ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پائین شہر میںسمارٹ میٹروںکی تنصیب کیخلاف دوسرے دن بھی احتجاج

’یہاں اکثر لوگ خط افلاس سے نیچے کی زندگی بسر کررہے ہیں‘زیادہ فیس ادا نہیں کر سکتے ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-07
in اہم ترین
A A
پائین شہر میںسمارٹ میٹروںکی تنصیب کیخلاف دوسرے دن بھی احتجاج

SRINAGAR, JUL 6 (UNI):- People protesting against installation of Smart Meters at Gojwara, Rajouri Kadal in downtown Srinagar on Thursday. UNI PHOTO-30U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

سرینگر//
پائین شہر کے نوہٹہ‘ گوجوارہ اور راجوری کدل میں جمعرات کے روز مردو زن نے سمارٹ میٹرز کی تنصیب کے خلاف سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرئے کئے ۔
معلوم ہوا ہے کہ نوہٹہ، گوجوارہ اور راجوری کدل میں دھرنے کے باعث صورہ لالچوک شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہو کررہ گئی ہے ۔
پولیس کے سینئر آفیسران مظاہرین کو سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم وہ احتجاج کرنے پر بضد ہے ۔
اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز پائین شہر کے گوجوارہ اور راجوری کدل علاقوں میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے سمارٹ میٹروں کی تنصیب کے خلاف سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرئے کئے ۔
نامہ نگار نے بتایا کہ راجوری کدل اور گوجوارہ چوک میں خواتین اور نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے دھرنا دیا جس وجہ سے لالچوک صورہ شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہو کررہ گئی۔انہوں نے بتایا کہ سمارٹ میٹرز کے خلاف گوجوارہ اور راجوری کدل میں دکانیں اور دیگر کاروباری ادارے ٹھپ ہے ۔
نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران مظاہرین نے بتایا کہ چونکہ شہر خاص کے لوگ غریبی کی سطح سے نیچے زندگی گزر بسر کر رہے ہیں اور وہ اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ وہ میٹرز کے حساب سے بجلی فیس ادا کر سکے ۔انہوں نے بتایا کہ پی ڈی ڈی محکمہ کی جانب سے کئی علاقوں کی بجلی کاٹ دی گئی جس وجہ سے مریضوں کی حالت متغیر ہوئی ہے ۔
مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگر بجلی میٹرز کو نصب کرنے کا سلسلہ فوری طورپر روک نہیں دیا گیا تو وہ سڑکوں پر بیٹھ جائیں گے اور اگر اس دوران کوئی ناخوشگوار واقع رونما ہوا تو اس کی ذمہ داری متعلقہ محکمہ پر عائد ہوگی۔
لوگوں نے نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی لیڈر شپ کو بھی ہدفہ تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چناؤ کے دوران وہ وہ گھر جا کر لوگوں سے ووٹ مانگتے پھرتے ہیں لیکن آج جب لوگوں کو ان کی ضرورت تھی تو وہ گھروں میں بیٹھ گئے ۔
مظاہرین نے کہاکہ مین اسٹریم پارٹیوں کی جانب سے اس معاملے پر خاموشی اختیار کرنا حیران کن ہے اور گرمی کے ان ایام میں بجلی کاٹنے کی وجہ سے لوگوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے ۔
دریں اثنا پولیس کے سینئر آفیسران جائے موقع پر پہنچے اور مظاہرین سے اپیل کی کہ وہ احتجاجی دھرنا ختم کرئے تاہم لوگوں نے کہاکہ جب تک میٹرز کی تنصیب کا فیصلہ واپس نہیں لیا جاتا وہ اپنا پر امن احتجاج جاری رکھیں گے ۔
علاوہ ازیں سہ پہر ساڑھے تین بجے کے قریب شہام پورہ نوہٹہ میں بھی خواتین کی ایک بڑی تعداد نے میٹرز کی تنصیب کے خلاف احتجاجی دھرنا دیاجس وجہ سے لالچوک درگاہ شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہو کررہ گئی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

قاضی گنڈ میں پنجاب کے۲منشیات اسمگلر گرفتار‘ نشہ آور مواد بر آمد: ایس ایس پی

Next Post

جولے لداخ:بھارتی بحریہ کی لداخ تک رسائی کیلئے دو روزہ مہم شروع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
جولے لداخ:بھارتی بحریہ کی لداخ تک رسائی کیلئے دو روزہ مہم شروع

جولے لداخ:بھارتی بحریہ کی لداخ تک رسائی کیلئے دو روزہ مہم شروع

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.