ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

امرناتھ یاترا:اودھم پور میں کئی مقامات پر سپیشل ڈاگ اسکواڈ تعینات

یاتریوں کی حفاظت کیلئے مامور ہیں ‘ہم انتہائی مستعدی سے کام کر کر رہے ہیں:کمانڈنٹ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-16
in اہم ترین
A A
امرناتھ یاترا:اودھم پور میں کئی مقامات پر سپیشل ڈاگ اسکواڈ تعینات
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

جموں//
یکم جولائی سے شروع ہونے والی شری امرناتھ جی یاترا کے پیش نظر سی آر پی ایف نے ضلع اودھم پور میں کئی مقامات پر سپیشل ڈاگ اسکواڈ تعینات کئے ہیں۔
سی آر پی ایف کی۱۳۷ویںبٹالین کے کمانڈنٹ‘ رمیش کمار کا کہنا ہے کہ یاتریوں کو ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔
کمار نے کہا’’ہم یہاں یاتریوں کی حفاظت کیلئے مامور ہیں اور ہم انتہائی مستعدی سے کام کر کر رہے ہیں‘‘۔
جنوبی کشمیر کے ہمالیہ پہاڑوں میں۳ہزار۸سو ۸۰میٹر کی بلندیوں پر واقع شری امر ناتھ مندر کی سالانہ یاترا یکم جولائی سے شروع ہوگی جو۳۱؍اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔
جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کے روز بالتل کا دورہ کرکے یاترا کے لئے کی جا رہی تیاریوں کو جائزہ لیا۔انہوں نے اس موقع پر عہدیداروں سے تاکید کی کہ وہ یاترا راستے پر کمیونکیشن سروسز اور شبانہ ہوائی سروسز کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔
سالانہ امر ناتھ یاترا کو خوش اسلوبی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر لکھن پور سے پوترا گھپا تک۶۰ہزار سیکورٹی فورسز کو تعینات کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ۲۰جون سے لکھن پور سے پوترا گھپا تک مرحلہ وار بنیادوں پر۶۰ہزار پیرا ملٹری فورسز اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔
جموں وکشمیر پولیس نے یاترا روٹوں پر پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کے لئے سبھی طرح کے انتظامات مکمل کئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ بھگوتی نگر سے پوترا گھپا تک یاتریوں کی حفاظت کیلئے خصوصی کمانڈوز کو بھی تعینات کیا جارہا ہے ۔بی آر او حکام کا کہنا ہے کہ پہلگام کی طرف یاترا راستوں کو۱۵جون سے قبل ہی مکمل طور پر بحال کیا جائے گا۔
ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں وکشمیر نے تمام متعلقہ افسروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ یاترا کے دوران ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کی چھٹیوں کی درخواستوں کو منظور کریں نہ آگے بڑھائیں۔
حکام کے مطابق امسال۵لاکھ یاتریوں کے آنے کی توقع ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سری نگر سڑک حادثے میں دو بچوں کی ماں کی موت 

Next Post

وادی میں موسم سر ما میں بھی بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی سے لوگوں میں ناراضگی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
بجلی بحران کی وجہ ؟’مانگ میں اضافہ اور پیداوارمیں کمی ہے‘

وادی میں موسم سر ما میں بھی بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی سے لوگوں میں ناراضگی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.