جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کوکر ناگ دہشت گرد مخالف آپریشن ایک ہفتے بعد ختم

دو دہشت گردوں کی لاشیں ‘پستول اور ۲ اے کے رائفل بر آمد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-21
in اہم ترین
A A
اننت ناگ کے کوکر ناگ جنگل علاقے میں جھڑپ چوتھے روز میں داخل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر//
فوج کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے گڈول کوکرناگ کے گھنے جنگل علاقے میں۷دنوں تک جاری رہنے والادہشت گردی مخالف آپریشن بدھ کے روز اختتام پذیر ہوا۔
اس آپریشن کے دوران ایک فوجی کرنل، ایک میجر، ایک ڈی ایس پی اور لشکر طیبہ کے ایک کمانڈر سمیت کم سے کم۶؍افراد جاں بحق ہوگئے ۔
آپریشن کے پہلے روز یعنی۱۳ستمبر کو ہی دہشت گردوں کی اندھا ھند فائرنگ کے نتیجے میں فوجی کرنل منپریت سنگھ، میجر آشیش دھونک اور ڈی ایس پی ہمایوں بٹ جاں بحق ہوئے تھے ۔
سری نگر نشین فوج کی چنار کور نے’ایکس‘پر ایک پوسٹ میں کہا’’دہشت گردوں کی موجودگی کے متعلق اطلاع موصول ہونے پر فوج اور جموں وکشمیر پولیس کی ایک ٹیم نے اننت ناگ کے گڈول علاقے میں۱۳ستمبر سے۱۹ستمبر تک مشترکہ آپریشن چلایا‘‘۔
کور نے کہا’’طرفین میں۱۳ستمبر کو پہلا رابطہ ہوا جس کے نتیجے میں تصادم آرائی شروع ہوئی اور آپریشن بھی طویل ہوا جو۱۹ستمبر تک جاری رہا‘‘۔
فوج نے پوسٹ میں کہا’’اس آپریشن کے دوران ۲دہشت گردوں کو مار گرایا گیا جن کی تحویل سے۲اے کے۴۷رائفلیں‘ایک پستول اوردوسرا جنگی سامان بر آمد کیا گیا‘‘۔
پوسٹ میں کہا گیا’’چنار کور کرنل منپریت سنگھ، ڈی ایس پی ہمایوں بٹ اور میجر آشیش دھونک اور سپاہی پردیپ سنگھ کی اعلیٰ بہادری اور عظیم قربانی کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے فوج اور پولیس کی کی اعلیٰ روایات کے مطابق قوم کی خدمت میں اپنی جانیں نچھاور کیں‘‘۔
پوسٹ کے مطابق مشترکہ آپریشن اختتام پذیر ہوا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ اے ڈی جی پی وجے کمار کو منگل کے روز جب اس آپریشن کے اختتام پذیر ہونے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ فی الحال تلاشی آپریشن جاری رہے گا۔
کمار نے بتایا کہ تصادم کی جگہ اور اردگرد علاقوں میں بارودی شیل بکھرے پڑے ہوئے ہیں جس کے پیش نظر لوگوں سے تلقین کی جاتی ہیں کہ وہ جنگل میں جانے سے فی الحال گریز کریں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

خدمت سینٹر آپریٹروں کا سری نگر میں احتجاج

Next Post

رام بن:آسمانی بجلی گرنے سے کم سے کم۴۰مویشی ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
برنہ وار چرار شریف میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک

رام بن:آسمانی بجلی گرنے سے کم سے کم۴۰مویشی ہلاک

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.