بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اقوام متحدہ کا غرب اردن اور اسرائیل میں تشدد کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-06
in عالمی خبریں
A A
سلامتی کونسل کی اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے امریکی صحافی کے قتل کی مذمت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار

ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی

جنیوا ///
فلسطین کے علاقے جنین میں اسرائیلی فوج کی دو روز تک جاری رہنے والی وحشیانہ فوجی کارروائی پر اقوام متحدہ نے جمعہ کو ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔
سفارت کاروں نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جمعہ کو ایک بند کمرہ اجلاس منعقد کرے گی جس میں مشرق وسطیٰ میں ہونے والے واقعات پر غور کیا جائے گا اور اسرائیل کی طرف سے مغربی کنارے میں کئی سال بعد کی گئی سب سے بڑی فوجی کارروائی کے نتائج اور اثرات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
سفارت کاروں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات نے "فلسطین میں پریشان کن پیش رفت کی روشنی میں” اجلاس کے انعقاد کی درخواست کی ہے۔
ایک متعلقہ سیاق و سباق میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے منگل کے روز مقبوضہ مغربی کنارے اور اسرائیل میں تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ "قتل کو روکنا چاہیے۔”
تُرک نے ایک بیان میں کہا کہ "مقبوضہ مغربی کنارے میں حالیہ آپریشن اور تل ابیب میں ہونے والا حملہ واقعات کے ایک بہت ہی مانوس انداز کو اجاگر کرتا ہے، تشدد صرف مزید تشدد کو جنم دیتا ہے۔”
انہوں نے کہا کہ قتل، جسمانی تشدد اور املاک کی تباہی کو روکنا چاہیے۔
مقبوضہ مغربی کنارے میں تقریباً 20 برسوں میں اسرائیلی فوج کی سب سے بڑی کارروائی کے دوسرے دن منگل کو تل ابیب میں ایک فلسطینی کی طرف سے کیے گئے حملے کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہو گئے۔
یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیلی فوج نے ایک آپریشن میں ایک درجن فلسطینیوں کو شہید اور ایک سو کے قریب شہریوں کو زخمی کردیا ہے۔ ان میں سے بیس کی حالت تشویشناک ہے جنہیں ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے عہدیدار نے کہا کہ جنین آپریشن میں فضائی حملوں کا بار بار استعمال اور املاک کی تباہی، انسانی حقوق کے بین الاقوامی اصولوں اور معیارات کی پاسداری کے بارے میں سنگین سوالات اٹھاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فضائی حملوں کا استعمال قانون نافذ کرنے والے آپریشنز کو انجام دینے کے قوانین سے مطابقت نہیں رکھتا۔ قابض طاقت کے تناظر میں اس طرح کے فضائی حملوں کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتیں جان بوجھ کر قتل کے مترادف ہو سکتی ہیں۔”

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

تیل کی پیداوار سے متعلق سعودی حکومت کا اہم فیصلہ

Next Post

جنین میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک، قابض فوج شہر سے نکل گئی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار
عالمی خبریں

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار

2026-09-08
ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی
عالمی خبریں

ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی

2026-09-08
پنیٹا کا انتباہ: ایران جنگ مغربی ایشیا میں ایک اور طویل امریکی جنگ بن سکتی ہے
عالمی خبریں

پنیٹا کا انتباہ: ایران جنگ مغربی ایشیا میں ایک اور طویل امریکی جنگ بن سکتی ہے

2026-09-08
غزہ میں قاتل اسرائیل کے حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید
عالمی خبریں

غزہ میں قاتل اسرائیل کے حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید

2026-09-08
عالمی خبریں

امریکہ یوکرین اور روس کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کی بحالی کے لیے کوشاں 

2026-09-08
عالمی خبریں

ایران کا امریکہ پر آبنائے ہرمز میں کارگو ٹرانزٹ میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام

2026-09-08
عالمی خبریں

تہران اقتصادی مسائل کا حل تلاش کرنے کی کوشش میں ہے، یہ امریکی حملوں کا "دردناک” جواب دے گا:قالیباف

2026-09-08
عالمی خبریں

جرمنی کی دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی نے تقریباً 44 فیصد ووٹوں کے ساتھ سیکسنی انہالٹ کا انتخاب جیت لیا

2026-09-08
Next Post
اسرائیل میں نامعلوم مسلح فرد کی فائرنگ سے 5 شہری ہلاک

جنین میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک، قابض فوج شہر سے نکل گئی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.