کولمبو//
سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ایک نجی بس اور لاری کے ٹکراجانے سے کم از کم سات افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے ترجمان ایس ایس پی نہال تھلدووا نے بتایا کہ یہ ٹکر بمبالاپتیا پولیس ڈویژن کے بلرس جنکشن کے نزدیک اس وقت ہوئی جب کٹارگاما جانے والی بس لاری سے ٹکرانے کے بعد سڑک پر الٹ گئی۔ترجمان نے بتایا کہ حادثے کے وقت بس میں کم از کم 15 مسافر سوار تھے۔ ان میں سے دو خواتین اور پانچ مرد زخمی ہوئے، جنہیں کولمبو کے نیشنل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔