منگل, جولائی 8, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’پاکستان سے مذاکرات کی بحالی مشکل‘

ایسے پڑوسی ملک کے ساتھ بات چیت انتہائی مشکل ہے جو ہمارے خلاف سرحد پار دہشت گردی کرتا ہو:جے شنکر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-26
in اہم ترین
A A
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

سرینگر//
وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے کہا ہے کہ ایک ایسے پڑوسی ملک کے ساتھ بات چیت انتہائی مشکل ہے جو ہمارے خلاف سرحد پار دہشت گردی کرتا ہو۔
جے شنکر نے یہ بات پاناما دورے کے دوران ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی۔
جے شنکر سے سوال کیا گیا تھا کہ کیا وہ چار اور پانچ مئی کو گوا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقعے پر اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے ملیں گے یا نہیں؟
وزیر خارجہ نے پریس کانفرنس میں مزید کہا’ ’ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ انہیں سرحد پار دہشت گردی روکنے، اس کی حوصلہ افزائی اور اسے سپانسر نہ کرنے کے اپنے عزم کو پورا کرنا ہوگا۔ ہمیں امید ہے کہ ایک دن ہم اس مرحلے تک پہنچ جائیں گے۔‘‘
وزیر خارجہ کے اس بیان پر تاحال پاکستان کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے اور انڈین وزیر خارجہ نے یہ بیان پانامہ کے وقت کے مطابق رات کو دیا ہے جب وہاں۲۴تاریخ تھی تاہم پاکستان ۲۵تاریخ شروع ہوچکی تھی۔
پاکستان کے وزیر خارجہ ‘بلاول بھٹو زرداری اگلے ماہ گوا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے، جو ۲۰۱۶ کے بعد اسلام آباد کے کسی اعلیٰ سفارت کار کا پہلا انڈیا کا سرکاری دورہ ہے۔
ساڑھے چھ سال بعد کسی پاکستانی سیاسی رہنما کا یہ دورہ بھارت ہو گا۔ جبکہ وزیر خارجہ پاکستان کا یہ دورہ ۱۲برس بعد ہے۔ اس سے قبل دسمبر ۲۰۱۶میں مشیر خارجہ سرتاج عزیر نے بھارت کا دورہ کیا تھا۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کیلئے امرتسر گئے تھے۔ جولائی ۲۰۱۱میں وزیر خارجہ حنا ربانی نے بھارت کا دورہ کیا تھا۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ’اجلاس میں ہماری شرکت شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر اور عمل سے پاکستان کی وابستگی اور اس اہمیت کی عکاسی کرتی ہے جسے پاکستان اپنی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں خطے کے لیے دیتا ہے۔‘
اگرچہ یہ واضح نہیں کہ آیا بلاول بھٹو زرداری اس موقعے پر انڈین حکام کے ساتھ کوئی دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے، لیکن تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ دورہ اہم ہے۔
اسلام آباد میں مقیم ایک تجزیہ کار قمر چیمہ نے کہا، ’انڈیا کے ساتھ اقتصادی تعلقات کیلئے وسیع تر اعتماد سازی کے اقدامات کی ضرورت ہے، یہ پاک انڈیا تعلقات کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے۔‘
ہندوستان اس وقت شنگھائی تعاون تنظیم کا صدرہے، جس کا قیام۲۰۰۱میں ہوا تھا اور اسے مغربی اداروں کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک سیاسی، اقتصادی اور سیکورٹی تنظیم سمجھا جاتا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پونچھ حملہ:حملہ آروں کا سراغ لگانے کیلئے تلاشی آپریشن پانچویں بھی جاری

Next Post

غیر جانبدارانہ ، دیانتدار ، مؤثر ، شفاف اور بے خوف سروس اَچھی اِنتظامیہ کا بنیادی ڈھانچہ ہے : لیفٹیننٹ گورنر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
Next Post
غیر جانبدارانہ ، دیانتدار ، مؤثر ، شفاف اور بے خوف سروس اَچھی اِنتظامیہ کا بنیادی ڈھانچہ ہے : لیفٹیننٹ گورنر

غیر جانبدارانہ ، دیانتدار ، مؤثر ، شفاف اور بے خوف سروس اَچھی اِنتظامیہ کا بنیادی ڈھانچہ ہے : لیفٹیننٹ گورنر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.