ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مرکزی وزارت داخلہ کی شجرکاری مہم متاثر کن: مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-20
in قومی خبریں
A A
۲۲؍اکتوبر سے روز گار میلہ ‘۱۰ لاکھ نوکریاں فراہم ہوں گی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ مرکزی وزارت داخلہ کی شجرکاری مہم سب کو متاثر کرنے والی ہے ۔
اس مہم کے تحت وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو سی آر پی ایف کے گریٹر نوئیڈا سینٹر میں چار کروڑواں پودا لگایا۔دسمبر تک اس مہم کے تحت پانچ کروڑ پودے لگانے کا ہدف ہے جنہیں مکمل دیکھ بھال کے ساتھ بڑا کیا جائے گا۔
مسٹر شاہ کے ٹویٹر پر ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے مسٹر مودی نے تبصرہ کیا، "بہت بڑی کامیابی! وزارت داخلہ کی یہ شجرکاری مہم ماحول اور فطرت کے تحفظ کی سمت میں سب کو ترغیب دینے والی ہے ۔
وزیر اعظم نے تبصرہ کیا، "مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک سابق پوسٹ میں بتایا کہ وزارت داخلہ کی ‘آل انڈیا ٹری پلانٹیشن ڈرائیو’ کے تحت چار کروڑ پودے لگائے گئے ہیں۔
مسٹر شاہ نے ماحولیات کے تحفظ کے لیے اس مہم میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے مرکزی مسلح پولیس فورسز کو مبارکباد دی ہے ۔
مسٹر شاہ نے کل گریٹر نوئیڈا میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) سنٹر میں منعقدہ ایک تقریب میں وزارت داخلہ کی آل انڈیا ٹری پلانٹیشن ڈرائیو کے تحت چار کروڑواں پودا لگایا۔ یہ پیپل کا پودا ہے ۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج کا دن پولیس فورس کے لیے انتہائی اہم دن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چار کروڑ ہرے بھرے درختوں کے ذریعے زمین کو سرسبز بنانے میں تمام پولیس فورسز کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ یہ مہم پولیس فورس کی بہادری کے ساتھ ساتھ زمین کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے ان کی فکر کی ایک نئی داستان لکھے گی ۔
تین سال قبل وزارت میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ دسمبر 2023 تک پولیس فورس کے ذریعے پانچ کروڑ درخت لگائے جائیں گے
اور انہیں بڑا کرکے دنیا کے لیے وقف کیا جائے گا۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ یہ ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے کہا، "تمام پولیس فورسز کے تمام اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ نے درخت کو اپنا دوست سمجھا اور ان کی دیکھ بھال کے لیے وقت نکالا تاکہ اس بظاہر ناممکن کام کو ممکن بنایا جا سکے ۔
وزیر داخلہ نے کل وہاں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سی آر پی ایف کے آٹھ مختلف کیمپس میں 165 کروڑ روپے کی لاگت سے 15 نئی تعمیر شدہ عمارتوں اور ڈھانچوں کا افتتاح بھی کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی کا کویت- بحرین میں پرتپاک استقبال

Next Post

ہندوستان نے گرین ہائیڈروجن کی تعریف کا کیا اعلان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے
قومی خبریں

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

2026-10-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

2026-10-16
دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ

2026-10-16
امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش
قومی خبریں

امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش

2026-10-16
قومی خبریں

پائلٹ پنجاب میں گینگ وار کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے، 16 سے 20 اکتوبر تک پانچ روزہ دورہ

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
اہم ترین

 چین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے سرحد پر استحکام ضروری ہے: جئے شنکر

2026-10-15
دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی
قومی خبریں

دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی

2026-10-14
Next Post

ہندوستان نے گرین ہائیڈروجن کی تعریف کا کیا اعلان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.