پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

شری امرناتھ جی یاترا کے پر امن اختتام پر اے ڈی جی پی کشمیر کا اہلیان وادی کا شکریہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-01
in تازہ تریں
A A
خراب موسمی حالات کے پیش نظر امر ناتھ یاترا عارضی طور معطل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/یکم ستمبر

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) کشمیر وجے کمار نے 62 روزہ شری امرناتھ جی یاترا کے پر امن اختتام پر تمام متعلقین خا ص طور پر اہلیان وادی کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

متعلقہ

ہند پاک فوری اور مکمل جنگ بندی پر متفق:ٹرمپ

مستقبل میں پاکستان کی طرف سے کوئی بھی دہشت گردی کا واقعہ جنگ کا عمل سمجھا جائے گا: اعلیٰ ذرائع

بتادیں کہ چھڑی مبارک کے محافظ مہنت دیپندرا گری کی قیادت میں انجام دی گئی آخری پوجن کے ساتھ ہی اب تک کی طویل ترین شری امر ناتھ جی یاترا 31 اگست جمعرات کو بحسن و خوبی اور پر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوئی۔

اس سالانہ یاترا کے پر امن طریقے سے اختتام ہونے پر اے ڈی جی پی کشمیر وجے کمار نے ٹویٹ کرکے کہا”میں 62 روزہ شری امرناتھ جی یاترا کے اختتام ہونے پر تمام متعلقین بالخصوص وادی کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے سال 2023 کی اس یاترا کے پر امن اور بغیر کسی خلل کے انعقاد کو یقینی بنایا“۔

قابل ذکر ہے یکم جولائی سے شروع ہونی والی اس طویل یاترا کے دوران 22 اگست تک پونے پانچ لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا جبکہ سال گذشتہ کل صرف 3 لاکھ 60 ہزار یاتریوں ہی پوتر گھپا کے درشن سے شرفیاب ہوئے تھے ۔

یاتریوں کے تحفظ کو یقینی جموں سے پوتر گھپا تک ہزاروں کی تعداد میں سیکورٹی فورسز اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی اور یاتریوں کی دیگرسہولیات کےلئے بھی تمام تر ضروری اقدام کئے گئے تھے ۔

 

بانڈی پورہ:زخمی نوجوان کی۶روز بعد موت

سرینگر/یکم ستمبر

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے صدر کوٹ علاقے کا سڑک حادثے میں زخمی ہونے والا نوجوان۶دنوں تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد جمعہ کی صبح یہاں ایک ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ بانڈی پورہ کے اجس سدنارا علاقے میں 26 اگست کو موٹر سائیکل سوار دو نوجوان ایک سڑک حادثے میں زخمی ہوگئے ۔

انہوں نے کہا کہ ان میں سے مبشر احمد راتھر ولد غلام رسول راتھر شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ میں جمعہ کی صبح دم توڑ گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ گرچہ ڈاکٹروں نے مذکورہ نوجوان کی جان بچانے کی تمام تر کوششیں کیں لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

دریں اثنا نوجوان کی موت واقع ہونے کی خبر پھیلتے ہی صدر کوٹ گاﺅں میں ماتم کا ماحول چھا گیا اور لوگوں بالخصوص متوفی کے احباب و اقارب کو زار و قطار روتے ہو

ئے دیکھا گیا۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایک ملک ایک الیکشن کے امکانات کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم

Next Post

الیکشن میں ’ہل ‘کا استعمال :سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
تازہ تریں

ہند پاک فوری اور مکمل جنگ بندی پر متفق:ٹرمپ

2025-05-10
ہندپاک کا جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ
تازہ تریں

مستقبل میں پاکستان کی طرف سے کوئی بھی دہشت گردی کا واقعہ جنگ کا عمل سمجھا جائے گا: اعلیٰ ذرائع

2025-05-10
بالاکوٹ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دو دہشت گرد ہلاک:فوج
تازہ تریں

جنگ بھڑکانے کےلئے پاکستانی فوج اگلے مورچوں کی جانب بڑھ رہی ہے:بھارت

2025-05-10
تازہ تریں

سرینگر میں دھماکوں کے چند گھنٹوں بعد دوبارہ دھماکے

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
تازہ تریں

سرینگر میں دھماکوں کے چند گھنٹوں بعد دوبارہ دھماکے

2025-05-10
تین فضائیہ افسران برخاست
تازہ تریں

’پاکستان نے بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کےلئے تیز رفتار میزائل استعمال کیے‘

2025-05-10
تازہ تریں

جموں کشمیر میں علی الصبح دھماکوں جیسی آوازیں، سائرن گونج اٹھے ، ڈرون حملوں کی نئی لہر

2025-05-10
جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
Next Post
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج

الیکشن میں ’ہل ‘کا استعمال :سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.