جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

وادی میں موسم سر ما میں بھی بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی سے لوگوں میں ناراضگی

’جو رقم مالی بجٹ میں بجلی کیلئے مختص کی گئی ہے اسی کے دائرے میں بجلی کو خریدا جائیگا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-16
in تازہ تریں
A A
بجلی بحران کی وجہ ؟’مانگ میں اضافہ اور پیداوارمیں کمی ہے‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر//
کشمیر میں موسم سرما میں بجلی کی عدم دستیابی، بجلی کی غیر اعلانیہ تخفیف ایک معمول بن چکا ہے، وہیں اب گرمی میں بھی محکمہ بجلی نے بڑی حد تک تخفیف جاری رکھی ہے۔
بجلی کی اس تخفیف سے عام لوگوں کو سخت مشکلات درپیش ہیں وہیں تجارت بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔
قابل غور ہے کہ محکمہ بجلی نے وادی کشمیر میں میٹر و غیر میٹر والے علاقوں میں ہر دو گھنٹے کے بعد بجلی تخفیف کی ہے جس سے صارفین میں کافی غصہ پایا جا رہا ہے۔
محکمہ بجلی نے اگرچہ اس تخفیف کے متعلق کوئی اعلان نہیں کیا ہے تاہم محکمہ کے ایک افسر نے بتایا کہ ایل جی انتظامیہ نے بجٹ کو ملحوظ رکھتے ہوئے بجلی دستیاب رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
افسر نے نام مخفی رکھنے کے شرط پر ایک نیوز پورٹل کو بتایا کہ انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ جو رقم مالی بجٹ میں بجلی کیلئے مختص کی گئی ہے اسی کے دائرے میں بجلی کو خریدا جائے گا اور صارفین کو سپلائی کی جائے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں صارفین جس مقدار میں بجلی خرچ کرتے ہیں اس کے مطابق وہ فیس ادا نہیں کرتے ہیں جس کی وجہ سے سرکار پر بجلی خریدنے کا اضافی بوجھ پڑتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں صارفین وقت پر فیس ادا نہیں کرتے ہیں جس کی وجہ سے بجلی محکمہ کو پاور خریدنے کے لئے قرضہ اٹھانا پڑتا ہے اور محکمہ اس وقت خسارے سے جوجھ رہا ہے۔
افسر نے مزید کہا کہ رواں برس گرمی کے موسم مارچ، اپریل اور مئی ‘ میں بھی موسم سرد رہا جس کے نتیجے میں بجلی کی کھپت زیادہ ہوئی۔بجلی کی عدم دستیابی سے عام صارفین کے علاوہ تجارت کو بھی نقصان ہو رہا ہے۔ بالخصوص شعبہ سیاحت سے منسلک افراد کا کہنا ہے کہ ہوٹل مالکان اس سے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔
شعبہ سیاحت سے منسلک فاروق احمد کٹھو ‘ جو کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے رکن بھی ہیں‘نے بتایا کہ بجلی تخفیف سے ہوٹل مالکان کو اپنی آمدن کا ایک بڑا حصہ جنریٹر چلانے پر خرچ ہو رہا ہے۔
سرینگر کے ایک شہری اور کانگریس کے ضلع صدر امتیاز احمد خان نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گرمی میں کشمیر میں پن بجلی کی پیداوار زیادہ ہوتی ہے لیکن محکمہ بجلی نے اس اہم ضرورت میں تخفیف کرکے سب کو پریشانی میں مبتلا کیا ہے۔
وادی کشمیر کے عام صارفین بھی محکمہ سے کافی ناراض ہیں کیونکہ بجلی تخفیف سے آبپاشی کی اسکیمیں بھی بند پڑی ہے جس سے کھیتی باڑی متاثر ہو رہی ہے۔ جی ایم عرفان نامی ایک کاشتکار نے بتایا کہ بجلی کی عدم دستیابی سے کسانوں کو دھان کی پنیری لگانے میں مشکلات درپیش ہیں کیونکہ لِفٹ اریگیشن اسکیموں سے پانی دستیاب نہیں ہو رہا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امرناتھ یاترا:اودھم پور میں کئی مقامات پر سپیشل ڈاگ اسکواڈ تعینات

Next Post

شیر کشمیر زرعی یونیورسٹی کے طلبا کا سری نگر میں احتجاج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
سنتور ہوٹل ملازموں کا سرینگر میں احتجاج

شیر کشمیر زرعی یونیورسٹی کے طلبا کا سری نگر میں احتجاج

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.