ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

پارلیمنٹ، نیشنل کانفرنس کا بائیکاٹ کا فیصلہ 

غیر دانشمندانہ ، غیر جمہوری اور غیر اصولی!

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-27
in اداریہ
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح اب سے چند گھنوں بعد کل۲۸؍ مئی کو دوپہر کے قریب ہونے جارہاہے۔تقریباً اڑھائی سال کی قلیل مدت میں جدید فن تعمیراور تمام تر جدید سہولیات سے مزین پارلیمنٹ کی تعمیر مکمل کر لی گئی جو بجائے خود ایک ریکارڈ ہے۔ افتتاح پر وگرام کے مطابق وزیر اعظم نریندرمودی کریں گے۔ ۱۰؍ دسمبر ۲۰۲۰ء کو وزیراعظم نے ہی عمارت کا پہلا سنگ رکھا تھا۔ لیکن کچھ اشوز کو لے کر اپوزیشن نے افتتاحی تقریب کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اپوزیشن کے اس بائیکاٹ میں تقریباً ۲۰؍پارٹیاں حصہ لے رہی ہیں ۔ اپوزیشن کے بائیکاٹ کے فیصلے کی بُنیادی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ چونکہ پارلیمنٹ ایک آئینی ادارہ ہے لہٰذا آئینی سربراہ کی حیثیت کے حوالہ سے افتتاحی رسم کی انجام آوری کا حق صدرمملکت کا ہے وزیراعظم کانہیں کیونکہ وہ ایگزیکٹیو سربراہ ہے۔ اس کے برعکس افتتاحی تقریب میں بی جے پی کے علاوہ دو درجن کے قریب دوسری پارٹیاں شرکت کررہی ہیں۔ ا س طرح پارلیمنٹ کی افتتاحی تقریب پرملک کی چھوٹی بڑی پارٹیوںکے درمیان بٹوارہ کھل کر سامنے آیا ہے۔
مگر سوال یہ ہے کہ کیا یہ بٹوارہ باالخصوص اپوزیشن کی۲۰؍ پارٹیوں کا کانگریس کی قیادت میں بائیکاٹ کا فیصلہ کسی آئینی حیثیت کا حامل ہے، کسی اخلاقیات کی بُنیاد پر ہے یا کسی سیاسی اقدار سے عبارت ہے۔ ظاہر ہے ان میں سے کوئی بھی نہیں بلکہ واضح طور سے یہی نظرآرہاہے اور محسوس بھی ہورہاہے کہ اپوزیشن کایہ فیصلہ غیر منطقی ، غیر اصولی اور جمہور ی مزاج کے عین خلاف ہے ، جس کا کوئی معقول جواز بظاہر نہ نظرآرہا ہے اور نہ محسوس ہورہاہے۔
موجودہ پارلیمنٹ کی معیاد آنے والے پورے ایک سال تک ہے۔اس ایک سال کی مدت کے دوران ممکن ہے کم سے کم دو بار اجلاس کا انعقاد ممکن ہے۔ سوال یہ ہے کہ جو پارٹیاں فی الوقت بائیکاٹ پرہیں اجلاس کے انعقاد کے حوالہ سے بھی وہ بائیکاٹ پر رہینگی اور اگر نہیں تو پھر کس منطق، کس جواز اور کس اصول کی بُنیاد پر وہ اسی نئی عمار ت میںمنعقد ہونے جارہے  اجلاسوں میں شرکت کرے گی؟ پھر اگلے سال جب نئے الیکشن ہوں گے اور اپوزیشن کی یہی پارٹیاں اور ان سے وابستہ اُمیدوار اپنا حلف اُٹھانے کیلئے کیا اس وقت بھی بائیکاٹ کریں گے؟
اس سارے تناظرمیں یہی لگ رہاہے کہ اپوزیشن کا بائیکاٹ کا فیصلہ غیر دانشمندانہ اور غیر جمہوری تو ہے ہی البتہ اس فیصلے کے پیچھے انتشار ، بغض اور منافرت کے سوااور کچھ نظرنہیں آرہاہے ۔ اپوزیشن کا اصرار کہ چونکہ پارلیمنٹ ایک آئینی ادارہ ہے اور آئینی سربراہ کی حیثیت سے صدر ہی کو افتتاح کرنے کا موقعہ ملنا یا دیا جانا چاہئے بے شک کہا جاسکتا ہے کہ اپوزیشن کے اس اصرار میں کچھ وزن ہے لیکن جس کیلئے وہ وکالت کررہے ہیں وہ خود خاموش ہے ، کیا اس نے حکومت کو اپنی بیزارگی سے آگاہ کیا ہے،کوئی اعتراض کیا ہے بادی النظرمیں نہیں اور وہ کر بھی نہیں کرپائیگی، کیوں اس کا جواب سب کو معلوم ہے۔
یہی سوال جموں وکشمیر نشین نیشنل کانفرنس سے بھی ہے جس نے اپوزیشن کی صف میں شامل ہوکر پارلیمنٹ کی افتتاحی تقریب میںشرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ جموں وکشمیر کی ہی کئی ایک دوسری پارٹیوں نے افتتاحی تقریب کا خیر مقدم کیا ہے ۔ نیشنل کانفرنس کے پارلیمنٹ عمارت کی افتتاحی تقریب سے بائیکاٹ کے فیصلے سے جموںوکشمیر کو حاصل کیا ہوگا؟ بظاہر کچھ بھی نہیں۔ کیا نیشنل کانفرنس کے موجودہ تین ممبران پارلیمنٹ… ڈاکٹر فاروق عبداللہ،حسنین مسعودی اور محمداکبر لون موجودہ پارلیمنٹ کی باقی ماندہ مدت جو ایک سال کے قریب ہے کے متوقع اجلاسوں میں شرکت کے لئے گیٹ عبور کرکے داخل نہیںہوںگے یا اگلے سال الیکشن کے بعد اگر اُس پارٹی نے کوئی نشست حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کرلی تو کیا اس کا بھی بائیکاٹ کا راستہ اختیارکیاجائے گا۔
حالیہ کچھ برسوں میں نیشنل کانفرنس کی قیادت کی جانب سے کچھ اہم معاملات کے تعلق سے کچھ غلط فیصلے لئے گئے لیکن بعد میں انہی معاملات کے حوالہ سے نیشنل کانفرنس نے اپنے اپروچ اور موقف میں یوٹرن لیتے ہوئے خود اپنے ماضی کے فیصلوں پر غلط مہر تصدیق ثبت کرلی۔
اسی تناظرمیں تازہ ترین بائیکاٹ کا فیصلہ حقیقت پسندانہ اور جمہوری طرزعمل کے ساتھ کوئی مطابقت نہیں رکھتا ہے ۔ معلوم نہیں کہ کیوں نیشنل کانفرنس وادی کے اپنے عوامی منڈیٹ کا غلط استعمال کررہی ہے۔کیا پارٹی نے بائیکاٹ کا فیصلہ کرتے وقت عوام کو اعتماد میں لیا، ان کی رائے حاصل کی، اگرنہیں تو پھر بائیکاٹ کی بُنیادکیا ہے؟ ماسوائے اس کے کہ اپوزیشن کی خوشنودی حاصل کی جاسکے، لیکن یہ وہی اپوزیشن ہے جس نے اگست کے تناظرمیں پراسرار خاموشی اختیار کی، جس نے ریاست کے حصے بکھرے کرنے پر زبان نہیں کھولی اور جس نے کشمیر کے وسیع تر مفادات کے تعلق سے کئی اہم ترین معاملات پر بھی دو رُخی برتی۔
نیشنل کانفرنس کے بائیکاٹ کے فیصلے میں عمرانی اور ٹرمپ کی سیاست کی گہری چھاپ نظرآرہی ہے۔ لیکن اس کے باوجود نیشنل کانفرنس کی قیادت سے بائیکاٹ کے فیصلے پر کوئی سوال نہ کیا جاتا اگر پارٹی نے بائیکاٹ کے اپنے فیصلے کے دفاع میںکوئی معقول دلیل اور منطق پیش کی ہوتی ، لوگوں کو بتایا ہوتا کہ وہ کیوں بائیکاٹ کا حصہ بننے جارہی ہے۔ کہیں فیصلے کے پیچھے یہ حکمت عملی کا رفرما تو نہیں کہ کچھ حلقوں میں پیدا اس تاثر کی شدت کو فی الحال تحلیل کیاجائے کہ آنے والے کل میں اسمبلی الیکشن کے بعد ضرورت پڑنے پر حکمران بی جے پی کے ساتھ حکومت تشکیل دینے کا منصوبہ ہے!جو کچھ بھی بائیکاٹ کے پس پردہ ہے کشمیر اس سے متفق نہیں۔ کیونکہ جموں اور لداخ بائیکاٹ پر نہیں ہے۔
فی الوقت پارلیمنٹ کیلئے تعمیریہ عمارت ہی ہے، پہلے اس کے اندر کون داخل ہوگا اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے ، اپنی اہمیت اُس وقت اس کو حاصل ہوگی جب باقائدہ سیشن منعقد ہوگا اور پارلیمانی کارروائیوں کا آغاز ہوگا۔ اسی وقت اس عمارت کا اپنا آئینی آکار آشکار ہوگا۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بلاول بٹھو کی باتیں

Next Post

انگلینڈ کے کھلاڑی امریکی لیگ کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ چھوڑنے کو تیار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

2025-04-12
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

2025-04-10
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

کتوں کے جھنڈ ، آبادیوں پر حملہ آور

2025-04-09
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اختیارات اور فیصلہ سازی 

2025-04-06
اداریہ

وقف، حکومت کی جیت اپوزیشن کی شکست

2025-04-05
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اظہار لاتعلقی، قاتل معصوم تونہیں

2025-03-29
اداریہ

طفل سیاست کے یہ مجسمے

2025-03-27
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اسمبلی سے واک آؤٹ لوگوں کے مسائل کا حل نہیں

2025-03-26
Next Post
انگلینڈ کے کھلاڑی امریکی لیگ کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ چھوڑنے کو تیار

انگلینڈ کے کھلاڑی امریکی لیگ کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ چھوڑنے کو تیار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.