جموں//
جموںکشمیر کے راجوری ضلع کے جنگلی علاقے میں ایک شخص کی لاش پرا سرار حالت میں برآ مد کی گئی۔
اطلاعات کے مطابق ہفتے کے روز راجوری کے گھائی جنگلی علاقے میں چند مقامی افراد نے لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔
معلوم ہوا ہے کہ پولیس ٹیم فوری طور پر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اس کی شناخت ظفر اقبال ولد مرید حسین ساکن مغل ہتن سیری کے بطور کی۔
پولیس نے قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی۔