منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

ملی ٹنسی سازش کیس کے سلسلے میں جیش محمد کا کارکن گرفتار:این آئی اے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-22
in مقامی خبریں
A A
این آئی اے کے جموںکشمیر اور پنجاب میں۱۴مقامات پر چھاپے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

سرینگر//
قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) نے اتوار کے روز جموں وکشمیر میں ملی ٹنسی سازش کیس کے سلسلے میں جیش محمد سے وابستہ شمالی ضلع کپوارہ کے ایک کارکن کو گرفتار کیا ہے ۔
این آئی اے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ گرفتاری این آئی اے کے سر حد پارواقع کالعدم جنگجو تنظیموں کی طرف سے رچائی جا رہی سازشوں کے ایک حصے کے بطور ہوئی ہے جو جموں وکشمیر میں ملی ٹنٹ حملے کرکے بھارت کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں۔
بیان میں گرفتار شدہ ملزم کی شناخت محمد عبید ملک ساکن کپوارہ کے بطور ہوئی ہے ۔بیان میں کہا گیا کہ گرفتار شدہ ملزم جیش محمد کے پاکستان نشین کمانڈر کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھا۔
این آئی اے ترجمان نے بتایا’’تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم خفیہ معلومات، خاص کر فوج اور سیکورٹی فورسز کی نقل و حمل کے متعلق، پاکستان میں مقیم کمانڈر کو فراہم کرتا تھا‘‘۔
بیان میں کہا گیا’’این آئی اے نے ملزم کی تحویل سے مختلف قابل اعتراض دستاویزات بر آمد کئے جو جموں وکشمیرمیں ملی ٹنٹ سرگرمیوں کو بڑھا وا دینے میں اس کے ملوث ہونے کو ظاہر کرتے ہیں‘‘۔
بیان کے مطابق یہ کیس این آئی اے نے۲۱جون۲۰۲۲کو از خود درج کیا تھا۔
این آئی اے ترجمان نے بیان میں کہا’’اس کیس کا تعلق مختلف کالعدم جنگجو تنظیموں کے کیڈرز اور جنگجو معاونین کی جانب سے پاکستان میں مقیم اپنے کمانڈروں کے ساتھ مل کر رچی جانے والی سازشوں کے ساتھ ہے‘‘۔انہوں نے کہا’’اس میں منشیات، نقدی رقم، ہتھیاروں، آئی ای ڈیز کی بھاری کھیپ بشمول رموٹ کنٹرول سے چلنے والے سٹکی بم، کو جمع کرنا اور تقسیم کرنا شامل ہے ‘‘۔
بیان میں کہا گیا کہ آئی ای ڈیز اور دھماکہ خیز مواد کو اکثر ڈرون کے ذریعے پہنچایا جاتا ہے اور اس کو جموں وکشمیر میں ملی ٹنٹ حملے انجام دینے کیلئے مقامی طور پر جمع کیا جاتا ہے ۔
این آئی اے ترجمان نے بیان میں بتایا کہ ان حملوں میں خاص طور پر اقلیتی فرقوں اور سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جاتا ہے ۔
بیان میں کہا گیا’’امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے ، جنگجویانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے اور حکومت ہند کے خلاف جنگ چھیڑنے کے بڑے مقصد کیلئے انکرپیٹڈ سوشل میڈیا ایپلی کیشنز پر جسمانی طور پر اور سائیبر سپیس میں سازشیں رچی جا رہی ہیں‘‘۔
بیان کے مطابق اس ضمن میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

رام بن میں عدم شناخت لاش برآمد

Next Post

سرکار نے مزید ۳۰۰سیاحتی مقامات کی نشاندہی کی ہے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
جموں اورپنچاب کے سرحدی علاقوں میں ڈرون کی بڑھتی سرگرمیاں فورسز کیلئے چیلنج
اہم ترین

پونچھ میں ایل او سی کے قریب مشتبہ پاکستانی ڈرون کی پرواز

2026-08-30
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
اہم ترین

آئندہ۱۰ روز کے دوران موسم گرم  اور مرطوب رہنے کا امکان: محکمہ موسمیات

2026-08-29
نوجوان کی پولیس تھانے میں موت‘عدالت کی پولیس اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
اہم ترین

دھوکہ دہی اور فراڈ: بی جے پی ضلع اننت کے جنرل سیکریٹری کیخلاف مقدمہ درج

2026-08-29
موقف واضح ہے‘ ریاستی درجہ بحال ہونے تک کانگریس کابینہ میں شامل نہیں ہوگی: طارق کرہ
اہم ترین

موقف واضح ہے‘ ریاستی درجہ بحال ہونے تک کانگریس کابینہ میں شامل نہیں ہوگی: طارق کرہ

2026-08-28
عید الفطر آج منائی جا رہی ہے
اہم ترین

عید میلاد النبی کشمیر بھر میں مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی گئی

2026-08-27
جموں و کشمیر میں بڑا ردوبدل‘۸۲پولیس افسران تبدیل
اہم ترین

سونے کے زیورات چوری کے متعدد مقدمات حل، دو افراد گرفتار

2026-08-27
Next Post
ڈاکٹر مہتا کا سڑک پروجیکٹوں پر جاری کام کا جائزہ

سرکار نے مزید ۳۰۰سیاحتی مقامات کی نشاندہی کی ہے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.