منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مراکش میں زلزلے کی تباہی کا پانچواں دن

ہلاکتوں کی تعداد تین ہزار کے قریب

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-14
in عالمی خبریں
A A
ایران میں1.6شدت کازلزلہ، 5 افراد ہلاک

quake

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مراکش//
مراکش میں تباہ کن زلزلے کے پانچویں دن مرنے والوں کی تعداد تقریباً 2901 ہو گئی ہے اور 5500 سے زائد زخمی ہیں، جب کہ امدادی کارکنان اب بھی زلزلہ سے متاثرہ دور دراز پہاڑی علاقوں تک پہنچنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
بہت سے مقامات تک اب بھی امدادی کارکن نہیں پہنچ پائے ہیں اور ملبے تلے افراد کو نکالنے میں دشواری کا سامنا ہے۔
زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کی امیدیں دم توڑ رہی ہیں۔ دوسری طرف بین الاقوامی ریڈ کراس نے فوری امداد کے لیے 100 ملین ڈالر سے زیادہ رقم کی امداد کی اپیل کی ہے۔
مراکش کے ریسکیو اہلکار، غیر ملکی ٹیموں اور رضاکاروں کے تعاون سے ملبہ ہٹانے کی کارروائیوں کو تیز کرنے اور گھروں سے محروم ہونے والے سینکڑوں خاندانوں کو پناہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بہت سے زلزلہ زدگان کو ان عارضی پناہ گاہوں میں مشکل حالات کا سامنا ہے جہاں وہ چوتھی رات باہر گزارنے کے بعد پناہ لے رہے ہیں۔
جنیوا میں منگل کے روز بین الاقوامی ریڈ کراس نے مراکش کی فوری ضروریات فراہم کرنے کے لیے 100 ملین ڈالر سے زیادہ جمع کرنے کی اپیل جاری کی۔
ریڈ کراس کی ڈیزاسٹر، کلائمیٹ اینڈ کرائسس کی ڈائریکٹر کیرولین ہولٹ کے مطابق امید ہے کہ یہ رقم اس وقت انتہائی ناگزیر ضروریات کو پورا کرنے اور متاثرین کی فوری طور پر بحالی میں مدد دے گی۔ اس سے بے گھر ہونے والوں کو صحت، پانی، صفائی، حفظان صحت، پناہ گاہوں میں امدادی سامان اور بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
دوسری طرف اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال ’یونیسیف‘ نے منگل کے روز اطلاع دی کہ "زلزلے سے تقریباً ایک لاکھ بچے متاثر ہوئے۔
لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے زلزلے کے مرکز کے قریب ترین دیہاتوں تک رسائی اب بھی مشکل ہے۔ مراکش کی فوج نے دور دراز علاقوں میں زخمیوں کے علاج کے لیے فیلڈ ہسپتال قائم کیے ہیں۔ زلزلے کے بعد سے کئی گاؤں کے باشندے بجلی کی بندش اورمواصلات سہولیات کے تعطل کا سامنا کررہے ہیں۔
سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 2,901تک پہنچ گئی اور 5,530سے زائد زخمی ہوئے، تاہم ان تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ویتنام کی 10 منزلہ عمارت میں خوفناک آتشزدگی

Next Post

امریکی صدر بائیڈن کے مواخذے کیلئے تحقیقات کا آغاز

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں
عالمی خبریں

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں

2026-08-31
عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
عالمی خبریں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

2026-08-31
ڈنمارک میں بھی تعلیمی اداروں میں برقعہ پر پابندی لگانے کی تیاریاں
عالمی خبریں

ڈنمارک میں بھی تعلیمی اداروں میں برقعہ پر پابندی لگانے کی تیاریاں

2026-08-31
ایران کا آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکے سے تباہ ہونے کا دعویٰ، سینٹکام کی تردید
عالمی خبریں

ایران کا آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکے سے تباہ ہونے کا دعویٰ، سینٹکام کی تردید

2026-08-31
عالمی خبریں

جے ڈی وینس کی فیملی کے اچانک سفری مطالبات پر خفیہ سروس کے اہلکار نالاں

2026-08-31
عالمی خبریں

لبنانی صدر جوزف عون امریکہ کے دورے پر روانہ

2026-08-31
عالمی خبریں

آخری سانس تک ایران کا دفاع کیا جائے گا: عباس عراقچی

2026-08-31
عالمی خبریں

اسرائیل کا فلسطینیوں کے خلاف ’کرمسن تھریڈ‘ نامی نیا منصوبہ

2026-08-31
Next Post
ولادی میر پوتین ایک جنگی مجرم ہے: امریکی صدر

امریکی صدر بائیڈن کے مواخذے کیلئے تحقیقات کا آغاز

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.