ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

دہلی سے بغیر محرم کے 101 خاتون عازمین مدینہ منورہ کے لئے روانہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-31
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایئر انڈیا نے سعودی عرب کے لیے 20 اکتوبر تک کی پروازیں منسوخ کیں

مارکو روبیو اور جے شنکر کی ملاقات پر راہل گاندھی کا مودی پر طنز، وزیرِ خارجہ کو ملازم قرار دیا

نئی دہلی// دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے آج دوپہر 1.30 بجے سعودیہ ایئر لائنز کی 34 ویں پرواز بغیر محرم کے 101 خاتون عازمین کو لیکر حج بیت اللہ کے لیے روانہ ہوگئی۔ اس ایئرپورٹ سے گزشتہ 22 مئی سے حج پروازوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ وزیر مملکت برائے خارجہ میناکشی لیکھی، دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں، ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی اور عملہ کے دیگر اراکین نے ان تمام خواتین کو مدینہ منورہ کے لئے روانہ کیا۔
محترمہ میناکشی لیکھی اور محترمہ کوثر جہاں نے بغیر محرم کے سفر حج پر جاے والی خاتون عازمین سے ملاقات کرکے انہیں مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا کہ وہ مکمل صحت و سلامتی کے ساتھ حج ادا کر کے اپنے ملک واپس لوٹیں اس کے ساتھ ہی انہوں نے عازمین سے اپیل کی کہ حج کے دوران وہ ملک کی خوشحالی اور امن کے لئے دعا کریں۔ انہوں نے خواتین عازمین کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو بغیر محرم کے سفر حج پر بھیجنا وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت کا حج سے متعلق قابل ستائش فیصلہ ہے ۔ یہ حج اور معاشرے میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے جاری کوششوں میں ایک اہم قدم ہے ۔
خیال رہے کہ حج کمیٹی کی چیئرپرسن محترمہ کوثر جہاں کی ذاتی کوششوں سے غیر محرم کے خواتین عازمین حج کی سہولت کے لیے ہوائی اڈے پر علیحدہ چیکنگ کاؤنٹر، امیگریشن کاؤنٹر اور علیحدہ فریسکنگ کاؤنٹر کا انتظام کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ آج مدینہ منورہ روانہ ہونے والی بغیر محرم کے 101 خواتین عازمین میں سے 37 کا تعلق دہلی سے ، 39 کا اترپردیش، 11 کا اتراکھنڈ سے ، 06 کا بہار، 03 کا ہریانہ، 04 کا جموں و کشمیر اور 01 کا مدھیہ پردیش سے ہے ۔ .
اس کے ساتھ ہی دہلی سے چونتیس پروازوں کے ذریعے اب تک کل 11775 عازمین منورہ پہنچ چکے ہیں، جن میں مرد عازمین کی تعداد 6206 اور خواتین عازمین کی تعداد 5569 ہے ۔ حج پروازوں کا یہ سلسلہ بہت اچھے انتظامات اور نظم و ضبط کے ساتھ جاری ہے جو آئندہ 06/جون تک جاری رہے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دہلی ہائی کورٹ نے سسودیا کی ضمانت کی عرضی مسترد کر دی

Next Post

راج ناتھ سنگھ نے دشمنوں سے ملک کی حفاظت کے معاملے میں مسلح افواج کی تعریف کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایئر انڈیا نے سعودی عرب کے لیے 20 اکتوبر تک کی پروازیں منسوخ کیں
قومی خبریں

ایئر انڈیا نے سعودی عرب کے لیے 20 اکتوبر تک کی پروازیں منسوخ کیں

2026-10-17
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
قومی خبریں

مارکو روبیو اور جے شنکر کی ملاقات پر راہل گاندھی کا مودی پر طنز، وزیرِ خارجہ کو ملازم قرار دیا

2026-10-17
شمالی ہندوستان میں آندھی اور طوفان، جنوبی ہندوستان میں شدید بارش کی وارننگ
قومی خبریں

شمالی ہندوستان میں آندھی اور طوفان، جنوبی ہندوستان میں شدید بارش کی وارننگ

2026-10-17
ہندوستان-امریکہ تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے کو حتمی شکل دی گئی: پیوش گوئل
قومی خبریں

ہندوستان-امریکہ تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے کو حتمی شکل دی گئی: پیوش گوئل

2026-10-17
امریکہ کے لوگ دہلی میں انتشار پھیلا رہے ہیں: شری کانت شرما
قومی خبریں

امریکہ کے لوگ دہلی میں انتشار پھیلا رہے ہیں: شری کانت شرما

2026-10-17
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
قومی خبریں

پٹرول کی برآمد پر محصول میں اضافہ جبکہ ڈیزل پر کمی

2026-10-17
قومی خبریں

ایم اے بیبی نے دہلی پولیس پر مظاہرین کے استحصال کے لگائے الزام

2026-10-17
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

ووٹ چور گدی چھوڑ مہم کے ذریعے مودی حکومت کو ہرا کر نظام بدلنا اپوزیشن کا ہدف: کانگریس

2026-10-17
Next Post
ہمارا کسی ملک کی ایک انچ زمین پر بھی قبضہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے:راج ناتھ

راج ناتھ سنگھ نے دشمنوں سے ملک کی حفاظت کے معاملے میں مسلح افواج کی تعریف کی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.