جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

مرکز کا یو ٹی میںتمام سندھ طاس پروجیکٹوں پر کام کو بروقت مکمل کرنے پر زور

نائب قومی سلامتی کے مشیر کا سرینگر میں زیر تعمیر پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ ‘ سنہا سے ملاقات

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-27
in مقامی خبریں
A A
کچھ لوگ یو ٹی کے امن اور ترقی سے خوش نہیں ہیں:سنہا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

سرینگر//
نائب قومی سلامتی مشیر (این ایس اے) وکرم مصری نے سرینگر میں سندھ آبی معاہدے (آئی ڈبلیو ٹی) کے تحت ہندوستان کے حقوق کے استعمال پر ایک میٹنگ کی صدارت کی۔
جموں و کشمیر پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے ایک مقامی خبررساں ایجنسی نے اطلاع دی کہ آئی ڈبلو ٹی کے تحت ہندوستان کے حقوق کے استعمال کو یقینی بنانے کے لیے ٹاسک فورس کا دوسرا اجلاس مصری کی صدارت میں سرینگر میں ہوا۔
بیان میں کہا گیا ہے’’انہوں نے جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں مختلف ہائیڈرو پاور پراجیکٹوں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ یہ نوٹ کیا گیا کہ کئی محاذوں پر پیشرفت ہوئی ہے اور تمام سندھ طاس پروجیکٹوں پر کام کو بروقت مکمل کرنے پر زور دیا گیا ہے‘‘۔
میٹنگ میں، دوسروں کے علاوہ، پرنسپل سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، جموں کشمیر اور متعلقہ ایگزیکیوٹنگ ایجنسیوں کے افسران نے شرکت کی۔
وزارت خارجہ اور کمشنر (انڈس) وزارت جل شکتی سمیت حکومت ہند کی متعلقہ وزارتوں اور ایجنسیوں کے عہدیداروں نے میٹنگ میں شرکت کی۔
دو روزہ دورے کے دوران نائب قومی سلامتی کے مشیر نے جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے ایل جی کو وزیر اعظم کے دفتر کی ہدایات کے تحت سندھ طاس میں پن بجلی کے منصوبوں پر عمل درآمد کی نگرانی کے لیے جاری کوششوں سے آگاہ کیا۔
بیان میں لکھا گیا’’ایل جی نے اس قومی کوشش میںیو ٹی انتظامیہ کے مکمل تعاون کا یقین دلایا‘‘۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہندوستان۱۹۶۰ کے سندھ آبی معاہدے کے تحت اپنے حصے کے پانی کو مکمل طور پر استعمال کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔
مصری نے یو ٹی میں اعلیٰ فوجی اور سیکورٹی حکام سے بھی ملاقات کی جنہوں نے انہیں وادی کشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔انہوں نے ۲۲ سے ۲۴ مئی ۲۰۲۳ کو سرینگر میں سیاحت پر جی ۲۰ ورکنگ گروپ میٹنگ کے انعقاد میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے کردار کی خاص طور پر تعریف کی اور انہیں اس کے کامیاب اختتام پر مبارکباد دی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی ویڈیو شیئر کی :’ہر ہندوستانی کو اس پر فخر ہو گا‘

Next Post

جموں میں پانچ بنگلہ دیشی باشندوں کو حراست میں لیا گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
630 عازمین حج کا پہلاقافلہ آج 2 پروازوں میں سرینگر پہنچ رہا ہے
مقامی خبریں

جموں وکشمیرحج کمیٹی نے 2 حج پروازوں کو ملتوی کر دیا

2025-05-08
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
مقامی خبریں

سوشل میڈیا پر سیکورٹی تعیناتی کی ویڈیوز شیئر کرنے سے گریز کریں: سائبر پولیس کشمیر

2025-05-08
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
مقامی خبریں

گلمرگ میں کیرالا کا سیاح مردہ پایا گیا، جنگلی جانور کے حملے کا شبہ

2025-05-07
جموںکشمیر:مختلف علاقوں میں ندی نالے خشک ہونے سے زرعی اور باغبانی شعبہ متاثر
مقامی خبریں

رام بن میں بگلیہار ڈیم کے گیٹ بند۔ چناب میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی

2025-05-07
Next Post
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘

جموں میں پانچ بنگلہ دیشی باشندوں کو حراست میں لیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.