ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مودی کو ایوان میں آکر منی پور کے تشدد پر جواب دینا چاہئے : کانگریس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-23
in قومی خبریں
A A
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

نئی دہلی//کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت منی پور کے تشدد پر سیاست کر رہی ہے اور اس معاملے پر اپوزیشن کے سوالوں سے بھاگ رہی ہے ، اس لیے وزیر اعظم نریندر مودی پارلیمنٹ میں منی پور کے تشدد کا جواب دینے سے گریز کر رہے ہیں۔
کانگریس لیڈر محترمہ رنجیت رنجن نے ہفتہ کے روز یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ منی پور تقریباً تین ماہ سے جل رہا ہے ۔ خواتین کے ساتھ مظالم ہو رہے ہیں اور وہاں خواتین کے ساتھ شرمناک واقعات بھی ہوئے ہیں لیکن مسٹر مودی نے پارلیمنٹ کے جواب دینے کے بجائے پارلیمنٹ کے باہر اس معاملے پر بیان دیا ہے اور اس میں بھی انہوں نے راجستھان اور چھتیس گڑھ جیسی کانگریس کی حکومت والی ریاستوں کا نام لے کر سیاست کی ہے ۔ حکومت ایوان کے اندر نہیں بلکہ باہر بولتی ہے اور اب اس پر وزیر بہبودی اطفال و خواتین نے بیان دیا ہے ۔
مرکزی وزیر کو گھیرتے ہوئے انہوں نے کہا، "جب بھی مودی حکومت ڈرتی ہے ، وہ اپنے وزراء کو آگے بڑھا کر خود راہ فرار اختیار کرلیتے ہیں۔ یہ ایک بھگوڑی حکومت ہے جو اپوزیشن سے ڈرتی ہے ، ایوان میں آنے سے اور سوالوں کا جواب دینے سے ڈرتی ہے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ مسٹر مودی ایوان میں آئیں اور منی پور میں تشدد پر بات کریں۔”
انہوں نے کہا، "منی پور کے وزیر اعلیٰ کہہ رہے ہیں کہ وائرل ویڈیو میں خواتین کے ساتھ جس طرح بربریت کی گئی ہے ، ریاست میں سینکڑوں واقعات ہوئے ہیں اور بہت سے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ کیا وزیر اعظم کو اس کی خبر نہیں ہوئی ہوگی۔ جہاں تشدد ہو رہا ہے ، وہ بین الاقوامی سرحد کا علاقہ ہے ، تو کیا حکومت کو ایوان میں اس کے بارے میں جواب نہیں دینا چاہیے ؟”۔
دریں اثناء راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ منی پور جل رہا ہے ، کوئی نہیں جانتا کہ کتنے لوگ مارے گئے ہیں، منی پور کے وزیر اعلیٰ کہہ رہے ہیں کہ ایسے سینکڑوں واقعات ہو چکے ہیں، مودی جی خود منی پور نہیں جاتے لیکن میٹنگ بلا سکتے تھے ۔ وزیر اعظم پوری دنیا جا رہے ہیں لیکن منی پور نہیں جا رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر اعظم مودی نے 70 ہزار نئے ملازمین کو تقرری نامے تقسیم کیے

Next Post

سارن میں جہیز کے مطالبہ کے سلسلے لڑکی کا قتل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے
قومی خبریں

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

2026-10-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

2026-10-16
دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ

2026-10-16
امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش
قومی خبریں

امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش

2026-10-16
قومی خبریں

پائلٹ پنجاب میں گینگ وار کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے، 16 سے 20 اکتوبر تک پانچ روزہ دورہ

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
اہم ترین

 چین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے سرحد پر استحکام ضروری ہے: جئے شنکر

2026-10-15
دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی
قومی خبریں

دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی

2026-10-14
Next Post
بٹہ میں ۴۵ سالہ شہری کو چاقو کے حملے میں مارا گیا

سارن میں جہیز کے مطالبہ کے سلسلے لڑکی کا قتل

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.