جمعہ, جولائی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

سپریم کورٹ نے کرشنا جنم بھومی-شاہی عیدگاہ کمپلیکس کے سائنسی سروے کی درخواست مسترد کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-23
in قومی خبریں
A A
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

چندر شیکھر کی یاد میں ایک لیکچر سیریز شروع کی جائے گی: دھنکھڑ

بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد متوسط طبقہ پریشان: آتشی

نئی دہلی// سپریم کورٹ نے اتر پردیش کے متھرا میں واقع کرشنا جنم بھومی-شاہی عیدگاہ کمپلیکس کے سائنسی سروے کے لیے ہدایت جاری کرنے کی درخواست کو جمعہ کو مسترد کر دیا۔
جسٹس سنجے کشن کول اورجسٹس سدھانشو دھولیا کی بنچ نے شری کرشنا جنم بھومی مکتی نرمان ٹرسٹ کی عرضی کو یہ کہتے ہوئے خارج کر دیا کہ اس معاملے میں کوڈ آف سول پروسیجر کے آرڈر 26 رول 11 کے تحت درخواست پر فیصلہ الہ آباد ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے ۔ جس کا تعلق کمشنروں کی تقرری سے ہے ۔
ٹرسٹ نے متھرا میں متنازعہ جگہ کے سائنسی سروے کے لیے ہدایات جاری کرنے سے انکار کرنے کے ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
سپریم کورٹ کی بنچ نے کہا کہ یہ دلیل نہیں دی جا سکتی کہ نچلی عدالت کے پاس حکم پاس کرنے کا دائرہ اختیار نہیں تھا اور یہ بھی درخواست نہیں کی جاسکتی کہ تبادلے کے بعد اکیلے ہائی کورٹ کو نظر ثانی کے دائرہ اختیار کا استعمال کرنا چاہیے تھا۔
بنچ نے درخواست گزار کے وکیل سے کہا کہ ہائی کورٹ اس کیس کے میرٹ (قابل سماعت ہے یا نہیں) سمیت دیگر پہلوؤں پر غور کر رہی ہے ، اس لیے درخواست گزار کو وہاں جانا چاہیے ۔
جسٹس کول نے عرضی گزار کی نمائندگی کرنے والے سینئر وکیل گورو بھاٹیہ سے پوچھا، "آپ سنگل بنچ کے عبوری حکم کے خلاف یہاں کیوں آئے ہیں؟”
اس پر مسٹر بھاٹیہ نے کہا کہ جب مقدمہ ہائی کورٹ میں منتقل کیا گیا تھا تو نچلی عدالت کو مذکورہ حکم نہیں دینا چاہئے تھا۔
اس پر بنچ نے عرضی گزار کے وکیل سے کہا کہ نچلی عدالت نے اپنے دائرہ اختیارکے تحت حکم جاری کیا۔
ہائی کورٹ نے اس سال جولائی میں شری کرشنا جنم بھومی مکتی نرمان ٹرسٹ کی طرف سے دائر درخواست کو خارج کر دیا تھا، جس میں متھرا کی سول عدالت کو درخواست کو نمٹانے سے پہلے کرشنا جنم بھومی-شاہی عیدگاہ کمپلیکس کے سائنسی سروے کے لئے درخواست پر فیصلہ لینے کی ہدایت دینے کی درخواست کی گئی تھی۔
مسجد کی انتظامی کمیٹی اور اتر پردیش سنی سنٹرل وقف بورڈ نے اس مقدمہ پر اعتراضات اٹھائے ہیں۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ اسے آرٹیکل 136 کے تحت اپنے دائرہ اختیار کا استعمال کرنے کا معاملہ نہیں مانتی اور خاص طور پر عبوری حکم کے خلاف تو بالکل ہی نہیں مانتی کہ وہ اپنے دائرہ اختیار کا استعمال کریں۔
اس کے ساتھ ہی عدالت عظمیٰ نے اس کیس کو نمٹا دیا جس میں درخواست گزار نے استدلال کیا تھا کہ متنازعہ جگہ کے حوالے سے کیے گئے دعووں کی ساکھ کو یقینی بنانے کے لیے ایک کمشنر کی قیادت میں ایک سائنسی سروے ضروری ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شاہین کا ولیمہ، بابر کے ٹشن

Next Post

بی ایس پی رکن پارلیمنٹ دانش علی کے خلاف نازیبا تبصرہ کرنے پر بی جے پی ایم پی بدھوڑی تنقید کی زد میں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے : دھنکھر
قومی خبریں

چندر شیکھر کی یاد میں ایک لیکچر سیریز شروع کی جائے گی: دھنکھڑ

2025-07-09
دہلی میں ایک لاکھ بزرگوں کو پانچ ماہ کی زیر التواء پنشن ملی: آتشی
قومی خبریں

بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد متوسط طبقہ پریشان: آتشی

2025-07-09
غزہ:سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد منظور
قومی خبریں

اقوام متحدہ میں افغانستان سے متعلق قرارداد پر ہندوستان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا

2025-07-09
قومی خبریں

ویتنام کے وزیر اعظم نے عالمی سطح پر ہندوستان کے بڑھتے ہوئے کردار پر وزیر اعظم مودی کو مبارکباد دی

2025-07-08
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

بہار کی ووٹر لسٹ پر نظرثانی کے خلاف دائر درخواستوں پر سپریم کورٹ میں 10 جولائی کو سماعت

2025-07-08
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس نے پونے میں گاندھی کا مجسمہ توڑنے کی کوشش کی مذمت کی

2025-07-08
پولیس کووزیر اعظم کی جان لینے کی کوشش کا دھمکی آمیز پیغام موصول
قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

2025-07-05
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

2025-07-05
Next Post
لوک سبھا میں تین سابق اراکین کو خراج عقیدت

بی ایس پی رکن پارلیمنٹ دانش علی کے خلاف نازیبا تبصرہ کرنے پر بی جے پی ایم پی بدھوڑی تنقید کی زد میں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.