منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

سویڈش حکومت مسلم دنیا کے خلاف جنگ کیلئے میدان میں اتر گئی ہے، آیت اللہ خامنہ ای

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-25
in عالمی خبریں
A A
عالمی ایجنسی کی تحقیقات ختم کئے بغیر جوہری معاہدہ بے فائدہ ہے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یوکرین کی مال بردار ٹرین پر روس کا ڈرون حملہ۔ ڈرائیور زخمی

چین میں زلزلے کے تیز جھٹکے

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ قرآن کی بے حرمتی کرتے ہیں انہیں سخت ترین سزا کا سامنا کرنا چاہیے اور سویڈن ذمہ داروں کی حمایت کرکے مسلم دنیا کے خلاف جنگ کے لیے میدان میں نکلا ہے۔
خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق سویڈن کی جانب سے آزادی اظہار کے تحفظ کے قوانین کے تحت قرآن پاک کو جلانے کی اجازت دیے جانے کے بعد ایران اور عراق بھر میں مظاہرے شروع ہو گئے ہیں اور عراق میں مظاہرین نے جمعرات کو بغداد میں سویڈن کے سفارت خانے کو آگ لگا دی تھی۔
سویڈن جانے والے ایک عراقی تارک وطن نے گزشتہ ماہ اسٹاک ہوم کی ایک مسجد کے باہر قرآن پاک کو جلایا تھا اور عینی شاہدین نے بتایا تھا کہ سویڈن میں مظاہرین نے جمعرات کو اسٹاک ہوم میں عراقی سفارت خانے کے باہر ایک کتاب کو لات مار کر اس کی بے حرمتی کی لیکن اپنی دھمکی کے برعکس اس شخص نے قرآن کو نذر آتش نہیں کیا۔
سویڈش حکام نے ان کارروائیوں کی مذمت کی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ ان واقعات کو نہیں روک سکتے۔
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای نے سویڈن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والوں کو اسلامی ممالک کے حوالے کریں۔
سرکاری میڈیا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ تمام اسلامی اسکالرز متفق ہیں کہ قرآن کی بے حرمتی کرنے والے سخت ترین سزا کے مستحق ہیں، لہٰذا سویڈش حکومت کا فرض ہے کہ وہ مجرم کو اسلامی ممالک کے عدالتی نظام کے حوالے کرے۔
اس تمام صورتحال کے بعد ایران نے نئے سویڈش سفیر کی تعیناتی کو مؤخر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سویڈن کے نئے سفیر کو قبول نہیں کرے گا۔ایرانی سپریم لیڈر نے بعد میں ٹوئٹ کیا کہ سویڈن کی حکومت کو معلوم ہونا چاہیے کہ قرآن پاک کو نذر آتش کرنے والے مجرم کی حمایت کر کے وہ مسلم دنیا کے خلاف جنگ کے لیے میدان میں اتر گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سویڈش حکومت کے اس عمل نے تمام مسلم ممالک اور ان کی بہت سی حکومتوں میں ان کے خلاف نفرت اور دشمنی کے جذبات بھڑکا دیے ہیں۔
اس حوالے سے سویڈش حکومت کے نمائندے سے رابطے کی کوشش کی گئی لیکن وہ تبصرے کے لیے دستیاب نہ تھے۔
واضح رہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف جمعے کو مظاہرین ایران کے دارالحکومت تہران میں بھی جمع ہوئے تھے جہاں انہوں نے امریکا، برطانیہ، اسرائیل اور سویڈن کے خلاف نعرے بازی کی جبکہ چند مشتعل مظاہرین نے سویڈن کا جھنڈا بھی نذر آتش کردیا تھا۔
ایران نے جمعے کو ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ سویڈن کے نئے سفیر کو ملک میں داخلے کی اجازت نہیں دے گا۔ادھر کوپن ہیگن واقعے کے بعد ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے ہفتے کو بیان میں کہا کہ ڈنمارک کی حکومت قرآن پاک اور اسلامی مقدسات کی توہین روکنے کے ساتھ ساتھ توہین کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی اور سزا دینے کی ذمہ دار ہے، عالم اسلام ڈنمارک کی حکومت کے عملی اقدامات کا منتظر ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

عالمی برادری انسانی اسمگلنگ اوراستحصال کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے:سعودی عرب

Next Post

بنگلہ دیش: مسافر بس تالاب میں گر گئی، 17 افراد ہلاک، 53 زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

یوکرین خوفناک اقدام کرسکتا ہے، روس کا انتباہ
عالمی خبریں

یوکرین کی مال بردار ٹرین پر روس کا ڈرون حملہ۔ ڈرائیور زخمی

2025-05-13
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

چین میں زلزلے کے تیز جھٹکے

2025-05-13
امریکا اور چین میں کشیدگی دنیا کو تباہ کرسکتی ہے: کسنجر
عالمی خبریں

امریکا اور چین نے ٹیرف میں 115 فیصد کمی پر اتفاق کرلیا

2025-05-13
سوڈان، سیلاب اور طوفان سے 99 افراد لقمہ اجل
عالمی خبریں

کانگو میں سیلاب سے 100 سے زائد افراد ہلاک

2025-05-13
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

ٹرمپ کی نیتن یاہو سے ناراضگی، براہ راست رابطہ منقطع کر دیا

2025-05-12
عالمی خبریں

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کا اسرائیل کا دورہ اچانک منسوخ

2025-05-12
شروعاتی کاروبارمیں اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان
عالمی خبریں

امریکا-برطانیہ معاہدے کا اثر

2025-05-12
حج۲۰۲۴:۱۸ لاکھ۳۳ ہزار۱۴۶ عازمین نے فریضہ حج ادا کیا
عالمی خبریں

عازمین حج کی رہنمائی کیلئے حج آپریشنل پلان کا آغاز

2025-05-12
Next Post
بنگلہ دیش: مسافر بس تالاب میں گر گئی، 17 افراد ہلاک، 53 زخمی

بنگلہ دیش: مسافر بس تالاب میں گر گئی، 17 افراد ہلاک، 53 زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.