منگل, جولائی 8, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

بی جے پی پلوامہ اور اڈانی سمیت سنگین مسائل سے توجہ ہٹا رہی ہے : آپ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-27
in قومی خبریں
A A
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ویتنام کے وزیر اعظم نے عالمی سطح پر ہندوستان کے بڑھتے ہوئے کردار پر وزیر اعظم مودی کو مبارکباد دی

بہار کی ووٹر لسٹ پر نظرثانی کے خلاف دائر درخواستوں پر سپریم کورٹ میں 10 جولائی کو سماعت

نئی دہلی//عام آدمی پارٹی (آپ) نے بدھ کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ملک کے لوگوں کی توجہ سنگین مسائل سے ہٹا رہی ہے جس میں پلوامہ کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کے الزامات سمیت اڈانی کا لاکھوں کروڑوں کا میگا گھپلہ شامل ہے ۔
آپ کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ پلوامہ حملے اور اڈانی کے لاکھوں کروڑوں کے میگا گھپلے سمیت سنگین اور بڑے مسائل سے ملک کی توجہ ہٹانے کے لیے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے گھر پر غیر ضروری بحث کی جا رہی ہے ۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ کا گھر 1942 میں بنایا گیا تھا۔ یہ گھر 80 سال پرانا ہے ۔ ماضی میں اس مکان کی چھت گرنے کے تین واقعات ہوچکے ہیں۔ اس سے قبل وزیراعلیٰ کے والدین کے کمرے کی چھت گر گئی تھی۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ کے بیڈروم اور ان کے دفتر کی چھت بھی گر گئی۔ ان واقعات کے بعد پی ڈبلیو ڈی نے پرانے مکان کو گرا کر نیا مکان بنانے کا مشورہ دیا۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ 30 کروڑ کی لاگت سے بنائی گئی ہے ۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے گھر کی تعمیر میں 500 کروڑ روپے خرچ ہو رہے ہیں۔ اس سے قبل 90 کروڑ روپے صرف اس گھر کی مرمت پر خرچ کیے گئے تھے جہاں وزیراعظم قیام پذیر ہیں۔ سنٹرل وسٹا کا پروجیکٹ 20 ہزار کروڑ کا تھا۔ اب یہ پروجیکٹ بڑھ کر 23 ہزار کروڑ روپے ہو گیا ہے ۔ اس پروجیکٹ کے تحت وزیر اعظم کے لیے 500 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک گھر بنایا جا رہا ہے ۔ خود کو فقیر کہنے والے وزیراعظم 10 لاکھ روپے کا سوٹ، 1.6 لاکھ روپے کا چشمہ اور 1.25 لاکھ روپے کا قلم رکھتے ہیں۔ وزیر اعظم کے قافلے میں کئی گاڑیاں چلتی ہیں۔ اس میں ہر کار کی قیمت 12 کروڑ روپے ہے ۔
آپ ایم پی نے کہا کہ دہلی کے ایل جی نے بھی اپنی رہائش گاہ کی تزئین و آرائش کرائی ہے ۔ انہوں نے 15 کروڑ صرف اپنے گھر کی مرمت میں خرچ کئے ۔ اس کے علاوہ گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی نے اپنے ذاتی استعمال کے لیے 191 کروڑ روپے کا طیارہ خریدا، جب کہ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے ایک طیارہ خریدنے پر 65 کروڑ روپے خرچ کیے ۔
انہوں نے بی جے پی کو یاد دلایا کہ 12 کروڑ روپے کی کار خریدنے کا فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا جب لوگ کورونا کی وبا میں مر رہے تھے اور شمشانوں میں لاشیں بھری پڑی تھیں۔ بی جے پی کے لوگ یہ بھی بھول گئے ہیں کہ خود کو فقیر اور چائے فروش کہنے والے وزیر اعظم نے کورونا وبا کے دوران خود کو 8400 کروڑ روپے کا طیارہ خریدا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ملک میں نینو ڈی اے پی کا آغاز، کاشت کاری کی لاگت کم ہوگی

Next Post

17 ریاستوں نے پی اے سی ایس کی تشکیل سے متعلق ضوابط کو منظوری دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

قومی خبریں

ویتنام کے وزیر اعظم نے عالمی سطح پر ہندوستان کے بڑھتے ہوئے کردار پر وزیر اعظم مودی کو مبارکباد دی

2025-07-08
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

بہار کی ووٹر لسٹ پر نظرثانی کے خلاف دائر درخواستوں پر سپریم کورٹ میں 10 جولائی کو سماعت

2025-07-08
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس نے پونے میں گاندھی کا مجسمہ توڑنے کی کوشش کی مذمت کی

2025-07-08
پولیس کووزیر اعظم کی جان لینے کی کوشش کا دھمکی آمیز پیغام موصول
قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

2025-07-05
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

2025-07-05
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے نِیٹ-یو جی 2025 کے نتائج کو چیلنج کرنے والی عرضی کو خارج کر دیا

2025-07-05
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

بہار میں حق رائے دہی کو چوٹ پہنچانے کے لیے سازشی اقدامات کیے جا رہے ہیں: کانگریس

2025-07-04
بی جے پی کے لوگ اگر میرے خلاف بولیں گے تو انہیں پارٹی میں اونچا مقام ملے گا : نتیش
قومی خبریں

نتیش نے گنگا ندی کی بڑھتی آبی سطح کا معائنہ کیا

2025-07-04
Next Post
وفاقی وزیر داخلہ ۱۸مارچ سے جموں کا دو روزہ دورہ شروع کررہے ہیں

17 ریاستوں نے پی اے سی ایس کی تشکیل سے متعلق ضوابط کو منظوری دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.