ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

آن لائن خدمات کی تعداد‘جموں کشمیر کو ملک میں سرفہرست مقام حاصل

ہم نے اِی گورننس سروس ڈیلیوری میں۱۰۱۶ خدمات سے ایک نیامعیار قائم کیا ہے:ایل جی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-30
in اہم ترین
A A
آن لائن خدمات کی تعداد‘جموں کشمیر کو ملک میں سرفہرست مقام حاصل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

سرینگر///
لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سِنہا نے آن لائن موڈ میں فراہم کی جانے والی۱۰۱۶ شہریوں پر مبنی خدمات تک پہنچنے کی تاریخی کامیابی کا باضابطہ اعلان کیا جس سے جموںوکشمیر شہریوں کو فراہم کی جانے والی اِی ۔
خدمات کی تعداد میں تمام ریاستوں او ریوٹیز میں پہلے نمبر پر ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل گورننس کے ایک نئے دُور کی شروعات کرتے ہوئے عام آدمی کو خدمات کی آسانی ، سہولیت اور رسائی فراہم کرنے کے جموںوکشمیر اِنتظامیہ کے عزم کایہ ایک سنگ میل اور کامیابی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’جے اینڈ کے اِی ۔ گورننس سروس ڈیلیوری میں۱۰۱۶خدمات سے ایک نیا معیار بناتا ہے جو اَب آن لائن دستیاب ہے ۔ جموںوکشمیر یوٹی کی ڈیجیٹل تبدیلی عوام کو رہنمائی کرتی ہے اور ہمارا مقصد عام آدمی کو بااِختیار بنانا ہے ۔ یہ تاریخی کامیابی سماجی منظر نامے کو تبدیل کرنے اور شہریوں کے اطمینان کو بڑھانے ، نظام میں شفافیت اور جواب دہی کو یقینی بنانے اور با صلاحیت نوجوانوں او رخواتین کو بااِختیار بنانے کے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔‘‘
اِس موقعہ پر بتایا گیا کہ جموںوکشمیر نے ایم پی کو پیچھے چھوڑ کر شہریوں کو فراہم کی جانے والی آن لائن خدمات کی تعداد میں ملک کی ریاستوں اور یوٹیز میں نمبروَن بن گیا ہے ۔گزشتہ برس مشن موڈ میں شروع کئے گئے ڈیجیٹل جے اینڈ کے پروگرام کے تحت آن لائن خدمات کی تعداد جولائی۲۰۲۲ء میں۱۷۴خدمات سے بڑھ کر۱۰۱۶خدمات تک پہنچ گئی ہے جس میں صرف ایک برس میں تقریباً ۵۰۰فیصد اِضافہ ہوا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ جموںوکشمیر کا ڈیجیٹل سفر اور اس کے نتیجے میں اِی۔ گورننس میں اتنے کم وقت میں ایک اہم مقام تک کی تبدیلی بے مثال ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ اِس سے ایک مثالی تبدیلی آئی ہے جس کے نتیجے میں ہرسطح پر شفافیت ، جواب دہی او رکارکردگی میں اِضافہ ہوا ہے۔
جموںوکشمیر میں بامقصد اور مرکوز کارروائی کے نتیجے میں اِی ۔ سروسز میں غیر معمولی اِضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس نے حکومت ۔ شہری اِنٹر فیس کو اتنا بدل دیا ہے جتنا پہلے کبھی نہیں تھا۔ رشوت ستانی میں واضح کمی اور شہریوں کے اطمینان میں اِضافہ ہوا ہے جس کی باقاعدگی سے شہری رائے کے طریقہ کار کے ذریعے نگرانی کی جارہی ہے۔
یہ اِی ۔ گورننس کے ایک مضبوط ماڈل کو اَپنانا ہے ۔ نہ صرف آٹومیشن بلکہ حکومت جموںوکشمیر کی طرف سے شہری مرکوز نقطہ نظر جس کے نتیجے میں آن لائن خدمات کی تعداد میں تیزی سے اِضافہ ہوا ہے اور خدمات کی دستیابی چوبیس گھنٹے ہے ۔ڈیجی لاکر ، آدھار، اِی۔ پے منٹ ، ایس ایم ایس گیٹ ویز جیسے نظاموں کے ساتھ مربوط نے شہریوں کی زندگی میں آسانی اور سہولیت کو بڑھایا ہے جس سے سرکاری دفاتر جانے کی ضرورت ختم ہو گئی ہے۔
ایل جی کاکہنا تھا کہ حکومت کے عزم کی سنجیدگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ آن لائن خدمات کو اس کے دائرے میں لانے کیلئے پبلک سروسز گارنٹی ایکٹ( پی ایس جی اے)۲۰۱۱ ء میں ترمیم کی گئی ہے۔ تقریباً ۳۰۰سروسز کو آٹو ایسکلیشن میکانزم کے تحت لایا گیا ہے تاکہ خدمات کی مقررہ وقت پر فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے اور خدمات کی فراہمی میں تاخیر پر جرمانے عائد کئے جائیں۔
حال ہی میں شروع کی گئی موبائل ایپلی کیشن’موبائل دوست’ تمام آن لائن خدمات موبائل فون سے فراہم کرتی ہے اور اس کا دو لسانی انٹرفیس ہے۔ ڈیجیٹل شمولیت کی طرف بڑھتے ہوئے ایک اور اہم اقدام’’ ڈیجی دوست ‘‘ کا آغاز ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے حکومت جموںوکشمیر کے تمام محکموں کی آن لائن خدمات کی ترقی ڈیزائننگ اور تعیناتی اور بالخصوص آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ ، جے کے اِی جی اے او راین آئی سی کی ڈیجیٹل جے اینڈ کے مشن کی سربراہی کیلئے کوششوں کی سراہنا کی۔ اُنہوں نے شہریوں کے تاثرات کا صحیح اَندازہ لگانے اور خدمات کے معیار کی مسلسل نگرانی کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے خطاب کرتے ہوئے اَفسروں سے کہا کہ وہ ان شعبوں کی نشاندہی کریں جہاں سماجی تبدیلی او رشفافیت لانے کے لئے شہریوں کی خاطرآن لائن خدمات کو تیار کیا جانا چاہیے۔اُنہوں نے مزید ہدایت دی کہ عوام کو ڈیجیٹل اقدامات کے بارے میں آگاہ کرنے اور آن لائن خدمات کو زیادہ سے زیادہ اِستعمال کرنے کیلئے ایک بھرپور آئی اِی سی مہم چلائی جائے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کرناہ میں فائرنگ کے واقعہ میںمنشیات اسمگلر ہلاک

Next Post

ایس آئی یو کے شوپیاں میں چھاپےگاڑی اور موٹر بائک بھی ضبط:ترجمان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
بارودی سرنگ بر آمد ہونے کا کیس :

ایس آئی یو کے شوپیاں میں چھاپےگاڑی اور موٹر بائک بھی ضبط:ترجمان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.