ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

دفعہ 370کی منسوخی :جموں کشمیر کا ہندوستان میں انضمام ناقابل اعتراض تھا‘ ہے اور رہے گا:سبل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-02
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
دفعہ ۳۷۰ کی منسوخی کے تین سال: جنگجوئیت سے جڑی ہلاکتوں میں ۳۰ فیصد کمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

نئی دہلی/۲ اگست
سینئر ایڈوکیٹ کپل سبل نے بدھ کو سپریم کورٹ کی آئینی بنچ کے سامنے کہا کہ جموں و کشمیر کا ہندوستان میں انضمام ”ناقابل اعتراض تھا، ناقابل اعتراض ہے اور ہمیشہ غیر متنازعہ رہے گا“۔
سبل نے کہا”شروع کرنے سے پہلے، میں ایک بیان دینا چاہتا ہوں، ہم اس بنیاد پر واضح کرتے ہیں کہ جموں و کشمیر کا ہندوستان میں انضمام ناقابل اعتراض تھا، ناقابل اعتراض ہے اور ہمیشہ غیر متنازعہ رہے گا۔
2019 کے صدارتی حکم نامے نے سابقہ ریاست جموں و کشمیر کو دی گئی خصوصی حیثیت کو چھین لیا اور اسے دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کیا۔
دفعہ370کی منسوخی کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی عرضیوں کی سماعت کے دوران سبل نے کہا”ریاست جموں و کشمیر بدستور ہندوستان کا حصہ ہے۔ کوئی بھی اس سے اختلاف نہیں کرتا، کسی نے کبھی اس پر اختلاف نہیں کیا۔ جموں و کشمیر ہندوستانی یونین کی اکائی ہے۔“
سینئر وکیل کپل سبل نے دفعہ 370 کی سماعت کو "تاریخی” قرار دیا اور جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ 2019 کی درستگی پر سوال اٹھایا جس نے سابقہ ریاست کو دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کیا۔
سبل کاکہنا تھا”یہ کئی طریقوں سے ایک تاریخی لمحہ ہے۔ یہ عدالت اس بات کا تجزیہ کرے گی کہ 6 اگست 2019 کو تاریخ کیوں اچھال دی گئی اور کیا پارلیمنٹ نے جو طریقہ کار اپنایا وہ جمہوریت سے مطابقت رکھتا تھا؟ کیا اس انداز میں جموں و کشمیر کے لوگوں کی مرضی کو خاموش کیا جا سکتا ہے؟“
انہوں نے استدلال کیا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو مرکزی حکومت کے "ڈکٹیٹ” کے ذریعہ حکومت کی نمائندہ شکل سے انکار نہیں کیا جاسکتا جو "ہمارے آئین سے متصادم” ہے۔
"یہ تاریخی ہے کیونکہ اس عدالت کو اس کیس کی سماعت کرنے میں 5 سال لگے ہیں اور 5 سالوں سے ریاست جموں و کشمیر میں کوئی نمائندہ حکومت نہیں ہے،” انہوں نے مزید کہا۔
سبل نے جموں و کشمیر میں ایمرجنسی کے نفاذ پر سوال اٹھایا اور کہا کہ آئینی بنچ کو آئین کے آرٹیکل 356 کی تشریح کرنی ہوگی، جو ”جمہوریت کی بحالی“ کی کوشش کرتی ہے اور اس آرٹیکل کے ذریعے ”جمہوریت (جموں و کشمیر میں) کو کس طرح ختم کیا گیا“۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں وکشمیر کے لوگ سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہے ہیں:عمر عبداللہ

Next Post

کشمیری مہاجر ملازمین کےلئے گزشتہ ۳ سالوں میں 880 فلیٹس تعمیر کیے گئے: حکومت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
جنگجوحملوں میں نمایاں کمی :رائے

کشمیری مہاجر ملازمین کےلئے گزشتہ ۳ سالوں میں 880 فلیٹس تعمیر کیے گئے: حکومت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.