ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’نیا کشمیر تشکیل پارہا ہے ‘   : ہم کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے پوری طرح سے اہل ہیں:ایل جی سنہا

’سرینگر میںجی ٹونٹی اجلاس کو کامیاب بنانے میں ہمیں عام لوگوں نے ساتھ دیا ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-07
in اہم ترین
A A
’مقبوضہ کشمےر بھارت کا اٹوٹ انگ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

سرینگر//
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے منگل کو کہا کہ سری نگر میں کامیاب جی ٹونٹی اجلاس کے بعد’نیا کشمیر‘ تشکیل پا رہا ہے۔ سنہا کاکہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز وادی میں’’کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے پوری طرح سے اہل ہیں‘‘۔
جموں میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے منوج سنہا نے کہا’’چیلنجز آتے ہیں لیکن اب ہم چیلنجوں سے کامیابی سے نمٹنے کے قابل ہیں۔ پہلی بار جموں و کشمیر میں اتنی بڑی بین الاقوامی سطح کی تقریب (جی ٹونٹی) کا انعقاد کیا گیا۔
سرینگر میں منعقدہ جی ٹونٹی ٹورازم ورکنگ گروپ کی حالیہ میٹنگ کا حوالہ دیتے ہوئے ایل جی نے کہا’’جموں و کشمیر کے لوگوں نے اس تقریب کو کامیاب بنانے میں ہمارا بھرپور ساتھ دیا۔ انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز نے بھی کام کیا‘‘۔
سنہا نے مزید کہا کہ ایک نیا جموں و کشمیر تشکیل پا رہا ہے۔
اگست۲۰۱۹میں آرٹیکل۳۷۰کی منسوخی کے بعد پہلی بار۲۲سے۲۴ مئی کے درمیان سری نگر میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان جی ٹونٹی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ہندوستان اپنی جی ٹونٹی صدارت کے تحت اس وقت نئی دہلی میں ستمبر میں منعقد ہونے والے جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کی قیادت میں ملک بھر میں میٹنگیں کر رہا ہے۔
سنہا نے شری امرناتھ جی یاترا کیلئے سیکورٹی کے تمام تر انتظامات کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں میں مزید چار سے پانچ یاتری نواس بنائے جائیں گے ۔
ایل جی نے کہا کہ یاتریوں کیلئے مزید چار سے پانچ یاتری نواس بن جائیں گے جب کہ چندن واڑی سے بالتل ایک روڈ کی تعمیر بھی زیر غور ہے ۔
سنہا نے کہا کہ اس روڈ سے یاتریوں کا وقت بچ جائے گا اور زیادہ سے زیادہ یاتری بابا امرناتھ کی یاترا کر سکیں گے ۔
قبل ازیں انہوں نے یاتری نواس کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد اپنے ایک ٹویٹ میں کہا’’میں وزیر اعظم نریندر مودی جی اور مرکزی وزیر ہردیپ پوری جی کا شری امرناتھ جی شرائن بورڈ کے جموں میں یاتری نواس قائم کرنے پر شکر گذار ہوں‘‘۔انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ اس نئی سہولیت سے بابا امرناتھ کی یاترا کرنے والے یاتریوں کی زندگی میں آسانی پیدا ہوگی۔
اس موقع پر مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ کی طرف سے جتنے بھی یاتری نواس قائم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے ان سب کو منظوری دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم ان پروجیکٹوں کی تیز بنیادوں پر فنڈنگ کو یقینی بنائیں گے ۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حج ۲۰۲۳: عازمین کی روانگنی آج سے شروع ہو رہی ہے

Next Post

الیکشن کمیشن اتنا تو بتائے کہ وہ یہاں الیکشن کیوں نہیں کرارہا ہے‘عمر کا سوال

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم
اہم ترین

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

2026-10-17
ُاین سی اور پی ڈی پی اکھٹا الیکشن لڑیں گی /فاروق‘محبوبہ
اہم ترین

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

2026-10-17
لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا
اہم ترین

لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا

2026-10-17
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سوشل میڈیا پر بچوں کے تحفظ کیلئےضابطہ بندی کا معاملہ‘ سپریم کورٹ کامرکز سے جواب طلب

2026-10-17
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

لداخ میں ایک اور ضلع سانکو قائم، مجموعی تعداد آٹھ ہوگئی

2026-10-17
جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں آئی ای ڈی ناکارہ بنادی گئی: پولیس
اہم ترین

راجوری میں تلاشی کارروائی کے دوران آئی ای ڈی برآمد‘ناکارہ

2026-10-17
بغیر اجازت تعمیر ہونے والی سرکاری عمارتوں کو بجلی اور پانی کا کنکشن نہیں
اہم ترین

ملازمین کو پیشہ ورانہ آداب  برقرار رکھنے کی ہدایت‘ نامناسب زبان کے استعمال سے گریز کرنے پر زور

2026-10-17
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

ایس ایم سی کا وارڈ افسر رشوت  لینے کے الزام میں گرفتار

2026-10-17
Next Post
ای ڈی نے مجھ پر کوئی الزام عائد نہیں کیا ‘عمرعبداللہ

الیکشن کمیشن اتنا تو بتائے کہ وہ یہاں الیکشن کیوں نہیں کرارہا ہے‘عمر کا سوال

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.