جمعرات, جولائی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

سیز فائر کے باوجودملی ٹنٹوں کو دھکیلنے کی کوششیں جاری:فوج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-16 - Updated on 2023-06-17
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
وفاقی وزیر داخلہ کا دورہ:راجوری میں ہائی الرٹ جاری

LOC

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فضائیہ کا جگوار جنگی طیارہ گر کرتباہ، دونوں پائلٹ کی موت

نوکری دلانے کے نام پر فراڈ‘۷۵لاکھ روپے متاثرین کو واپس

سرینگر/۶۱جون
سرحدی ضلع کپواڑہ کے جمہ گنڈ کیرن سیکٹر میں پانچ ملی ٹینٹوں کی ہلاکت کو بڑی کامیابی سے تعبیر کرتے ہوئے جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل گریش کالیا نے کہاکہ مہلوک ملی ٹینٹوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔
جمعے کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل گریش کالیا نے کہاکہ ہندوپاک افواج کے درمیان سیز فائر معاہدہ طے پانے کے باوجودبھی اس پار سے ملی ٹینٹوں کو ادھر بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں مسلسل انٹیلی جنس اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ سرحدوں پر ممکنہ دراندازی کا امکان ہے ۔
فوج کے سینئر آفیسر نے کہاکہ 15جون کو جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے مصدقہ اطلاع موصول ہوئی کہ جمہ گنڈ کیرن سیکٹر میں ممکنہ دراندازی کا امکان ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی کیرن سیکٹر میں متعدد مقامات پر سیکورٹی فورس کی تعیناتی عمل میں لائی گئی۔
فوجی کمانڈر نے بتایا کہ 15اور 16جون کی درمیانی شب سیکورٹی فورسز نے ملی ٹینٹوں کے ایک گروپ کو اس طرف آتے ہوئے دیکھا چنانچہ سلامتی عملے نے جنگجووں کو للکارا جس دوران شدید گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔
میجر جنرل کالیا کے مطابق رات بھر سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین گولیوں کا تبادلہ جاری رہا اور جمعے کی صبح تصادم کی جگہ پانچ عدم شناخت ملی ٹینٹوں کی لاشیں برآمد کی گئیں ۔انہوں نے کہاکہ جاں بحق ملی ٹینٹوں کے قبضے سے پانچ رائفلیں، پندرہ میگزین اور دوسرا قابل اعتراض مواد اور گولہ بارود برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جاں بحق ملی ٹینٹ تربیت یافتہ تھے اور ان کے قبضے سے جدید اسلحہ وگولہ بارود برآمد کیا گیا۔
جنرل آفیسر کمانڈنگ نے مزید کہا کہ سیکورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر نہ صرف پانچ ملی ٹینٹوں کو مار گرانے میں کامیابی حاصل کی بلکہ تصادم کے دوران فورسز کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔انہوں نے بتایا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر اعظم مودی ۲۰ سے ۲۵ جون تک امریکہ اور مصر کا دورہ کرےں گے

Next Post

جنگجوئیت کے تابوت میں آخری کیل ؟

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سرینگر ایئر بیس پر اپ گریڈڈ مگ 29 لڑاکا طیاروں کا ایک سکواڈرن تعینات
تازہ تریں

فضائیہ کا جگوار جنگی طیارہ گر کرتباہ، دونوں پائلٹ کی موت

2025-07-10
تازہ تریں

نوکری دلانے کے نام پر فراڈ‘۷۵لاکھ روپے متاثرین کو واپس

2025-07-10
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
تازہ تریں

وادی میںجاری بارشوں سے شدید گرمی کی لہر سے لوگوں کو راحت 

2025-07-10
اسکولوں کے اوقات کار پر نظر ثانی کاامکان
ٹاپ سٹوری

اسکولوں کے اوقات کار پر نظر ثانی کاامکان

2025-07-10
کشمیر میں موسم خشک و خوشگوار‘۲۶مارچ تک موسم خشک رہے گا
تازہ تریں

وادی میںبارشوں کے بعد رات کے درجہ حرارت میں کمی

2025-07-09
بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش کو گرفتار‘ممنوعہ اشیاء ضبط
تازہ تریں

بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش کو گرفتار‘ممنوعہ اشیاء ضبط

2025-07-09
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

’کشمیر میں عام لوگ دہشت گردی کیخلاف ہیں‘

2025-07-09
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
ٹاپ سٹوری

جھلستی دھوپ سے سابقہ ریکارڈ پگھل رہے ہیں

2025-07-06
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

جنگجوئیت کے تابوت میں آخری کیل ؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.