جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024، ہند پاک میچ نیویارک میں متوقع

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-14
in کھیل
A A
ٹی20 ورلڈ کپ 2024 جون میں منعقد ہو سکتا ہے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

دبئی//ٹی 20 ورلڈ کپ آئندہ سال امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول ہے تاہم آئی سی سی ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ ہند پاک میچ نیویارک میں کرانے کا خواہاں ہے۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ آئندہ سال جون میں امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول ہے۔ ایونٹ کے انعقاد میں گوکہ ابھی 10 ماہ کا طویل عرصہ باقی تاہم آئی سی سی ایونٹ کے سب سے بڑے مقابلے پاکستان اور ہندوستان کے میچ کو نیویارک میں کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے 17 میچز امریکا میں کرانے کا خواہاں ہے اور اس کی کوشش ہے کہ دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بننے والے ہند پاک میچ کو امریکی شہر نیویارک میں منعقد کرایا جائے جس کی وجہ اس شہر میں بڑی تعداد میں مقیم پاکستانی اور ہندوستانی تارکین وطن ہیں۔تاہم آئی سی سی کے اس ارادے میں رکاوٹ نیویارک میں اس بڑے مقابلے کے لیے درکار سہولتوں کی عدم فراہمی ہے۔ شہر میں سردست کوئی کرکٹ میدان دستیاب نہیں۔
رپورٹ کے مطابق وینیو کی تلاش میں آئی سی سی برونکس تک پہنچا تھا جہاں وین کورٹ لینڈ پارک میں 34 ہزار کی نشتسوں والا عارضی اسٹیڈیم بنانے کا منصوبہ ہے تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق برونکس میں اس منصوبے کی کئی حلقوں نے مخالفت کر دی، وان کورٹ لینڈ پارک کا منصوبہ بہت سے مسائل کا شکار ہے۔
نیویارک کے سابق میئر مائیکل بلومبرگ کا کہنا تھا کہ نیویارک میں اسٹیڈیم بنانے کا منصوبہ مکمل طور پر غیرحقیقی ہے، میڈیا کے رابطہ کرنے پر آئی سی سی نے اس بابت کوئی جواب دینے سے گریز کیا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے وینیوز کا اعلان آئندہ ماہ یا اس کے بعد متوقع ہے۔
آئی سی سی آفیشل کا کہنا ہے کہ وینیو ٹیم نے اگرچہ اوپن فیلڈ کا معائنہ کیا ہے لیکن ابھی کوئی بات حتمی نہیں ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آئی ایس ایل سال بہ سال بہتر ہو رہا ہے: سنیل چھتری

Next Post

بلے باز کو باندھنے پر توجہ مرکوز، وکٹ لینے پر نہیں: کلدیپ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

2026-06-02
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

2026-06-02
آسٹریلیا۔پاکستان سیریز کے پروگرام میں تبدیلی
کھیل

پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ متاثر کرتی ہے، آسٹریلوی کپتان

2026-05-31
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

انڈین اوپن آف سرفنگ: مینس اوپن کے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ

2026-05-31
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو یکطرفہ مقابلے میں ہرا کر ٹی 20 سیریز جیت لی

2026-05-27
آسٹریلیا۔پاکستان سیریز کے پروگرام میں تبدیلی
کھیل

آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر

2026-05-27
Next Post

بلے باز کو باندھنے پر توجہ مرکوز، وکٹ لینے پر نہیں: کلدیپ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.