اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

سپریم کورٹ نے دو ہزار کے نوٹ پر جلد سماعت کی درخواست مسترد کر دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-10
in قومی خبریں
A A
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

نئی دہلی//سپریم کورٹ نے 2000 روپے کے نوٹ بغیر کسی مجازشناختی ثبوت کے بدلنے کے معاملے میں دہلی ہائی کورٹ کی اجازت دینے کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی عرضی پرایک بار پھر جمعہ کوسماعت کرنے سے انکار کردیا۔جسٹس سدھانشو دھولیا اور جسٹس راجیش بندل کی تعطیلاتی بنچ نے ایڈوکیٹ اشونی کمار اپادھیائے کی عرضی پر جلد سماعت کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں جلدبازی کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔بنچ نے کہا کہ اس عدالت کے ذریعے اس معاملے میں گزشتہ یکم جون کو دئے گئے ہدایات پر عمل کیا جائے جس میں گرمیوں کی تعطیلات کے بعد سماعت کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔اس سے قبل جسٹس سدھانشو دھولیا اور جسٹس کے وی وشواناتھن کی تعطیلاتی بنچ نے مسٹر اپادھیائے کی طرف سے دائر اپیل کی جلد سماعت کے لیے فہرست بند کرنے سے یکم جون کو انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ درخواست گزار گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد چیف جسٹس کے سامنے اس معاملے کا ذکر کرسکتے ہیں۔ایڈوکیٹ مسٹر اپادھیائے نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف 24 مئی کو سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ اگلے دن انہوں نے اس معاملے کو ‘خصوصی تذکرہ ’کے دوران اٹھایا۔اپیل میں کہا گیا ہے کہ دہلی ہائی کورٹ کا 29 مئی 2023 کا فیصلہ درست نہیں ہے ۔درخواست گزار کی دلیل ہے کہ 19 اور 20 مئی کو جاری کردہ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے نوٹیفکیشن نے غیر قانونی رقم کو قانونی بنانے کا موقع فراہم کیا ہے ۔اس لئے واضح طور پر یہ نوٹیفکیشن من مانی، غیر معقول اور مساوات کے بنیادی حق کی خلاف ورزی ہے ۔ ہائی کورٹ نے 29 مئی کو مسٹر اپادھیائے کی مفاد عامہ کی عرضی کو یہ کہتے ہوئے خارج کردیا تھا کہ خالصتاًبینک نوٹوں کی واپسی سے متعلق ایک پالیسی فیصلہ ہے اور اسے بیکاریا من مانی نہیں کہا جا سکتا یا اس سے کالا دھن، منی لانڈرنگ، منافع خوری یا بدعنوانی کو فروغ دیا گیا۔
مسٹر اپادھیائے نے سپریم کورٹ میں دائر اپنی خصوصی اجازت کی درخواست میں کہا ہے کہ ہائی کورٹ اس بات کی تعریف کرنے میں ناکام رہی کہ آر بی آئی نے نوٹیفکیشن میں قبول کیا ہے کہ زیر گردش 2000 روپے کے نوٹوں کی کل قیمت 6.73 لاکھ کروڑ روپے سے کم ہو کر 3.62 لاکھ کروڑ پر آ گئی ہے ۔عرضی میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کا مطلب ہے کہ 3.11 لاکھ کروڑ لوگوں کے لاکرس میں پہنچ چکے ہیں اور باقی ذخیرہ اندوزی کر دیے گئے ہیں۔درخواست گزار وکیل نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ نوٹیفکیشن انسداد بدعنوانی ایکٹ، بے نامی لین دین ایکٹ، منی لانڈرنگ ایکٹ، محتسب ایکٹ، سی وی سی ایکٹ، مفرور اقتصادی مجرم ایکٹ اور بلیک منی ایکٹ کے مقصد اور مقاصد کے خلاف ہیں۔مسٹر اپادھیائے نے یہ بھی دلیل دی ہے کہ تقریباً 30 کروڑ خاندانوں کے پاس 130 کروڑ آدھار کارڈ ہیں۔ اسی طرح 225 کروڑ بینک اکاؤنٹس ہیں جن میں 48 کروڑ جن دھن اکاؤنٹس بھی شامل ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ 2000 روپے کے نوٹوں کو بینک اکاؤنٹ میں جمع کیے بغیر یا کوئی پرچی اور شناختی ثبوت حاصل کیے بغیر تبدیل کرنے کی اجازت دینا واضح طور پر من مانی، غیر معقول اور آئین کے آرٹیکل 14 کی خلاف ورزی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کیجریوال کی قیادت میں دہلی ایک ‘بلیک اسپاٹ’ بن گیا: نڈا

Next Post

کینیڈا کے جنگلات میں لگی آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
قومی خبریں

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

2025-05-10
دہلی وزیر اعلیٰ گرفتار۔۔۔گرفتاری سے قبل ای ڈی کی شراب پالیسی گھوٹالے میںکیجری وال سے پوچھ تاچھ
قومی خبریں

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

2025-05-10
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

ہمیں اپنی فوج کی بہادری، ہمت اور وژن پر فخر: لوک سبھا اسپیکر

2025-05-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

پورا ملک سندور آپریشن کی حمایت میں فوج کے ساتھ کھڑا ہے : کانگریس

2025-05-10
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘
قومی خبریں

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

2025-05-08
قومی خبریں

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

2025-05-08
قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
قومی خبریں

مودی نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر زور

2025-05-08
Next Post
امریکی ریاست کیلیفورنیا بھی جنگلات کی آگ کے خلاف نبرد آزما

کینیڈا کے جنگلات میں لگی آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.