جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل نے یہودی آباد کاری کا عمل تیز کردیا، الجلیل میں نئی بستی کے قیام کا اعلان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-04
in عالمی خبریں
A A
ترکیہ میں سفیرعن قریب ذمہ داریاں سنبھالے گا ،حماس بڑی رکاوٹ ہے: اسرائیل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی ناکامی کے یقینی امکانات

صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ وائٹ ہاؤس پریس ڈنر دوبارہ کرنے کا اعلان

تل ابیب//
اتوار کے روز اسرائیلی حکومت نے سرکاری طور پر الجلیل میں ایک نئی بستی کے قیام کا اعلان کیا سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقے الجلیل اور جزیرہ نما النقب میں آباد کاری کے منصوبوں میں تیزی لائی جا رہی ہے اور تازہ آباد کاری منصوبہ اسی تسلسل کی ایک کڑی ہے۔
اسرائیل کے تعمیرات اور ہاؤسنگ کے وزیر یتزہاک گڈکنوف نے بنجمن نیتن یاہو کی سربراہی میں ہونے والے ہفتہ وار حکومتی اجلاس کے دوران نئی بستی کے قیام کا اعلان کیا، جس کا نام "رامات اربیل” رکھا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس نئی بستی میں 500 یہودی خاندان آباد ہوں گے۔
اسرائیلی وزیر نے مزید کہا کہ "یہ چوتھی بستی ہے جو موجودہ حکومت کے قیام کے اعلان کے بعد سے قائم کی گئی ہے اور ہم مزید یہودی قصبوں کے قیام کی طرف بڑھ رہے ہیں”۔
خیال رہے کہ اسرائیلی حکومت کو فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری میں توسیع کے منصوبوں پرعالمی برادری کی طرف سے تنقید کا سامنا ہے مگر صہیونی ریاست تمام تر دباؤ اور عالمی قراردادوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے فلسطینی علاقوں میں غیرقانونی یہودی بستیوں کی تعمیر کاعمل جاری رکھے ہوئے ہے۔
ونڈ ٹربائن پراجیکٹ کے خلاف دروز عرب قصبوں اور مقبوضہ شامی گولان میں مظاہروں کے جواب میں، نیتن یاہو نے ایک مبینہ منصوبہ پیش کیا جس کا مقصد "دروز اور سرکاشیان قصبوں میں خلا کو کم کرنا ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ ہم تعمیر اور ترقی میں بے مثال کوششیں کریں گے اور رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کریں۔
نیتن یاہو کی جانب سے پیش کیے گئے حکومتی منصوبے کے مطابق فارغ ہونے والے فوجیوں اور نوجوان جوڑوں کے لیے نئے رہائشی کوارٹرز بنائے جائیں گے۔
اسرائیلی اقدامات کی روشنی میں فلسطینی یہ محسوس کر رہے ہیں کہ 1967ء کی سرحدوں پر ایک آزاد فلسطینی ریاست کے اعلان کا خواب دور ہوتا جا رہا ہے اور اسے حاصل کرنا کم از کم مختصر مدت میں کوئی آپشن نہیں رہا۔
عہدہ سنبھالنے کے بعد سے اسرائیلی حکومت نے مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں ہزاروں نئے سیٹلمنٹ یونٹس کے قیام کی منظوری دی ہے۔اس نے آبادکاری کےلیے گھروں کی تعمیر کے طریقہ کار کو آسان بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
گذشتہ ہفتے نیتن یاہو نے کہا تھا کہ بستیاں بند نہیں ہوں گی اور مغربی کنارے اور یروشلم میں آبادکاری کے منصوبے جاری رہیں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

منی پور کے حوالہ سے یوتھ کانگریس کا مظاہرہ، صدر راج لگانے کا مطالبہ

Next Post

پیوٹن نے روسی جاسوس بھرتی کرنے کا نادر موقع فراہم کیا ہے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی ناکامی کے یقینی امکانات

2026-06-04
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ وائٹ ہاؤس پریس ڈنر دوبارہ کرنے کا اعلان

2026-06-04
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایران کا بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ ہیڈکوارٹر اور ایئربیس نشانہ بنانے کا دعویٰ

2026-06-04
ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان فون پر گرما گرم بحث
عالمی خبریں

’’میں تمھاری کھال بچا رہا ہوں‘‘ ٹرمپ کی نیتن یاہو پر شدید برہمی

2026-06-03 - Updated on 2026-06-04
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ کے نیتن یاہو کو پاگل کہنے کے بعد اسرائیل کا جنوبی لبنان پر حملہ

2026-06-03
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
عالمی خبریں

روسی میزائل اور ڈراون حملے میں یوکرین میں نو افراد ہلاک، درجنوں زخمی

2026-06-03
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

امریکہ و اسرائیل فوجی تعلقات میں تاریخی توسیع؟ کانگریس کا نیا بل متنازع بن گیا

2026-06-02
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

امریکہ جنگ بندی پر عمل نہیں کر رہا: ایرانی چیف مذاکرات کار باقر قالیباف

2026-06-02
Next Post
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ

پیوٹن نے روسی جاسوس بھرتی کرنے کا نادر موقع فراہم کیا ہے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.