بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

۶۲دنوں پر محیط شری امر ناتھ جی یاترا اختتام پذیر

۴لاکھ ۴۵ہزار۳۳۸ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-01
in اہم ترین
A A
خراب موسمی حالات کے پیش نظر امر ناتھ یاترا عارضی طور معطل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

سرینگر//
چھڑی مبارک کے محافظ مہنت دیپندرا گری کی قیادت میں انجام دی گئی آخری پوجن کے ساتھ ہی جمعرات کو اب تک کی طویل ترین شری امر ناتھ جی یاترا بحسن و خوبی اور پر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوئی۔
یکم جولائی سے شروع ہونی والی اس طویل یاترا کے دوران۲۲؍اگست تک ۴لاکھ ۴۵ہزار۳۳۸ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا جبکہ سال گذشتہ ۳لاکھ۶۰ہزار یاتریوں ہی گھپا کے درشن سے شرفیاب ہوئے تھے ۔
جنوبی کشمیر کے ہمالیہ پہاڑوں میں۳ہزار۸سو۸۰میٹر کی بلندیوں پر واقع شری امرناتھ جی مندر میں جمعرات کو چھڑی مبارک کی پوجن کے ساتھ۶۲دنوں پر مشتمل یہ سالانہ یاترا اختتام پذیر ہوئی۔
قبل ازیں مہنت دیپندرا گری جن کے ہمراہ سادھئوں اور عہدیداروں کی ایک جماعت تھی، کی قیادت میں چھڑی مبارک پوتر گھپا پہنچائی گئی۔
چھڑی مبارک بدھ کی شام پنجترنی پہنچائی گئی تھی جہاں سے وہ شبانہ قیام کے بعد جمعرات کی صبح پوتر گھپا کے لئے روانہ ہوئی اور طلوع سورج کے ساتھ ہی وہاں پہنچی۔
مہنت گری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پوتر گھپا میں جمعرات کی صبح شرون پورنیما کے مقدس موقع پر پوجن ہوئی جو دو گھنٹوں تک جاری رہی۔
مہنت نے کہا کہ پوجا قدیم روایات کے مطابق وید بھجن کے ساتھ انجام دی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ سب کچھ اچھے طریقے سے انجام پایا اور پوجا بھی بہتر طریقے سے انجام پذیر ہوئی۔
موصوف نے کہا کہ اس کے بعد پنجترنی واپس جانے کا ارادہ ہے ۔
دریں اثنا انتظامیہ نے امسال یاترا کیلئے سیکورٹی کے فقیدالمثال انتظامات کئے تھے علاوہ ازیں شری امر ناتھ شرائن بورڈ نے بھی تمام تر انتظامات کئے تھے جو پر امن اور بلا خلل یاترا کے اختتام کا وجہ بن گئے ۔
یاتریوں کے تحفظ کو یقینی جموں سے پوتر گھپا تک ہزاروں کی تعداد میں سیکورٹی فورسز اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی اور یاتریوں کی دیگرسہولیات کے لئے بھی تمام تر ضروری اقدام کئے گئے تھے ۔
سیکورٹی صورتحال پر کڑی نگاہ رکھنے کیلئے ڈرون کا استعمال کیا گیا تھا اور یاتریوں کیلئے چوپر سروس بھی دستیاب رکھی گئی تھی۔
حکام نے یاتریوں کی تعداد کی کمی کے پیش نظر ۲۳؍اگست کو یاترا عارضی طور معطل کی تھی۔
یاتریوں کی تعداد میں مسلسل کمی درج ہونے کے پیش نظر شری امرناتھ جی شرائن بورڈ (ایس اے ایس بی) نے جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے پوتر گھپا تک یاترا متبادل دنوں چلانے کا فیصلہ بھی لیا گیا تھا۔
جموںکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں کے بھگوتی نگر بیس کمیپ سے یاتریوں کے پہلے جھتے کو روانہ کیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ کہ امسال پہلی بار دوغیر ملکی سیاحوں نے پوتر گھپا کی یاترا کی۔
دو امریکیوں نے کیلیفورنیا سے پورے راستے میں گپھا کی عبادت گاہ میں مقدس شیو لنگم کے درشن کیلئے پرواز کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹاڈا مقدموں میں ملوث دہائیوں سے مفرور ۸دہشت گرد گرفتار:ایس آئی اے

Next Post

حکومت کے جموںوکشمیر میں ڈیجیٹل اَقدامات نے لوگوں کو بااختیار بنایا ہے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
اہم ترین

ہند پاک سیز فائر کے بعدسرینگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-14
’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘
اہم ترین

’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘

2025-05-14
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
اہم ترین

’دہشت گردی جاری رہی تو پاکستان کو تباہ کیا جائیگا ‘

2025-05-14
یکم مارچ سے سرینگر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی
اہم ترین

بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع

2025-05-14
Next Post
’تمام خدمات ۱۵ جنوری تک آن لائن ہوں گی‘

حکومت کے جموںوکشمیر میں ڈیجیٹل اَقدامات نے لوگوں کو بااختیار بنایا ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.