ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مسجد اقصیٰ میں کشیدگی کے بعد القدس آمد کے تمام راستے اسرائیل نے سیل کر دیئے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-17
in عالمی خبریں
A A
اسرائیلی فوج کا مسجد اقصی پر دھاوا، نمازیوں پر سٹن گرینیڈز اور آنسو گیس کا استعمال

Isreal

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کم جونگ ان کا بیٹی کے ہمراہ روسی سفارتخانے کا غیر معمولی دورہ

ٹرمپ کی نو منتخب پوپ لیو چہاردہم کو مبارک باد

 

تل ابیب/۱۶؍اپریل
اسرائیل نے مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے درمیان رابطے کے لیے استعمال ہونے والی تمام گزرگاہیں بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گذشتہ روز بعد دوپہر مسجد اقصیٰ میں شروع ہونے والی تشدد کی لہر کے نتیجے میں سیکڑوں فلسطینی زخمی ہو گئے ہیں جب کہ یہودیوں کے مذہبی تہوار کی آڑ میں فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا استعمال شروع کر دیا گیا ہے۔
اس نام نہاد تہوار کے موقعے پر یہودیوں کی بڑی تعداد مسجد اقصیٰ میں داخل ہو گئی تھی۔ دوسری طرف فلسطینی روزہ داروں نے انتہا پسند یہودیوں کو روکنے کی کوشش کی۔
ایک بیان میں اسرائیلی حکام نے اشارہ دیا کہ یہ بندش ہفتے کی شام تک جاری رہے گی۔سکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر اس میں توسیع کی جا سکتی ہے۔
فلسطینی حکام کے اخباری بیانات میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے یروشلم کی صورت حال کے حوالے سے مصر اور اردن کے ساتھ مشاورت کی ہے۔ ان دونوں عرب ممالک کے حکام اسرائیل کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ مسجد اقصیٰ سے اسرائیلی فوج کو نکالا جا سکے۔
یروشلم کے وکلاء کی ایک ٹیم مسجد اقصیٰ کے اندر سے جمعے کے روز گرفتار کیے گئے 400 فلسطینیوں کا کیس لڑنے کی تیاری کر رہی ہے، جہاں یہ ٹیم زیر التوا مقدمے کی ضمانت پر رہائی کی درخواستیں جمع کرانے کے لیے کام کر رہی ہے۔
اسی حوالے سے فلسطینی ایوان صدر کے سرکاری ترجمان نبیل ابو رودینہ نے کہا کہ مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے اور قابض فوج کے مسجد میں داخل ہونے سے جو کچھ ہو رہا ہے وہ ایک خطرناک پیش رفت اور مقدسات کی بے حرمتی ہے۔ یہ ہمارے فلسطینی عوام کے خلاف اعلان جنگ کے مترادف ہے۔
ابو ردینہ نے جمعے کے بیانات میں مزید کہا کہ "مسجد اقصیٰ پر اس وحشیانہ اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے تمام بین الاقوامی فریقوں کی فوری مداخلت کی ضرورت ہے، تاکہ معاملات قابو سے باہر نہ ہوں۔”
فلسطینی خبر رساں ایجنسی "وفا” کے مطابق اس سے قبل جمعے کو اسرائیلی فوج نے مسجد الاقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بولا اور نمازیوں پر آنسو گیس اور صوتی بم برسائے، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے، جب کہ اسرائیلی پولیس نے اعلان کیا کہ اس نے مسجد اقصیٰ میں تقریباً 300 فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حکومت غیر منظم شعبے کے مزدوروں کی بہبود کے لیے پرعزم ہے: مودی

Next Post

روس نے گوگل پر دوبارہ 144000 ڈالر کاجرمانہ لگایا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شمالی کوریا دھمکیوں کا جواب جوہری ہتھیاروں سے دے گا: کم جونگ ان
عالمی خبریں

کم جونگ ان کا بیٹی کے ہمراہ روسی سفارتخانے کا غیر معمولی دورہ

2025-05-10
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ کی نو منتخب پوپ لیو چہاردہم کو مبارک باد

2025-05-10
کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا امریکی صدر کے ناقد
عالمی خبریں

کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا امریکی صدر کے ناقد

2025-05-10
راکٹ حملوں کے جواب میں اسرائیل کی غزہ پر بمباری
عالمی خبریں

اسرائیل کے جنوبی لبنان پر شدید فضائی حملے۔ شہریوں میں خوف و ہراس

2025-05-10
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

2025-05-08
محمدبن سلمان کی یمنی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات
عالمی خبریں

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

2025-05-08
عالمی خبریں

خالدہ ضیاء کی بنگلہ دیش واپسی، ہزاروں کارکنان کا شاندار استقبال

2025-05-08
شام داعش رہنما نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
عالمی خبریں

شام میں طبی قافلے پر حملے میں دو افراد ہلاک

2025-05-08
Next Post
روس نے گوگل پر دوبارہ 144000 ڈالر کاجرمانہ لگایا

روس نے گوگل پر دوبارہ 144000 ڈالر کاجرمانہ لگایا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.