ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ریاستی مقننہ میں اجلاسوں کی تعداد میں کمی تشویشناک : لوک سبھا اسپیکر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-11
in قومی خبریں
A A
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

نئی دہلی// لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں ہماچل پردیش قانون ساز اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے پارلیمانی ڈیموکریسی ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ( پرائڈ ) کی جانب سے منعقدہ اورینٹیشن پروگرام کا افتتاحی پروگرام کے دوران ہماچل پردیش کی قدرتی خوبصورتی اور لوگوں کی مہمان نوازی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریاست ہندوستان کی بھرپور ثقافت اور تنوع کی قابل فخر علامت ہے ۔
قانون سازوں سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ عوام کے نمائندوں کو چاہئے کہ وہ عوام کی امیدوں اور امنگوں کو پورا کرنے کے لئے مخلصانہ کوشش کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ لوگوں کی ضروریات پوری ہوں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام نے اپنے نمائندوں کو بہت ذمہ داریاں سونپی ہیں اس لیے وہ پوری لگن سے عوامی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں۔
مسٹر برلا نے کہا کہ قانون ساز اسمبلی ایک ایسا اہم پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے سماج کے سب سے کمزور طبقوں کے جذبات کی آواز اٹھائی جاتی ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ عوامی نمائندے لوگوں کے مسائل حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی رائے ، ماہرین کی آرائ، وسیع بحث اور قانون سازوں کے اپنے تجربے سے ہی عوامی فلاح کے لیے اعلیٰ معیار کے قوانین بنائے جا سکتے ہیں۔
یہ بتاتے ہوئے کہ ہندوستان جمہوریت کی ماں کی حیثیت سے جمہوری فیصلہ سازی کی ایک طویل روایت رکھتا ہے ۔ مسٹر برلا نے کہا کہ آزادی کے 75 برسوں میں ہندوستان نے جمہوری اقدار کی پاسداری کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر اور جامع سماجی و اقتصادی تبدیلی دیکھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی جمہوریت نے بہت سے لوگوں کے مفروضوں کو غلط ثابت کرتے ہوئے وقت کی کسوٹی پر کھرا ثابت کیا ہے ۔
نومنتخب اراکین اسمبلی سے قانون سازی کی کارروائی میں حصہ لینے پر زور دیتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ اراکین کو زیادہ سے زیادہ تجربہ حاصل کرنا چاہئے اور قانون سازی کی کارروائیوں اور مباحثوں میں حصہ لینا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ مباحثوں اور مذاکرات کا محتاط تجزیہ اور تحقیق قانون سازی کے تجربے میں اضافہ کرتی ہے ۔ انہوں نے ریاستی مقننہ کے اجلاسوں کی تعداد میں کمی پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب ودھان سبھا کے اجلاس کا دورانیہ مختصر کیا جاتا ہے تو نو منتخب اراکین قانون سازی کے قیمتی تجربے سے محروم رہ جاتے ہیں ۔ مسٹر برلا نے اس بات کی بھی تعریف کی کہ ہماچل ودھان سبھا کو ایسی پہلی ودھان سبھا ہونے کا اعزاز حاصل ہے جو مکمل طور پر ڈیجیٹل اور پیپر لیس ہے ۔
اس بات کی تلقین کرتے ہوئے کہ قانون ساز اسمبلی کے اندر اور باہر قانون سازوں کا طرز عمل ملامت سے بالاتر ہونا چاہئے ، لوک سبھا کے اسپیکر نے کہا کہ یہ ہر منتخب عوامی نمائندے کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ قانون ساز ادارہ ہمیشہ حقائق کی بنیاد پر مباحثے کا انعقاد کرے ۔ مسٹر برلا نے یہ بھی کہا کہ قانون ساز اسمبلیوں میں تعمیری بحث سے لوگوں کو ایک مثبت پیغام جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں کو بے بنیاد الزامات سے گریز کرنا چاہئے ۔
ایوان کی کارروائی میں منظم طریقے پر خلل ڈالنے کے تناظر میں مسٹربرلا نے کہا کہ اس طرح کے طرز عمل اور بے ضابطگی سے تمام اراکین کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ منتخب نمائندوں کی طرف سے غیر مہذب طرز عمل ایوان کا وقار کم کرتا ہے اور حکمرانی کے اداروں پر عوام کا اعتماد بھی مجروح کرتا ہے ۔
لوک سبھا کے سکریٹری جنرل اُتپل کمار سنگھ نے پروگرام میں استقبالیہ خطبہ پیش کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کیجریوال نے ٹیکسی ایگری گیٹرز اور ڈیلیوری سروس فراہم کرنے والوں کے لیے مسودہ پالیسی کو منظوری دی

Next Post

آر پی ایف نے 42 غیر قانونی سافٹ ویئر کو تباہ کیا، 955 گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
قومی خبریں

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

2025-05-10
دہلی وزیر اعلیٰ گرفتار۔۔۔گرفتاری سے قبل ای ڈی کی شراب پالیسی گھوٹالے میںکیجری وال سے پوچھ تاچھ
قومی خبریں

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

2025-05-10
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

ہمیں اپنی فوج کی بہادری، ہمت اور وژن پر فخر: لوک سبھا اسپیکر

2025-05-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

پورا ملک سندور آپریشن کی حمایت میں فوج کے ساتھ کھڑا ہے : کانگریس

2025-05-10
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘
قومی خبریں

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

2025-05-08
قومی خبریں

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

2025-05-08
قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
قومی خبریں

مودی نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر زور

2025-05-08
Next Post
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘

آر پی ایف نے 42 غیر قانونی سافٹ ویئر کو تباہ کیا، 955 گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.