جنیوا///
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کو کلسٹر ہتھیاروں کی فراہمی کی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکی صدر جو بائیڈن کو یوکرین کو کلسٹر گولہ بارود فراہم کر کے ہمیں تیسری جنگ عظیم کے طرف نہیں دھکیلنا چاہئے”۔ سابق صدر کے میڈیا آفس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے یوکرین کو کلسٹرہتھیاروں کی فراہمی کے خطرناک نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ ٹرمپ آئندہ سال امریکا میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی مہم چلا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ” صدر کو جنگ کو روکنے اور ایک نااہل انتظامیہ کی وجہ سے ہونے والی خوفناک موت اور تباہی کو روکنے کی کوشش کرنی چاہیے۔”
ٹرمپ نے کہا کہ اگر کلسٹر گولہ بارود کی ترسیل امریکا میں روایتی جنگی سازوسامان کی کمی کی وجہ سے تھی تو یہ اسے فوری طور پر بند ہونا چاہیے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ "اس کا یقینی طور پر مطلب یہ ہے کہ ہمیں اپنے آخری ذخیرے کو ایسی صورتحال میں یوکرین نہیں بھیجنا چاہئے جہاں بدعنوان جو بائیڈن کے مطابق ہمارے اپنے اسلحہ خانے کو خطرناک حد تک کم کردیا گیا ہے۔”