منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

او آئی سی کے کچھ ممبران کے علاوہ امریکہ ‘بر طانیہ جیسے اہم ملک بھی میٹنگ میں حصہ لے رہے ہیں :چیف کاڈنیٹر

جی ۲۰:’بیشتر رکن ممالک شرکت کررہے ہیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-22
in اہم ترین
A A
او آئی سی کے کچھ ممبران کے علاوہ امریکہ ‘بر طانیہ جیسے اہم ملک بھی میٹنگ میں حصہ لے رہے ہیں :چیف کاڈنیٹر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

سرینگر///
کشمیر میںجی ٹونٹی گروپ میٹنگ کے چیف کارڈینٹر‘ ہرش وردن شرنگلا کاکہنا ہے کہ کچھ او آئی سی رکن ممالک سمیت بیشتر ارکان سرینگر میٹنگ میں شرکت کررہے ہیں ۔
سرینگر میں اتوار کو ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے شرنگلا نے کہا ’’جتنی نمائندگی سرینگر گروپ میٹنگ میں ہو رہی ہے ‘ اس سے پہلے کسی اور میٹنگ میں نہیں ہو ئی ہے۔زیادہ سے زیادہ ارکان میٹنگ میں حصہ لے رہے ہیں‘‘۔
شرنگلا نے کہا کہ میٹنگ میں او آئی سی کے کچھ رکن ممالک میں اس میں حصہ لے رہے ہیں ‘ البتہ انہوں نے ان کا نام نہیں بتایا ۔چیف کاڈنیٹر کاکہنا ’’نائجیریا کے سفیر خود آ رہے ہیں‘انڈونیشیا کے بھی ہو ں گے ۔سنگا پور‘ امریکہ اور برطانیہ کے چار سے پانچ مندوبین حصہ لے رہے ہیں‘‘۔
چیف کاڈنیٹر نے کہا کہ اس کے علاوہ سیاحت کے شعبہ سے جڑے ماہرین اور اقوام متحدہ کے کچھ عہدیدار بھی شریک ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ خوشی اور فخر کی بات ہے کہ جموں کشمیر میں اتنے اہم ممالک سے لوگ آ رہے ہیں۔
اس سے پہلے ایک پریس کانفرنس میںشرنگلا کا کہنا تھا کہ سرینگر میں پیر کو شروع ہونے والی میٹنگ جموں و کشمیر کی معیشت اور سیاحت کے وسیع تر امکانات کو بحال کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی۔
چیف کاڈنیٹرنے کہا کہ اس میٹنگ سے یونین ٹریٹری کے لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع کے دروازے کھل جائیں گے جنہیں قدرتی حسن سے نوزا گیا ہے ۔
شرنگلا نے کہا’’سرینگر بڑے پیمانے پر تبدیل ہو رہا ہے فائبر کیبل بچھائی جا رہی ہے اور جنگی بنیادوں پر بڑے پیمانے پر ترقی ہوئی ہے ‘‘۔ان کا کہنا تھا’’ملک کے شمالی، جنوبی، مشرقی اور مغربی حصوں میں پہلی بار جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے ان اجلاس کے متعلق ملک بھر میں بڑے پیمانے پر جانکاری کیمپوں کا اہتمام کیا‘۔
چیف کاڈنیٹرنے کہا کہ سرینگر میں منعقد ہونے والی اس میٹنگ کیلئے مہمانوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوا ہے اور ہم اس اجلاس کو کل یعنی پیر سے منعقد کرنے کے لئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس میٹنگ میں بین الاقوامی سطح کے مقررین، مہمان اور ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے مہمان حصہ لے رہے ہیں اور میٹنگ کے دوران گروپ مباحثے بھی ہوں گے ۔
سرنگلا کا کہنا تھا’’مجھے یقین ہے کہ یہ میٹنگ جموں وکشمیر کی معیشت اور سیاحت کے وسیر تر امکانات کو بحال کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی‘‘۔انہوں نے کہاکہ سرینگر میں جی ٹونٹی میٹنگ غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اس سے یہاں کی سیاحت کو کافی زیادہ فروغ ملے پائے گا۔
چیف کاڈنیٹرنے مزید بتایا کہ اس میٹنگ سے جموں وکشمیر کے سیاحتی شعبے کو بین الاقوامی سطح پر بڑھاوا ملے گا اور یہ خوش آئند بات ہے ۔
سرنگلا کا مزید کہنا تھا کہ جی ٹونٹی کے حوالے سے جموں وکشمیر انتظامیہ نے اچھی طرح سے تیاریاں کی ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس میٹنگ سے یہاں پر فلم ٹورازم اور ایکو ٹورازم کو بڑھاوا ملے گا۔
چیف کاڈنیٹرکا مزید کہنا تھا کہ جی ٹونٹی میٹنگ سے ایک سال قبل ہم نے تیاریاں شروع کی تھیں تب سرینگر کی حالت کچھ اور تھی اور آج جب ہم سری نگر پہنچے یہاں سمارٹ سٹی کے تحت بہت سارے کام کئے گئے ہیں جس سے سری نگر شہر مزید خوبصورت دکھائی دے رہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ سے وابستہ سینئر عہدیداران نے جی ٹونٹی کی تاریخی میٹنگ کو کامیاب بنانے کی خاطر جو کام کیا وہ سراہنا کے قابل ہے ۔
شرنگلا کے مطابق سری نگر میں جی ٹونٹی کی میٹنگ ایک تاریخی اقدام ہے اور اس سے جموں وکشمیر کے لوگوں بہت سارے فوائد مل پائیں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جی ۲۰ ؍اجلاس: شہری آگے آئیں اور اِس یاد گار تقریب کا حصہ بنیں :سنہا

Next Post

سیاحتی ورکنگ گروپ میٹنگ میں۶۰ غیر ملکی مندوبین شرکت کریں گے :سنگھ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
وزیر اعظم نے جی۲۰کا لوگو جاری کیا

سیاحتی ورکنگ گروپ میٹنگ میں۶۰ غیر ملکی مندوبین شرکت کریں گے :سنگھ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.