منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

دراندازی صفر تک پہنچ گئی 

لیکن خود ساختہ کشمیرماہرین کا ہدف کچھ اور ہے                                                        

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-27
in اداریہ
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

اگر کوئی دفاعی تجزیہ کار، ماہر کشمیر، یا خودساختہ کشمیرکا نبض شناس بن کر من چاہے اور اختراعی تجزیئے، تبصرے اور آرا ء کا اظہار کرتا رہے تو کوئی کیا کرسکتا ہے۔ سوشل میڈیا کا زمانہ ہے، اظہار رائے اور تحریر وتقریر کی آزادی ہے قطع نظر اس کے کہ اس تحریر وتقریر کی آزادی کی آڑ میں کون کیا کچھ کہہ رہا ہے اور اس سے بھی قطع نظر اس کے اظہار رائے کے اثرات کہاں اور کس طرح سے اثرانداز یا فکروںپر مرتب ہوسکتے ہیں لہٰذا جہاں تک اپنوں کا تعلق ہے وہ جو کچھ بھی کہیں، چاہئے معاملہ حساس نوعیت کا ہی کیوں نہ ہو وہ قابل برداشت، قابل گوارا اور ناقابل مواخذہ بن جاتا ہے۔
کشمیر میں سرحد کے اُس پار سے دراندازی کے معاملات گذشتہ کئی دہائیوں سے درد سر بنے ہوئے ہیں۔ لیکن رفتہ رفتہ سرحد کے اندر اور سرحد پر سکیورٹی گرڈ اور اس سے وابستہ انٹلی جنس کو مضبوط ومربوط بنانے کے بعد اس درد سر پر قابو پایاجارہاہے ۔ کہاں سال بھرمیں دراندازی کے سینکڑوں معاملات اور کہاں اب معدودے چند معاملات …ظاہر ہے آسمان اور زمین کا فرق ہے جواب زمینی سطح پر واضح طور سے نظرآرہے ہیں۔
لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جنہیں یہ زمینی حقیقت نظرنہیں آرہی ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ سرینگرمیںحالیہ منعقد ہ جی …۲۰؍اجلاس کے بعد دراندازی کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ اس اضافہ کیلئے پاکستان کی جی۔۲۰؍اجلاس کی سرینگرمیںکامیاب اڈان کے ردعمل میں بدحواسی کو گِنا جارہا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا واقعی دراندازی ہورہی ہے، اعداد وشمارات کیا کہہ رہے ہیں، یہ اعداد وشمارات اوسط شہری یا کسی صحافی کی اختراع نہیں بلکہ کشمیر اور جموں خطے کی سرحدوں پرمعمور فورسز اہلکاروں اور انٹلی جنس گرڈ کی اطلاعات پر مبنی ہیں جو معتبرسمجھے جاسکتے ہیں۔
کچھ ریٹائرڈ بیروکریٹ چاہے تعلق سویلین سے رہا ہے یاخاکی سے اور جو اپنے اہل کے سمیت ۷x۲۴؍ سکیورٹی حصار میںحکومت کی تمام تر نوازشوں، مراعات کی برسات کے ساتھ اپنی سبکدوشی کی زندگی بسرکررہے ہیں کے باوجود خود کو خبرونظرمیں رکھنے اور اپنی اختراعی آراء کا دبدبہ بنائے رکھنے کیلئے اپنے تجزیات کو زبان دے رہے ہیں اور یقین دلانے کی کوشش کررہے ہیں کہ وہ جو کچھ کہہ رہے ہیں زمینی حقیقت کے مطابق اور اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور تجربہ کی بُنیاد پر کہہ رہے ہیں ۔ مقصد سوائے اس کے کچھ نہیں کہ جہاں اپنے لئے سکیورٹی حصار کا تحفظ یقینی بنایا جاتا رہے وہیں مزید مراعات حاصل کرکے اگر انتظامیہ کے کسی شعبے میں کہیں کوئی خالی عہدہ نکل آئے تو اس کیلئے اپنے لئے نامزدگی کا پروانہ حاصل کیاجاسکے۔
یہ حسن اتفاق ہے یا کچھ اور ابھی کچھ گھنٹے قبل پولیس سربراہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ’’جموں وکشمیر میں جنگجوئیت تقریباً ختم ہوچکی ہے ، پہلے جنگجوئووں کی دراندازی ہوا کرتی تھی لیکن اب منشیات کی سمگلنگ کی جارہی ہے‘‘۔ اسی پر اکتفانہیں پارلیمنٹ میں مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ نتانند رائے نے دراندازی کے حوالہ سے ایک مفصل بیان دیتے ہوئے اعلان کیا کہ اس سال (۲۰۲۳) جون کے آخیر تک سرحد پار سے دراندازی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔
تفصیلات پیش کرتے ہوئے وزیر موصوف نے گذشتہ چند برسوں کے دوران ہوئے دراندازی کے معاملات کا احاطہ کرتے ہوئے کہا کہ سال ۲۰۲۲ء میں ۱۴،سال ۲۰۲۱ء میں ۳۴، سال ۲۰۲۰ ء میں ۵۱، اور سال ۲۰۱۹ء میں ۱۴۱ ؍دراندازی کے معاملات پیش آئے ہیں۔ یہ اعداد وشمارات واضح طور سے اعلان کررہے ہیں کہ جموں وکشمیرمیں دراندازی کے معاملات بتدریج قابومیں آرہے ہیں جبکہ سال رواں کے پہلے چھ ماہ میں مرکزی وزیر کے اعتراف کے بقول دراندازی کا کوئی واقعہ ریکارڈ نہیں کیاگیا ہے۔
خود ساختہ تجزیہ کاروں اور کشمیر ماہرین سے اس سارے پس منظرمیں یہ سوال تو کیا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی اختراعی اور من پسند آراء کو ضبط تحریر میں لانے یا زبان دینے سے قبل کیوں ان زمینی حقیقتوں کو ملحوظ خاطر نہیں رکھتے؟
بحیثیت بیروکریٹ یا سربراہ ادارہ جب وہ اعلیٰ عہدوں پر متمکن تھے تو اُس وقت بھی دراندازی ہورہی تھی بلکہ دراندازی روزمرہ کا معمول بنا ہوا تھا، اُس وقت چپے چپے پر گولیوں کی گن گرج سنائی دے رہی تھی، حالات انتہائی پُرآشوب تھے، صورتحال سے عہد ہ برآں ہونے کی سمت میں موثر اور حکمت عملی سے عبارت ٹھوس اور نتائج سے عبارت اقدامات اُٹھانے اور اپنے اداروںکی ہر شعبے کے حوالہ سے کارکردگی کو منضبط اور مربوط لڑی میں پروسنے کی سمت میں آج کی تاریخ میں جب اُس دور کی طر ف نگاہ دوڑائی جاتی ہے تو ان کی ناکامی ہی نظرآرہی ہے۔
لیکن آج جب کہ زمینی سطح پر حالات کو پُرآشوب دو رسے باہر نکالا گیا ہے، قیام امن کی سمت میں ٹھوس اقدامات اُٹھائے جانے کا سلسلہ جاری ہے ، دراندازی پر قابو پایا جارہا ہے، زمینی سطح پر بھی حالات کو سٹیٹ کے حق میں بہتری کی طرف رُخ عطاکرنے پر ساری توجہ اور توانائی مرکوز ہے ایسے میں خود ساختہ ماہرین کشمیر اپنے دماغی فتور کوزبان دے کر ایک نیا خلفشار اور انتشار کو جنم دینے کی کوشش کررہے ہیں۔
ہم تلخ دور کی تلخیوں کو دہرانا نہیں چاہتے ہیں البتہ یہ ضرور چاہتے ہیں کہ ان تلخیوں اور یادوں کو تاریخ کی تاریکیوں کی نذر کرکے ہر شہری ذمہ دارانہ رول اداکرکے آگے آجائیں اور کشمیرمیں قیام امن کی سمت میں بحیثیت ذمہ دار شہری کے اپنی اپنی صلاحیتوں کے مطابق کردار اداکریں۔ گڑھے مردے اکھاڑنے یا کمیونٹی یا طبقات کی بُنیاد یا عینک سے معاملات کو ٹریٹ کرنے کی کوششیں بے نتیجہ ہی ثابت ہو سکتی ہیں جبکہ یہ راستہ اختیار کرنے سے معاملات بھی الجھتے رہینگے اور زمینی سطح پر بھی حالات بے قابو ہی ہوتے جائیں گے۔ اس طرح وہ تمام کاوشیں زمین بوس ہوکر رہ جائیگی جو اب تک حالات کو قابو میں لانے کی سمت میں باالخصوص جنگجوئیت اور دراندازی سے پیدا چیلنجوں کے حوالہ سے اُٹھائے جاتے رہے ہیں۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشکول پھینک ڈالو…!

Next Post

کولمبو ٹیسٹ: عبداللہ شفیق کی شاندار ڈبل سنچری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

2025-04-12
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

2025-04-10
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

کتوں کے جھنڈ ، آبادیوں پر حملہ آور

2025-04-09
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اختیارات اور فیصلہ سازی 

2025-04-06
اداریہ

وقف، حکومت کی جیت اپوزیشن کی شکست

2025-04-05
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اظہار لاتعلقی، قاتل معصوم تونہیں

2025-03-29
اداریہ

طفل سیاست کے یہ مجسمے

2025-03-27
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اسمبلی سے واک آؤٹ لوگوں کے مسائل کا حل نہیں

2025-03-26
Next Post
کولمبو ٹیسٹ: عبداللہ شفیق کی شاندار ڈبل سنچری

کولمبو ٹیسٹ: عبداللہ شفیق کی شاندار ڈبل سنچری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.