جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

 ہندوستان ممکنہ طور پر عظیم قوت بن جائے گا :مارٹن وولف

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-20
in تازہ تریں
A A
 ہندوستان ممکنہ طور پر عظیم قوت بن جائے گا :مارٹن وولف
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

 نئی دہلی/۲۰جولائی
معروف ماہر اقتصادیات و مبصر مارٹن وولف نے اپنے ایک حالیہ کالم میں لکھا ہے کہ مغربی قائدین ہندوستان کے سلسلے میں سنجیدہ پیش گوئیاں کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق ہندوستان دراصل ممکنہ طور پر ایک ابھرتی ہوئی عظیم قوت بن جانے کے امکانات کا حامل ملک ہے اور اس کی معیشت 2050 تک امریکہ کی معیشت کے حجم کے مساوی ہو جائے گی۔
وولف نے فائننشل ٹائمز میں تحریر کردہ ایک کالم میں کہا ہے ” میرا نظریہ یہ ہے کہ ہندوستان کو ایک سال میں یا اس سے بھی آگے فی کس 5 فیصد کے بقدر جی ڈی پی نمو برقرار رہنے کا اہل ہونا چاہئے اور یہ سلسلہ 2050 تک جاری رہنا چاہئے ۔ بہتر پالیسیوں، نمو کے ساتھ یا اس سے بھی زیادہ ترقی کر سکتا ہے ۔ اگرچہ یہ نسبتاً کم ہو سکتی ہے “۔
ماہر اقتصادیات نے اپنے کالم میں کہا ہے کہ ہندوستان چائنا پلس ون حکمت عملی پر عمل کرنے والی کمپنیوں کے لیے ایک واضح مقام ہے ، اور ایک بڑی گھریلو منڈی کے واضح مسابقت کاروں پر بالادستی کا حامل ملک ہے ۔ ہندوستان دنیا کی پانچویں وسیع تر معیشت ہے اور قوت خرید کے لحاظ سے تیسری سب سے بڑی معیشت ہے ۔ اقوام متحدہ نے پیش گوئی کی ہے کہ اس ملک کی آبادی 2050 تک ایک ارب 67کروڑ تک پہنچ جائے گی اور فی الحال یہ تقریبا ایک ارب 43کروڑ ہے ۔
وولف نے زور دے کر کہا ہے کہ ملک کی بینک بیلنس شیٹوں کو ٹھیک کر لیا گیا ہے اور مجموعی طور پر قرض انجن ایک مرتبہ پھر اچھی حالت میں آگیا ہے ۔
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اس ملک کی آبادی اور معیشت کے بارے میں تیز رفتار نمو آئندہ دہائیوں میں وقوع پذیر ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے ، جو چین کے مدمقابل ہوگی اور اسے پیچھے چھوڑ دے گی،مسٹر وولف نے کہا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ مغربی ممالک کے قریبی تعلقات نیک شگون ہیں۔
کسی زمانے میں پابندی کے شکار مسٹرنریندر مودی کے ساتھ جو بائیڈن کا گرمجوشانہ معانقہ اس کا غماز ہے کیونکہ اب وہ ہندوستان کے وزیر اعظم بن چکے ہیں۔ واشنگٹن نے اور پیرس میں اسی گرمجوشی کے ساتھ ایمانوئل میخواں نے جس طرح ان سے معانقہ کیا اس سے اس ملک کے ساتھ ان کے قریب ہوتے ہوئے تعلقات کے مقصد کا اظہار ہوتا ہے جو چین کو اثر و رسوخ کے لحاظ سے پیچھے چھوڑ دے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ کیا یہ مغربی قوتوں کے لیے اچھی پیش گوئی ہے ؟ ہاں، ہندوستان دراصل ایک ابھرتی ہوئی عظیم قوت بن جانے کے امکان کا حامل ملک ہے ۔ مفادات بھی ایک دوسرے کوآپس میں وابستہ کرتے ہیں۔ تاہم جہاں تک اقدار کا سوال ہے اور انہیں ساجھا کرنے کی بات ہے ، وہ ایک زیادہ کھلا ہوا سوال ہے ۔
وولف نے یہ بھی کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے 2023 سے لے کر 2028 کے درمیان 6 فیصد سے تھوڑا زائد کی سالانہ نمو کی پیش گوئی کی ہے اور فی کس جی ڈی پی نمو موٹے طور پر ایک فیصد مزید تخفیف کی حامل ہوگی۔ اس طرح کی نمو گذشتہ تین دہائیوں کے اوسطوں کے قریب ہوگی، شرط یہ ہے کہ ملک بڑے عالمی یاگھریلو صدموں سے دوچار نہ ہو۔ یہ کلی طور پر عملی محسوس ہوتا ہے ، یہاں تک کہ قابل ستائش بھی۔
  ماہر اقتصادیات نے یہ بھی کہا کہ اس ملک کے پاس ابھی مواقع سے استفادہ کرنے کے بڑے امکانات موجود ہیں۔یہ ایک نوجوان ملک بھی ہے ، مجموعی طور پر ناکافی لیبر فورس کے ساتھ، اس لیبر فورس کی عمدگی کو بہتر بنانے کے امکانات اور مضمرات موجود ہیں ۔
  مزید برآں ، وولف نے کہا کہ موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بڑے پیمانے پر تطبیق درکار ہوگی، شرط یہ ہے کہ عالمی اخراج کے معاملے میں جو ناکامی ہوئی ہے اسے کم کیا جائے ۔ تاہم توانائی تغیر بھی ہندوستان کو وسیع تر مواقع فراہم کرتا ہے ۔
2050 تک، ہندوستان کی جی ڈی پی فی کس (قوت خرید کی بنیاد پر)امریکی سطحوں کے مقابلے میں تقریباً 30 فیصد کے بقدر ہو جائے گی۔ موٹے طور پر جہاں آج چین موجود ہے ، وولف نے اس تصور کو بنیاد بناکر کہا کہ ملک کی جی ڈی پی فی کس اب بھی ایک سال میں 5 فیصد کی نمو کے لحاظ سے جاری ہے جبکہ امریکہ 1.4 فیصد کی نمو کا حامل ملک ہے ۔ اقوام متحدہ کی پیش گوئیوں کا حوالہ دیتے ہوئے وولف نے کہا کہ بھارت کی آبادی امریکہ کے مقابلے میں 4.4 گنا زیادہ ہوگی۔
وولف نے کہا ” اس لیے اس کی معیشت امریکہ کے مقابلے میں 30 فیصد سے کہیں زیادہ ہوگی۔ مختصر طور پر یہ بات تصور کرنا واجب ہے کہ ہندوستان ایک عظیم قوت بن جائے گا۔ یہ بات تصور کرنا مشکل نہیں ہے کہ اس کی معیشت 2050 تک امریکہ کی معیشت کے مماثل حجم کی معیشت بن جائے گی۔ اس طرح سے مغربی قائدین ہندوستان کے ساتھ اپنے مفادات کے لحاظ سے روابط قائم کر رہے ہیں اور سنجیدہ پیش گوئی کر رہے ہیں“۔
  بدھ کے روز عالمی بینک کے صدر اجے بانگا جو فی الوقت ہندوستان کے دورے پر ہیں، نے کہا کہ گھریلو کھپت ملک کی معیشت کو عالمی مندی کے بالمقابل ایک فطری دفاع فراہم کرتی ہے کیونکہ جی ڈی پی کا بڑا حصہ مقامی مانگ پر منحصر ہوتا ہے ۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بارہمولہ میں سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے پر 3 افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل: سی بی کے

Next Post

امن مخالف عناصر کا مقابلہ کرنے کی حکمت عملی کا از سر نو جائزہ لیں: دلباغ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
جنگجوؤں کی لاشیں لواحقین کو نہ دینا جنگجو صفوں میں بھرتی روکنے کیلئے اہم:دلباغ

امن مخالف عناصر کا مقابلہ کرنے کی حکمت عملی کا از سر نو جائزہ لیں: دلباغ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.