منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بارہمولہ میںجعلی شادیاں انجام دینے والے بین ضلعی گروہ کا پردہ فاش

خاتون سمیت چار گرفتار‘لوگوں کو دھوکہ دے کر گروہ نے ۷ لاکھ روپے ہڑپ کر لئے :پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-02
in اہم ترین
A A
بارہمولہ:جعلی شادیاں انجام دینے والے بین ضلعی گروہ کا پردہ فاش ، خاتون سمیت چار گرفتار :پولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

سرینگر//
بارہمولہ پولیس نے چند معزز شہریوں کی شکایت پر جعلی شادیاں انجام دینے والے ایک گروہ کا پردہ فاش کرکے خاتون سمیت چار افراد کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بارہ مولہ پولیس نے چند معزز شہریوں کی شکایت پر جعلی شادیاں انجام دینے والے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے ۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزمان شادی بیاہ کی تقریبات میں اپنے آپ کو مڈل مین قرار دے کر شادی کے خواہاں افراد کو واٹس اپ کے ذریعے دوشیزاوں کی تصاویر بھیجتے اور جھوٹا دعویٰ کرتے کہ مذکورہ جواں سال لڑکیاں شادی کے لئے تیار ہیں۔
شکایت کے مطابق ملزم شادیوں کی تقاریب کے دوران مڈل مین کے بطور کام کرتے تھے ۔وہ مبینہ طور مختلف جوان لڑکیوں کی تصویریں واٹس ایپ پر بھیجتے اور غلط دعویٰ کرتے تھے کہ وہ شادی کیلئے رضامند ہیں۔
ملزمان دوسری طرف کے متاثرین کو شادی کے لئے رضا مندی ظاہر کرنے کیلئے تیار کرتے تھے اور انہیں مہر کی رقم مقرر کرنے اور ادائیگی کرنے کے لیے بھی تیار کرتے تھے ۔تاہم مالی ٹرانزیکشنز کے باوجود بھی نہ کوئی شادی انجام دی گئی نہ ہی رقم واپس کی گئی۔
ان کے مطابق مذکورہ جعلسازوں نے مہر کی اد ئیگی اور کمیشن کے بہانے متاثرین سے سات لاکھ۳۸ہزار روپے کی رقم بھی جمع کی ہے ۔
پولیس نے جعلسازوں کی شناخت لال حسین ولد میر محمد ساکن وارڈ نمبر چھ جرناوالی گلی راجوری ، ارشادہ بیگم دختر گلزار احمد گوجر ساکن موری کالاکوٹ راجوری ، عبدالرحمن راتھر ولد غلام قادر ساکن ڈار محلہ درنگ بڈگام اور عبدالخالق ڈار ولد عبدالرحیم ڈار ساکن گلاب باغ پتی پوشکر کھاگ بڈگام کے بطور کی۔
پولیس نے اس ضمن میں مختلف فعات کے تحت کیس درج کرکے فوری طورپر تمام جعلسازوں کا پردہ فاش کیا ۔ ابتک اس معاملے میں چار افراد گرفتار ہو چکے ہیں اور مزید گرفتاریوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا ہے ۔
بتادیں کہ چند ہفتے قبل پریس کالونی سری نگر میں بڈگام سے تعلق رکھنے والے کئی افراد نے دعویٰ کیا کہ راجوری سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے بیس سے زائد افراد کے ساتھ بیک وقت شادی انجام دی ہے ۔
جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی عمل میں لا کر خاتون کو حراست میں لیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شری امرناتھ جی یاترا کے پر امن اختتام

Next Post

ٹول پلازا کیخلاف ٹرانسپورٹروں کا ہڑتال ، احتجاجی ریلی بھی نکالی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ورکروں کا سرینگر میں احتجاج

ٹول پلازا کیخلاف ٹرانسپورٹروں کا ہڑتال ، احتجاجی ریلی بھی نکالی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.