جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

راہل گاندھی کی چار ماہ بعد پارلیمنٹ میں واپسی

پارلیمان کے احاطے میں باپو کے مجسمے کوسلامی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-08
in اہم ترین
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموںکشمیر پر پاک ای یو کا مشترکہ بیان مسترد

سیاسی اتحاد کی اپیل پر محبوبہ اور عمر آمنے سامنے‘ ملاقات کے معاملے پر لفظی جنگ چھڑ گئی

سرینگر//
حزبِ اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کی چار ماہ بعد پارلیمنٹ میں واپسی ہوئی ہے۔
سپریم کورٹ نے گزشتہ ہفتے’مودی‘ کی ہتک کے مقدمے میں راہل گاندھی کی سزا کو معطل کر دیا تھا جس کے بعد ان کی لوک سبھا کی رکنیت بحال ہو گئی ہے۔
راہل گاندھی پیر کو جب لوک سبھا پہنچے تو۲۶ جماعتوں کے اپوزیشن اتحاد انڈین نیشنل ڈویلپمنٹ انکلوسیو الائنس (انڈیا) کے ارکانِ پارلیمنٹ نے ان کا استقبال کیا اور ان کے حق میں نعرے بازی کی۔
اس سے قبل راہل گاندھی نے پارلیمنٹ کی عمارت میں نصب بھارت کے بانی مہاتما گاندھی کے مجسمے کے سامنے سلامی پیش کی لیکن اس موقع پر انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے کوئی گفتگو نہ کی۔
لوک سبھا میں راہل گاندھی کی واپسی ایسے موقع پر ہوئی ہے جب وزیرِ اعظم نریندر مودی کو منی پور واقعہ پر ایوان پر بیان نہ دینے کے معاملے پر عدم اعتماد کی تحریک کا سامنا ہے۔
اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد (انڈیا) کی جانب سے لوک سبھا میں پیش کردہ عدم اعتماد کی تحریک پر منگل سے بحث متوقع ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس تحریک پر جمعرات کو ووٹنگ ہو گی۔
راہل گاندھی کی لوک سبھا میں واپسی کو اپوزیشن اتحاد کی مضبوطی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے قانون سازوں نے راہل گاندھی کی ۲۰۱۹میں کی گئی ایک تقریر کو جواز بنا کر ان کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا جس میں ان کا دعویٰ تھا کہ کانگریس رہنما نے وزیرِ اعظم مودی پر تنقید کرتے ہوئے مودی ذات کو نشانہ بنایا ہے۔
بعدازاں رواں برس مارچ میں عدالت نے اس مقدمے میں راہل گاندھی کو دو سال قید کی سزا سنائی تھی جس کی وجہ سے وہ اسمبلی رکنیت سے محروم ہو گئے تھے۔سپریم کورٹ نے چار اگست کو راہل گاندھی کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کی سزا معطل کر دی تھی۔
کانگریس جماعت کے صدر ملک ارجن کھڑگے کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ راہل گاندھی کی اسمبلی رکنیت کی بحالی کے سپریم کورٹ کے فیصلے نے بھارت بھر کے عوام کو ریلیف دیا ہے۔
دوسری جانب بی جے پی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے راہل گاندھی کی صرف سزا معطل کی ہے اور ماتحت عدالت کے فیصلے کو ختم نہیں کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آزادی کے بعد پہلی بار جموں کشمیر میں زمینی سطح پر جمہوریت قائم ہو ئی :مودی

Next Post

سابق ممبران قانون سازیہ سمیت متعدد کانگریس میں شامل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموںکشمیر پر پاک ای یو کا مشترکہ بیان مسترد
اہم ترین

جموںکشمیر پر پاک ای یو کا مشترکہ بیان مسترد

2026-06-03
سیاسی اتحاد کی اپیل پر محبوبہ اور عمر آمنے سامنے‘ ملاقات کے معاملے پر لفظی جنگ چھڑ گئی
اہم ترین

سیاسی اتحاد کی اپیل پر محبوبہ اور عمر آمنے سامنے‘ ملاقات کے معاملے پر لفظی جنگ چھڑ گئی

2026-06-03
وائٹ نائٹ کور کے جی او سی کاآپریشن شیروالی کا جائزہ
اہم ترین

وائٹ نائٹ کور کے جی او سی کاآپریشن شیروالی کا جائزہ

2026-06-03
یکم اکتوبر سے دو ہفتوں کیلئےسری نگر ہوائی اڈہ بند رہے گا
اہم ترین

یکم اکتوبر سے دو ہفتوں کیلئےسری نگر ہوائی اڈہ بند رہے گا

2026-06-03
حجاج کی وطن واپسی شروع ‘پہلا قافلہ سری نگر پہنچ گیا‘ وزیر اعلیٰ  نے استقبال کیا
اہم ترین

حجاج کی وطن واپسی شروع ‘پہلا قافلہ سری نگر پہنچ گیا‘ وزیر اعلیٰ  نے استقبال کیا

2026-06-03
جموں و کشمیر اور تلنگانہ کو بھگوان   شیو کی مقدس سرزمینوں کے   طور پر تسلیم کیا جاتا ہے:ایل جی
اہم ترین

جموں و کشمیر اور تلنگانہ کو بھگوان  شیو کی مقدس سرزمینوں کے  طور پر تسلیم کیا جاتا ہے:ایل جی

2026-06-03
روح اللہ کا وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج سستی تشہیر:سکینہ
اہم ترین

 سکینہ ایتو کا محبوبہ مفتی پر سخت حملہ، کہا: عوام کے بجائے اقتدار کو ترجیح دی

2026-06-03
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
اہم ترین

اننت ناگ میں درخت گرنے سے ایک شخص جاں بحق، اہلیہ شدید زخمی

2026-06-03
Next Post
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس

سابق ممبران قانون سازیہ سمیت متعدد کانگریس میں شامل

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.