منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ویسٹ انڈیز ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کے لیے ہندستانی ٹیم کا اعلان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-24
in کھیل
A A
پنک بال ٹیسٹ میں ہندوستان نے سری لنکا کو 238 رن سے شکست دے کر سیریز 2-0 سے اپنے نام کی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ورلڈ کپ فائنل سے قبل بنگلہ دیش میں بھی ارجنٹینا کے لیے جوش و خروش عروج پر

وی اے آر چیک کے دوران بچے کی معصوم حرکت نے شائقین کو محظوظ کر دیا

ممبئی//روہت شرما کی قیادت میں ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز اور تین ون ڈے میچوں کی ہندوستانی ٹیم کا جمعہ کو اعلان کیا گیا۔
چیتیشور پجارا کو ٹیسٹ ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے جب کہ ون ڈے انڈین پریمیئر لیگ اور ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے روتوراج گائیکواڈ، یشسوی جیسوال اور مکیش کمار کو پہلی بار ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب میڈیم پیسر محمد سمیع کو ٹیسٹ اور ون ڈے دونوں ٹیموں میں جگہ نہیں مل سکی۔ سنجو سیمسن کی ون ڈے ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
اجنکیا رہانے دوبارہ ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان بن گئے ہیں۔ یہ پوزیشن بارڈر گواسکر ٹرافی کے پہلے دو ٹیسٹ میچوں تک کے ایل راہل کے پاس تھی۔ مکیش کمار کو بھی پہلی بار ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ نودیپ سینی فٹ ہونے کے بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپس آگئے ہیں۔ بی سی سی آئی نے سمیع کے اخراج کی کوئی وجہ نہیں بتائی، لیکن ای ایس پی این کرک انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق امکان ہے کہ انہیں کام کا بوجھ کم کرنے کے لیے آرام دیا جائے گا۔
ہندستان کو پانچ ٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیلنے ہیں جس کے لیے ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ہندوستانی ٹیم پہلا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 جولائی تک ونڈسر پارک، ڈومینیکا میں کھیلے گی جبکہ دوسرا ٹیسٹ اور آخری ٹیسٹ میچ 20 سے 24 جولائی تک کوئنز پارک اوول، ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جائے گا۔ ہندوستانی ٹیم جاری دورے میں اپنا پہلا ون ڈے 27 جولائی سے کینسنگٹن اوول، بارباڈوس میں کھیلے گی جبکہ دوسرا ون ڈے کینسنگٹن اوول، بارباڈوس میں اور تیسرا ون ڈے یکم اگست کو برائن لارا کرکٹ اکیڈمی، ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جائے گا۔
ٹیسٹ اسکواڈ: روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، رتوراج گائیکواڈ، وراٹ کوہلی، یشسوی جیسوال، اجنکیا رہانے (نائب کپتان)، کے ایس بھرت (وکٹ کیپر)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، روی چندرن اشون، رویندر جڈیجہ، شاردول ٹھاکر، اکشر پٹیل، محمد سراج، مکیش کمار، جے دیو انادکٹ، نودیپ سینی۔
ون ڈے ٹیم: روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، رتوراج گائیکواڑ، وراٹ کوہلی، سوریا کمار یادو، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا (نائب کپتان) شاردول ٹھاکر، رویندر جڈیجہ، اکشر پٹیل، یوجویندر چاہل، کلدیپ یادو، جے دیو انادکٹ، محمد سراج، عمران ملک، مکیش کمار۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

عمر صاحب آپ کا دعویٰ آدھا سچ ہے

Next Post

سری لنکا کے سابق کھلاڑی سورج رندیو ‘بس ڈرائیور’ بن گئے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ فائنل سے قبل بنگلہ دیش میں بھی ارجنٹینا کے لیے جوش و خروش عروج پر
کھیل

ورلڈ کپ فائنل سے قبل بنگلہ دیش میں بھی ارجنٹینا کے لیے جوش و خروش عروج پر

2026-08-31
وی اے آر چیک کے دوران بچے کی معصوم حرکت نے شائقین کو محظوظ کر دیا
کھیل

وی اے آر چیک کے دوران بچے کی معصوم حرکت نے شائقین کو محظوظ کر دیا

2026-08-31
بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان فیصلہ کن ٹی-20 مقابلہ، دونوں ٹیموں کی نظریں سیریز جیتنے پر مرکوز
کھیل

بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان فیصلہ کن ٹی-20 مقابلہ، دونوں ٹیموں کی نظریں سیریز جیتنے پر مرکوز

2026-08-31
واشنگٹن سندر زخمی، ہرش دوبے تیسرے ون ڈے کے لیے ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں شامل
کھیل

واشنگٹن سندر زخمی، ہرش دوبے تیسرے ون ڈے کے لیے ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں شامل

2026-08-31
انگلینڈ کی شکست پر ڈونلڈ ٹرمپ کا تبصرہ، ہیری کین کے دفاعی کردار پر سوال
کھیل

انگلینڈ کی شکست پر ڈونلڈ ٹرمپ کا تبصرہ، ہیری کین کے دفاعی کردار پر سوال

2026-08-31
کھیل

دیسی کھیلوں کے فروغ پر غور، پروین گرگ کی مرکزی وزیر کھیل ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ سے ملاقات

2026-08-31
کھیل

میں نہیں چاہتا کہ ساری توجہ مجھ پر ہو، میرے ساتھی ہی اصل ستارے ہیں: ایمیلیانو مارٹینیز

2026-08-31
کھیل

بی ڈبلیو ایف ورلڈ چیمپئن شپ 2026 کی الٹی گنتی شروع، آفیشل ماسکوٹ پیکو اور اینتھم کی نقاب کشائی

2026-08-31
Next Post
سری لنکا نے پہلے ٹی۔ٹوئنٹی کے لیے ٹیم کا اعلان کیا

سری لنکا کے سابق کھلاڑی سورج رندیو ‘بس ڈرائیور’ بن گئے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.