منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

جنین کیمپ میں فوجی آپریشن ختم، انفرا سٹرکچر تباہ، 80 فیصد گھروں کو نقصان

درجنوں گاڑیاں تباہ، بحالی میں ہفتوں لگ سکتے، پانی و بجلی کی لائنیں اور سڑکیں تباہ کردی گئیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-07
in عالمی خبریں
A A
اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، 5سالہ بچی سمیت 15 فلسطینی شہید
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یوکرین کی مال بردار ٹرین پر روس کا ڈرون حملہ۔ ڈرائیور زخمی

چین میں زلزلے کے تیز جھٹکے

جنین//
مغربی کنارے کے پانچویں بڑے شہر جنین میں اسرائیلی فوجی آپریشن تو ختم ہوگیا لیکن بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو کر رہ گیا ہے۔ تباہ حال کیمپ کی تعمیر نو اور بحالی کا جائزہ لینا شروع کردیا گیا ہے۔
عرب عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنین کے ڈپٹی گورنر کمال ابو الرب نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی کارروائی سے کیمپ کے تقریباً 80 فیصد گھروں کو نقصان پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نقصان کو مکمل اور جزوی تباہی، جلانے، توڑ پھوڑ اور املاک کو تباہ کرنے کے درمیان تقسیم کیا گیا ہے۔ کمال ابو الرب نے کہا درجنوں گاڑیوں کو مکمل اور جزوی نقصان پہنچا ہے۔ صہیونی فورسز نے کیمپ میں پانی، بجلی، لینڈ لائنز اور سیوریج کے نیٹ ورک کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔
دوسری طرف فلسطینی وزارت اقتصادیات نے بتایا ہے کہ جنین گورنری میں فوجی آپریشن نے خاص طور پر بنیادی ڈھانچے اور مقامی معیشت کو نشانہ بنایا ہے۔ اس سے گورنری میں نقصانات بے انتہا بڑھ گئے ہیں۔
جنین میں وزارت کے ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے سڑکوں اور زرعی اراضی کو مسمار کرنے کے علاوہ پانی اور بجلی کے نیٹ ورک کی مین لائنوں کو تباہ کر دیا۔ یہ انفرا سٹرکچر جنین کیمپ میں خاص طور پر تباہ کردیا گیا۔
تباہی کا جائزہ لینے سے معلوم ہوا کہ ناکہ بندی کے نتیجے میں گورنری میں صنعتی، تجارتی اور خدمات کی نقل و حرکت رک گئی۔ گورنری میں رہنے والے فلسطینیوں کی نقل و حرکت رک گئی ہے۔
اسرائیل نے خاص طور پر ’’ الجلمہ‘‘ چیک پوائنٹ پر آمد و رفت بند کردی ہے۔ اس سے ضروریات زندگی کی اشیا اور تجارتی سامان کی گورنری میں ترسیل رک گئی ہے۔
جنین کے گورنر اکرم الرجوب نے کہا کہ تباہی کی حد انفرا سٹرکچر میں بہت زیادہ ہے۔ تباہ ہونے والے انفرا سٹرکچر میں پانی اور بجلی کی لائنیں، سڑکیں اور سیوریج شامل ہیں۔
الرجوب نے بتایا کہ وزارت تعمیرات عامہ کی ٹیموں نے ملبہ ہٹانے اور گلیوں کی مرمت کا عمل پہلے ہی شروع کر دیا ہے۔ بجلی کمپنی بجلی کی لائنوں کو محفوظ بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ واٹر اتھارٹی نے بھی خراب لائنوں کی مرمت شروع کر رکھی ہے۔
اکرم الرجوب نے مزید کہا کہ یہ توقع کی جاری ہے کہ گھروں کی تعمیر نو میں زیادہ وقت لگے گا، گھروں کی بحالی میں ممکنہ طور پر کئی ہفتے لگ جائیں گے کیونکہ حکومت اس وقت بے گھر ہونے والے افراد کی ضروریات کو پورا کرنے اور جنین میں ان کے تباہ شدہ گھروں کی بحالی کے لیے کام کر رہی ہے۔
جینین چیمبر آف کامرس، انڈسٹری اینڈ ایگریکلچر کے سربراہ عمار ابوبکر نے کہا کہ جاری حملے اور بندشیں عام طور پر گورنریٹ کی تجارتی اور اقتصادی نقل و حرکت کو متاثر کرتی ہیں۔
واضح رہے جنین میں دو روز تک جاری رہنے والے اسرائیلی فوجی آپریشن نے بڑی تباہی مچا دی ہے۔ اس فوجی کارروائی میں 5 بچوں سمیت 12 فلسطینی شہید اور 140 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں سے 30 کی حالت تشویشناک ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کانگریس نے پنجاب کے لیے سیاسی امور کی کمیٹی بنائی

Next Post

میکسیکو میں بس کھائی میں گر گئی، 29 افراد ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

یوکرین خوفناک اقدام کرسکتا ہے، روس کا انتباہ
عالمی خبریں

یوکرین کی مال بردار ٹرین پر روس کا ڈرون حملہ۔ ڈرائیور زخمی

2025-05-13
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

چین میں زلزلے کے تیز جھٹکے

2025-05-13
امریکا اور چین میں کشیدگی دنیا کو تباہ کرسکتی ہے: کسنجر
عالمی خبریں

امریکا اور چین نے ٹیرف میں 115 فیصد کمی پر اتفاق کرلیا

2025-05-13
سوڈان، سیلاب اور طوفان سے 99 افراد لقمہ اجل
عالمی خبریں

کانگو میں سیلاب سے 100 سے زائد افراد ہلاک

2025-05-13
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

ٹرمپ کی نیتن یاہو سے ناراضگی، براہ راست رابطہ منقطع کر دیا

2025-05-12
عالمی خبریں

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کا اسرائیل کا دورہ اچانک منسوخ

2025-05-12
شروعاتی کاروبارمیں اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان
عالمی خبریں

امریکا-برطانیہ معاہدے کا اثر

2025-05-12
حج۲۰۲۴:۱۸ لاکھ۳۳ ہزار۱۴۶ عازمین نے فریضہ حج ادا کیا
عالمی خبریں

عازمین حج کی رہنمائی کیلئے حج آپریشنل پلان کا آغاز

2025-05-12
Next Post
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک

میکسیکو میں بس کھائی میں گر گئی، 29 افراد ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.