پیدل چلنے کے بعد اپنا، اپنے والد، دادا اور گاؤں کا صحیح نام لیا، اسے ذہنی طور پر معذور اور بھکاری کیوں کہا گیا؟ آخر مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ خاموش کیوں ہیں؟
انہوں نے اس واقعہ کے سلسلے میں بی جے پی حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بن اتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کو کئی دن گزر چکے ہیں لیکن بی جے پی کا ایک بھی لیڈر لڑکی کا حال معلوم کرنے نہیں گیا۔ ایک دلت لڑکی کی عصمت دری کی گئی، اسے پاگل اور بھکاری کہنے کی کوشش کی گئی، لیکن ملک کے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کے منہ سے ایک لفظ بھی نہیں نکلا۔ خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزیر، خواتین کمیشن، چائلڈ پروٹیکشن کمیشن سبھی اس معاملے پر خاموش ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گڈکری نے مہاراشٹر میں 3695 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا

Next Post

ریپسٹ بچاؤ، مجرموں کو بچاؤ مہم راجستھان، بنگال میں جاری ہے : بی جے پی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ
قومی خبریں

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

2026-08-31
زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ
قومی خبریں

زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ

2026-08-31
پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
قومی خبریں

وزیر اعظم نے وکرم یان بنانے والی کمپنی اسکائی روٹ کے بانیوں کو مبارکباد دی

2026-08-31
وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال
قومی خبریں

وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال

2026-08-31
وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل
قومی خبریں

وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل

2026-08-31
قومی خبریں

ویشنو اور دھامی نے دکھائی رام نگر-دہرادون ایکسپریس کو ہری جھنڈی

2026-08-31
Next Post
بیٹے کی بودھ لڑکی سے شادی ‘باپ کیلئے مہنگی ثابت ‘ بی جے پی سے نکالا گیا

ریپسٹ بچاؤ، مجرموں کو بچاؤ مہم راجستھان، بنگال میں جاری ہے : بی جے پی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.